حلف نامہ

حلف نامہ

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلفیہ بیان دیتا ھوں اس مضمون کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں اور نہ ھی میرا اپنا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ھے اس کے باوجود جو بھی اشخاص اس مضمون کا تعلق کسی بھی پارٹی سے جوڑیں مہربانی فرماکر وہ اپنا ذھنی توازن ضرور چیک کروائیں۔ اور ھماری زندگی کو آسان بنائیں شکریہ 
جو میں لکھنے جا رھا ھوں وہ میری ذاتی رائے ھے آپ کا متفق ھونا ضروری نہیں ۔
ھمیں اپنے اپنے علاقے کے مطابق جو مشکلات ھیں ضروریات ھے ان کی ایک فہرست بنانی چاھیئے کہ اگلے پانچ سال میں ھم اپنے علاقے کو شہر کو صوبے کو پاکستان کہاں دیکھنا چاھتے ھیں ۔
جو بھی نمائندے جماعتیں ھمارے پاس آئیں انکو بتائیں آپکا منشور ھمیں منظور نہیں ھمارا یہ منشور ھے اس پر عمل کو ممکن بنائیں ووٹ آپکا۔ مثال کے طور پر
1۔پینے کا صاف پانی
2۔ بجلی کی مسلسل فراھمی
3۔سستی بجلی
4۔ فوری انصاف
5۔ عدالتی فیصلوں پر فوری عمل
6۔یکسان تعلیمی نظام
7۔فرقہ بندی سے آزاد عبادت گاھیں
8۔مذھبی آزادی
9۔ایک دوسرے کے مذھب کا احترام
10۔ صفائی
11۔ھر ممبر جتنے درخت لگائے گا اتنے زیادہ ووٹ
12۔ڈیمز کی تعمیر
13۔ تعلیمی ادارے سیاست سے پاک
14۔ انسانیت کا احترام
15۔ سکول میں کھیل کے میدان ھوں
16۔ ھسپتال مریض کا احترام کریں 
17۔علاج فورا آور سستا ھو
18۔پولیس مدد گار بنے
19۔تھانے کا خوف ختم ھو
20۔ سب نوکریاں میرٹ پر ھوں
21۔ ھر ڈگری کے ساتھ 1 سال کی انٹرن شپ ضروری ھو
22۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر کیا جائے
23۔ اپنی سواری کی حوصلہ شکنی ھو
24۔ ٹریفک کے قوانین سخت ھوں
25۔سفارش کرنے والے کو سزا دی جائے
26۔ سیاسی بھرتیوں پر پابندی ھو
27۔ الیکشن پر خرچ کی حد مقرر ھو
28۔ مذھبی عمارتوں کو سیاست اور سیاسی گفتگو سے مبرا قرار دیا جائے
29۔ ھر شعبے کی اوقات معین کی جائے
30۔ جو بھی شعبہ اپنے حد سے نکلے اس کی سزا معین ھو
31۔ زرعی پیداوار میں گورنمنٹ راھنمائی کرے
32۔ جعلی ادویات کھانے پینے کی اشیاء کی سزا معین ھو 
33۔ امام مسجد۔ استاد کیلئے ایک امتحان ھو جس کے بعد وہ یہ فریضہ انجام دے سکیں
34۔ تمام اداروں میں سیاست پر پابندی ھو
35۔ ضرورت سے زائد ملازمین کو دوسرے اداروں کے سپرد کیا جائے 
36۔ ھر ادارہ اچھے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرے اور کام چور ملازمین کی تربیت کا بندوبست کرے
37۔ بیرونی قرضوں سے اجتناب کیا جائے
38۔ شادی بیاہ کی تقریبات کو سادہ بنایا جائے
39۔جہیز لینے اور دینے والے دونوں کیلئے سزا مقرر کی جائے
40۔ٹیکس سب ادا کریں اور نہ دینے والے کو اس کی سزا بلاتفریق دی جائیں
41۔ تفریحی مقامات بنائے جائیں
42۔ ھارن بجانے پر پابندی ھو
43۔ تعلیم کو تجارت بنانے پر پابندی ھو
44۔ جہاد کی بات کرنے والا پہلے اپنے بچوں کو بھیجنے کا پابند ھو
45۔ نیک صالح حکمران ھوں
46۔میڈیا بھی پابند ھو ملکی مفادات کے خلاف کوئی بات نہیں ھوگی اور سزا معین ھو 
47۔ فوج ملکی اندرونی اور بیرونی دفاع کو یقینی بنائے
48۔ ملکی مفاد کے خلاف ھر آواز کو کچل دیا جائے
49۔ تمام امیدوار صرف پاکستانی شہریت کے حامل ھوں۔ 
50۔ جب بھی تعمیر ھو اسکی معیاد اور مرمت بھی تحریری گارنٹی لی جا ئے 
51۔ ملکی مفادات پر کوئی رعائت نہ ھو بے شک مجرم جس بھی عہدے کا حامل ھو۔
52۔ انصاف دینے والے سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا الیکڑانک میڈیا سے دور رھیں
53۔ تمام قسم کی ھڑتالوں پر پابندی ھو
54۔ تمام وطن کیلئے کام کرنے والے شہری روزانہ اپنی نوکری کے علاوہ دو گھنٹے زیادہ کام کریں تاکہ بہتری آسکے 
55۔ تعلیم۔صحت۔ذرائع آمد ورفت۔خوراک۔انصاف۔ مذھب۔بجلی۔پانی۔ ان سب پر پانچ سال ھنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے

ایسی کچھ تجاویز آپکے پاس ھوں جو ووٹ لینے آئے اس کا امتحان لیں کیا وہ اس قابل ھے کہ جس سیٹ کیلئے آپ اسے منتخب کر رھے ھیں وہ فریضہ ادا کر بھی سکے گا یا نہیں۔ آپ کے حلقے کا امیدوار وھاں کا رھائشی ھو آپ کی پہنچ میں ھو اور ماھانہ طور پر وہ آپکو جواب دہ ھو اس مہینے اس نے آپ کے علاقے۔شہر۔صوبے۔ملک کیلئے کیا کیا ۔ورنہ اس سیدھا راستہ دکھا دیں کہ ھم نے آپ کو ووٹ اس لیئے نہیں دیا تھا 
آئیں بہتر پاکستان بنانے کا حلف لیں بھی اور حلف دیں بھی۔ ایک ترقی کرتے پاکستان کا حصہ بنیں۔
پاکستان زندہ باد

Prev توجہ کا مرکز
Next یہ کیا ھو رھا ھے

Leave a comment

You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.