دل دا حال

دل دا حال

تحریر محمد اظہرحفیظ

آپ مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں میں آپ سے راضی۔
میں اپنی دھن میں رھنے والا انسان ھوں نہ کسی کو تنگ کرتا ھوں اور یہ امید دوسروں سے بھی کرتا ھوں۔
کسی گاڑی کو ھارن نہیں دیتا۔
تصاویر پر بہت کم کمنٹ کرتا ھوں جب کرتا ھوں تو اپنی صحیح رائے کا آظہار کرتا ھوں
اپنی تصویریں بناتا ھوں اپنی تصویریں دکھاتا ھوں اگر تصویر کسی اور کی ھو تو واضع طور پر اسکا نام بتاتا ھوں
اپنی گاڑی استعمال کرتا ھوں اپنے گھر میں رھتا ھوں اپنی اوقات سے باھر نہ دیکھتا ھوں نہ سوچتا ھوں
ٹیکس پورے ادا کرتا ھوں
سب فیسیں بل وقت پر ادا کرتا ھوں
اپنے کیمرے استعمال کرتا ھوں ادھار اگر لوں ذمہ داری سے واپس کرتا ھوں ووٹ کسی پارٹی کو نہیں ڈالتا اچھا با کردار انسان دیکھ کر ڈالتا ھوں
دوائی وقت پر کھاتا ھوں سب کا خیال رکھنے کی کوشش کرتا ھوں 
بڑوں کی عزت کرتا ھوں چھوٹوں سے شفقت کرتا ھوں 
اپنے پیسے کھلے خرچ کرتا ھوں
سب پر یقین کرتا ھوں 
سب کو ایماندار سمجھتا ھوں
سب سے پیار کرتا ھوں
اپنے کام میں مکمل محنت کرتا ھوں
جس سے مدد لوں وقت پر معاوضہ ادا کرتا ھوں وہ پیسے ھوں یا شکریہ کے الفاظ
کسی کا دل دکھاوں تو فورا معافی مانگتا ھوں 
کسی کا حق نہیں رکھتا
سب کیلئےدعا کرتا ھوں
دل و دماغ سے پڑھاتا ھوں 
علم بانٹنے میں خیانت نہیں کرتا 
پر میرے کچھ دوست میرے عزیز میرےخیر خواہ مجھے میرے حال میں رھنے نہیں دیتے 
مجھے مشورے نہیں چاھیئے مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں شکریہ
شوگر کب سے ھے جی 18 سال ھوگئے اچھا کیا لیتے ھیں انسولین اچھا کونسی جی مجھے خود نام نہیں آتا نسخہ دکھا کر لے لیتا ھوں زیادہ تر بڑا بھائی لاتا ھے اچھا جی کبھی کریلے ٹرائی کیے جی بہت پسند ھیں کریلے گوشت نہیں نہیں بھائی جامن اور کریلے بھائی انکا کا کیا جوڑ جناب بہترین ھیں شوگر کیلئے جی اچھا میری شوگر کنٹرول ھے میں ان چیزوں پر عمل نہیں کرتا جناب ٹرائی تو کریں انسولین چھوٹ جائے گی اچھا بھائی یہ بتائیں شوگر 500 ھو تو کتنا استعمال کرنا ھے جامن اور کریلے کا پاوڈر اور اگر 289 ھو تو کتنا اور 120 ھو تو کتنا او جناب میں کونسا حکیم ھوں اپنی مرضی سے استعمال کریں محترم دوست انسولین شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ھے اور ھم اپنے جسم کے مطابق لگاتے ھیں اچھا آپ کو کب سے شوگر ھے جی اللہ نہ کرے مجھے شوگر ھو بس ویسے ھی مشورہ دے رھا تھا بھائی عجیب آدمی ھو دماغ خراب کردیا میرے گھر میں 50 سال سے شوگر ھے میری امی جی ابا جی دونوں کو تھی اب مجھے بھی ھے ایسے مشورے سے گریزھی کیا کریں کسی کی جان جا سکتی ھے او جی بھلائی کا تو زمانہ ھی نہیں ایک نیک مشورہ دو اوپر سے باتیں سنو 
آپ فوٹوگرافر ھیں جی الحمداللہ اچھا کیمرہ کونسا استعمال کرتے ھیں بات ختم کرنے کیلئے جو مل جائے وہی سب سے اچھا ۔
نائیکون یا کینن جی نائیکون۔
اچھا کینن نہ استعمال کرنےکی کوئی خاص وجہ جی بس شروع میں ھی نائیکون لے لیا پھر اسی کے ھوگئے
اچھا کبھی کینن کا مارک 3 استعمال کریں کیا بات ھے۔ جی کیا ایسی بات ھے اس میں کچھ راھنمائی کریں اسکی گرپ بہت پروفیشنل ھے واہ جی واہ آپ وھی استعمال کرتے ھیں نہیں جی میرے پاس تو سونی کا 21 میگا پکسل والا موبائل ھے ایک دن ایک دوست کا مارک 3 پکڑا تھا تو اچھا لگا ماشااللہ آپ کا تو اچھا خاصاتجربہ ھے اسی طرح لوگوں کی راھنمائی کرتے رھا کریں اب کیا کروں ایسے دانشوروں کا تھک گیا ھوں 
