ذاتیات 

ذاتیات 
تحریر محمد اظہر حفیظ
زندگی میں ھمیشہ دیکھتے آئے ھیں جب بھی کسی کے پاس دلائل ختم ھو جاتے ھیں تو وہ ذاتیات پر اتر آتا ھے۔ 
جب سے پاکستان بنا ھے جو بھی مسائل سامنے آئے انکا حل ھونا چاھیئے تھا۔ 
ھم سب ایک دوسرے کی برائیاں جمع کرنے پر لگے ھوئے ھیں کہ جب ضرورت محسوس ھو تو اپنے دوست کو نیچا دکھا سکیں آخر اس کی ضرورت ھی کیوں محسوس کرتے ھیں اور کس ڈر کے شکار ھیں جو اپنے دوستوں کی کمزوریاں جمع کرکے انکے البم بناتے ھو اور محفوظ کرتے ھو۔
چھوڑو اس بری عادت کو،سانحہ کالاباغ ھو سانحہ ماڈل ٹاون ھو سانحہ بارہ مئی ھو سانحہ لیاقت باغ ھو سانحہ ساھیوال ھو سانحہ اوجڑی کیمپ ھو سب میں ھلاک یا شہید ھونے والے سب کے سب میرے پاکستانی ھیں۔ 
باقی حکومتیں اگر پردہ ڈالتی رھیں ھیں تو یہ حکومت سب سانحات کی تحقیق کرائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا انتظام کرے۔ ھم سب حکومت کے ساتھ ھیں ۔ 
کسی ایک بندے کی غلطی کی سزا اس کے پورے خاندان کو یا اس نسل کو کیوں۔
جنرل نیازی کن مجبوریوں کے تحت گئے اور کس نے بھیجا اس میں سب نیازیوں کا کیا قصور۔ 
ھمیں فخر ھے کرکٹ کا پہلا ورلڈ کپ ھمارے لیئے لانے والا بھی نیازی ھی تھا اور اس نے ھمارے سر فخر سے بلند کئے۔ اور آج الحمدللہ وزیراعظم پاکستان ھیں اور ھم پر امید ھیں کہ وہ پھر سرخ رو ھوں گے انشاءاللہ۔
کچھ دن پہلے ایک تقریب ھوئی سٹریٹ چیمپئنز کو سراھنے کی ۔
تقریب کا انعقاد نیشنل کونسل آف آرٹس میں ناصر اسلم راجہ صاحب نے کیا۔ خوش آئند بات یہ تھی کہ اس میں ھاکی کے کھلاڑیوں شہنازشیخ صاحب اور رشید جونیئر صاحب کو بھی یاد رکھا گیا ، محترم شاعرانور مسعود صاحب اور ڈاکٹر انعام جاوید صاحب کو بھی یاد رکھا گیا،رئیس احمد صاحب وائلنسٹ کوبھی یاد رکھا گیا ، معروف براڈ کاسٹر محترمہ کنول نصیر صاحبہ، عشرت فاطمہ صاحبہ بھی شامل تھیں، اولمپین ذاکر صاحب بھی تھے اور فاروق قیصر صاحب بھی شامل تھے، خالد جاوید صاحب سابق ایگزیکیٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل تھے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی اختر وقار عظیم بھی شامل تھے اور سپورٹس کی دنیا کے مایہ ناز رپورٹر شکیل اعوان صاحب بھی ایوارڈ سے نوازے گئے ، سجاد کشور صاحب اداکاری کا بڑا نام بھی شامل تھے عاصمہ بٹ صاحبہ کی سٹیج کے حوالے سے خدمات اور الماس بوبی کی اپنی کمیونٹی کیلئے خدمات شناختی کارڈ کا اجراء کو بھی ایوارڈ کی شکل میں سراھا گیا اور بہت سے ستارے تھے جو شاید نام میرے ذھن سے نکل گئے۔ مشکل ھی کوئی صاحب مس تھے کہ جنہوں نے اپنی فیلڈ میں کام کیا اور ایوارڈ کمیٹی نے انکو مس کیا ھو۔ میرا نام بھی بطور فوٹوگرافر اس میں شامل تھا لیکن اتنے بڑے ناموں کے درمیان بیٹھ کر کبھی میں فخر کر رھا تھا اور کبھی سوچتا تھا شاید وقت سے پہلے مجھے یہ اعزاز مل گیا ھے ان ناموں کے ساتھ نام کا آنا ھی اعزاز تھا شکر الحمدللہ ۔ ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی اور سینٹر فیصل جاوید صاحب نے انعامات تقسیم کیئے بہت اچھی تقریب تھی ۔ آپ کے کام کو آپ کے فن کو سراھا جائے تو اچھا محسوس ھوتا ھے۔
کئی بجتے دیئے پھر جلنے کی امنگ لیکر چل دیئے۔ شکریہ پاکستان، شکریہ سڑیٹ چیمپیئنز، شکریہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس۔
آج ایک دوست نے ھمارے دوسرے دوست کی بیماری کو اور ترقی کو طنز کا نشانہ بنایا جو مناسب نہیں لگا۔ اور اس کو سوشل میڈیا کی بھٹی میں جونک دیا۔ تماشہ لگانا ھر مداری کا کام ھے پر دھیان رکھئے اس تماشے سے آپ کما کیا رھے ھیں اور گنوا کیا رھے ھیں۔ 
بہت سے اینکر دوست جب کسی چینل کو چھوڑتے ھیں یا نکال دیئے جاتے ھیں تو انکو وھاں کی برائیاں نظر آنا شروع ھوجاتی ھے لیکن میرا خیال ھے سب کشتیاں جلانی نہیں چاھیئں بلکہ واپسی کا راستہ بھی برقرار رکھنا چاھیئے۔ میڈیا کی فیلڈ بہت چھوٹی سی فیلڈ ھے بار بار سامنا ھوجاتا ھے۔ میں خبریں میں ڈیزائن ھیڈ کے طور پر کام کرتا تھا چیف فوٹوگرافر صاحب کو مالکوں نے نکال دیا مجھے انکا بھی چارج دے دیا اور حکم دیا ان سے موبائل اور کیمرہ وغیرہ سب واپس لے لیں۔ وہ ھماری فیلڈ کے بہت سینئر تھے۔ میری ھمت نہ ھوئی ایک دن مالکوں نے مجھے بلایا اور پوچھا کیا کیا آپ نے۔ سر وہ عمر میں مجھ سے بڑے ھیں مجھے مناسب نہیں لگا اس لیے ان سے رابطہ نہیں کیا میرے پاس کیمرہ اور موبائل ھیں وہ انکے پاس رھنے دیں۔ کچھ دن بعد جب وہ مجھے ملے تو کہنے لگے شکریہ اگر وہ حرکت ھوجاتی تو آج ھم انسے ملنے کے قابل نہ رھتے ۔ آج ملاقات ھوئی دونوں طرف احترام کا رشتہ باقی تھا۔ اس لیئے یاد رکھیں محبت میں ھوں یا حالت جنگ میں ھوش میں رھیں مدھوش ھوئے تو دونوں طرف آپ ھار جائیں گے ۔ 
ھمیشہ لوگوں کو انکے کام سے ھنر سے یاد رکھیں انکی ذاتی زندگی کو بدلے کا موضوع مت بنائیں۔ 
میں بہت سے اپنے دوست اس بری عادت کی وجہ سے کھو چکا ھوں مزید نہیں کھونا چاھتا ۔ چپ رھنا عبادت ھے ۔
کوشش کیجئے اور بس عبادت کیجئے۔ غیبت شاید سب سے بری برائی ھے جیسے اپنے بھائی کا گوشت کھانا تو ایسا کون پسند کرتا ھے ۔ پر کچھ لوگ گدھے ،کتے کے گوشت کے بعد شاید نوبت یہاں تک آگئ ھے اجتناب کیجئے میری اور اپنی اصلاح کیجئے۔ پردہ پوشی کیجئے ۔ اللہ تعالی ھمیں صراط مستقیم پر قائم رکھیں امین ۔ ھمارا پردہ رکھیں اور ھمیں دوسروں کا پردہ رکھنے کی توفیق دیں امین

Prev تصویر اور تصویروں سے تصویر
Next میلہ

Comments are closed.