خاموشی سے سنتا رھتا ھوں جواب نہ دو تو بڑے مغرور ھیں جی جواب دو تو پتہ نہیں کچھ بھی انکو ۔
ساتویں جماعت میں لکھنا شروع کردیا کبھی نظمیں کبھی غزلیں اور الحمدللہ مختلف جگہ چھپ بھی گئی اور کچھ مشاعرے بھی پڑھے اور لکھتا رھا پر کبھی شیئر نہیں کیا کچھ سال پہلے سوچا زندگی کے تجربات کو لکھوں اور سرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد کتابیں لکھیں گے ۔جیسے میں سوچتا ھوں پنجابی اردو مکس مختلف اصلوب تھا کچھ دوستوں نے راھنمائی کی کچھ نے اچھا سمجھا کچھ نے تنقید کی اور کچھ نے زبردستی اپنے طریقے سے لکھوانے کی کوشش کی ۔ کچھ کو اپنے والدین کی تعلیم کا بھار تھا اور کچھ مجھے فوٹوگرافی تک محدود ھونے کے مشورے دے رھے تھے دوستو جب مشورہ مانگا جائے تو دیتے ھیں 
اگر آپ کو نہیں پسند تو دفع کریں مت پڑھیں ابھی ایک دوست لکھتے ھیں لوگ آپ کو پڑھتے نہیں ھیں بس فوٹوگرافر ھونے کی وجہ سے برداشت کرتے ھیں بسم اللہ نہ پڑھیں اور نہ برداشت کریں ۔
جو شاگرد اپنے آپ کو میرا شاگرد سمجھتے ھیں انکا شکریہ باقیوں کو میں اپنا استاد تسلیم کرتا ھوں شاید ایسے ھی خوش ھو جائیں۔ 
کچھ دوستوں کا شکوہ ھے میں اپنے مضامین میں انکا تو ذکر نہیں کرتا اور کچھ خبردار میرے بارے میں لکھا میں زندگی کی یاداشتیں لکھ رھا ھوں جوں جوں یاد آتا ھے لکھتا جاتا ھوں کچھ سپیشل نہیں ھے۔
بار ھا بتایا جناب میرا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ھے پھر بھی کبھی یوتھیا کبھی پٹواری کبھی جماعتیا کبھی کیمونسٹ کبھی کافر کبھی مسلمان کبھی وھابی کبھی دیوبندی کبھی سنی 
یادرکھنا میں جو ھوں مجھے میرا رب سب سے بہتر جانتا ھے اور مجھے آپ کے تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں
آج ایک بہترین دوست کو چھوڑ دیا مجھے دلی طور پر افسوس ھے اور رھے گا وہ میرے سب سے قریب ترین دوست تھے پتہ نہیں کیوں کبھی انکو مجھ پر یقین نہیں آیا اسی بات کا مجھے ھمیشہ دکھ رھے گا۔
جب انہوں نے پوچھا کہاں ھو دفتر اچھا تصویر بھیجو بھیج دی ابھی کی ھے یا پرانی بھیجی ھے
فون کیوں بند تھا دو دن سے زرغون تھا وھاں سگنل نہیں ھیں یہ کیسے ممکن ھے پاکستان میں کہیں سگنل نہ ھوں۔ عید کیوں بھیجی کیا ثابت کرنا چاھتے ھو جی غلطی ھوگئی اچھا تو غلطی سے بھیجی ھے سوری جناب۔
فون آیا رو کیوں رھے ھو ھنس کر بات نہیں کر سکتے کیا۔ یار وہ والد صاحب کا انتقال ھوگیا ھے آپ کو میسج بھی کیا تھا فون نہیں کر سکتے تھے کیا۔
اپنے والد فوت ھوئے ھیں جی جی اپنے والد صاحب اچھا کیا ھوا تھا انکو دوسال سے کینسر تھا بتایا ھی نہیں بس ڈاکٹرز نے منع کیا تھا تو ھمیں اپنا نہیں سمجھتے کیا سوری یار وہ لوگ آرھے ھیں تعزیت کیلئے پھر بات ھوگی سیدھی طرح کہوبات نہیں کرنا چاھتے جی کچھ ایسا ھی سمجھ لیں تو جگر ھے اپنا آج تیرا موڈ ٹھیک نہیں کل چکر لگاوں گا پھر گپ شپ کریں گے جی اچھا ۔
یار کون لوگ ھو تسی 
بس ایک درخواست ھے مینوں میرے حال تے چھڈ دیو میرے تے احسان کرو مینو جین دیو 
میں بیوقوف ھی اچھا اپنی زندگی اپنی مرضی نال گزارو مینوں میری مرضی نال گزارن دیو
شکریہ

پاکستان زندہ باد 
پر مینو وی زندہ رھن دیو

Prev دل کرتا ھے
Next محبت

Leave a comment

You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.