زندگی اور خواب

زندگی اور خواب
تحریر محمد اظہر حفیظ

ھمارے معاشرے اور طرز زندگی میں آپ کی زندگی آپ کی نہیں ھوتی بلکہ دوسروں کی امانت ھوتی ھے۔ 
آپ پیدا ھوتے ھیں آپکے والدین اور فیملی آپ کو اپنے مطابق زندگی گزارنے پر قائل کرتی ھے ۔ نماز ایسے پڑھیں، کپڑے اہسے پہنیں،ایسے بیٹھنا ھے، ایسے سونا ھے۔ ایسے چلنا ھے۔ واش روم میں باتیں نہیں کرتے، یہ کیا گانا سن رھے ھو۔ صبح جلدی اٹھا کرو رات جلدی سوجایا کرو،یہ تم رات کو اٹھ کر واش روم کیوں جاتے ھو، باھر گلی میں کھڑے نہیں ھوتے، بائیک آھستہ چلایا کرو، اچھے لوگوں میں بیٹھا کرو، آپ جی اچھا کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتے اور اس پر بھی ڈانٹ پڑھتی ھے یہ کیا جی اچھا جی اچھا لگائی ھوئی ھے۔ مہمان آئے ھیں انکے پاس بیٹھو،یہ کیا سکول بیگ کا حال کیا ھوا ھے، یونیفارم ایسے پھینکتے ھیں۔ یہ کیا طریقہ ھے جرابیں پھینکنے کا۔ بالوں کا سٹائل کوئی شریفوں والا بناو،جاو بال کٹوا کر آو، جی امی جی ، جی ابا جی بس ایسے ھی زندگی گزار دی کچھ بڑے ھوئے تو ھم نے بڑے بھائی کے مطابق زندگی گزارنا شروع کر دی صوفیانہ رنگ کے شلوار قمیض، نیلی پینٹ اور جینز، کدھر گئے تھے یہ حاجی طارق امین کون ھے ھر وقت ساتھ ھوتا ھے، الیاس قریشی بہت لائق ھے تمھارے اتنے نمبر آنے چاھیں، یہ بیگ تمھارے لیے پسند کیا ھے، یہ جیکٹ لے لو ،یہ جاگرز لے لو، پھر کالج چلے گئے بہت سی چیزوں میں حصہ لیا سیاست کی ممانعت تھی میں تمھاری ضمانت نہیں کراوں گا ، ابا جی کا واضع حکم، تم موٹر سائیکل پر جاتے ھو تمھارا کسی بس والے سے وین والے سے جھگڑا نہیں ھونا چاھیئے۔ جی ابا جی۔
نیشنل کالج آف آرٹس چلے گئے۔ نئے دوست بنے پر ابا جی کے دوست عابد ظہیر صاحب میری مکمل نگرانی کرتے تھے۔ یہ کس کے ساتھ بیٹھتے ھو۔ یہ لڑکی کون ھے الحمدللہ کچھ لڑکے دوستوں کے سوا کوئی لڑکی دوست نہ بن سکی کیونکہ سینسر شپ بہت سخت تھی۔ اس طرح نظام زندگی اگے چلتا رھا، فیشن فوٹوگرافی شروع کردی ھر شوٹ امی جی سے شیئر کرتا تھا۔ اس لڑکی کا دوبارہ شوٹ نہیں کرنا۔ یہ اچھی لڑکی نہیں ھے جی امی جی۔ یہ جیا علی کون ھے ھر وقت ساتھ کیوں ھوتی ھے۔ اس کو چھوڑ دو سلسلہ چلتا رھا۔ پھر شادی ھوگئی اور ھماری زندگی اگلے مالکوں کے حوالے۔ اظہر کب واپس آئیں گے۔جی جاوں گا تو آوں گا، اظہر کدھر ھیں،اظہر دفتر ھیں، اظہر شام کی کیا مصروفیت ھے،اظہر کھانا کھا لیں ،دوائی کھا لیں،انسولین لگا لیں، دفتر جائیں۔ سب چلتا رھا الحمدللہ اب اگلے مالک آگئے میری بیٹیاں باباجی اب یہ نہ کہنا تھکے ھوئے ھیں، میرے پاس پیسے نہیں ھیں کہیں باھر چلتے ھیں جی اچھا بیٹا تھک گیا ھوں ، چلیں آدھا گھنٹا آرام کریں پھر چلتے ھیں ۔ موبائل چھوڑ دیں، جی اچھا، یہ کھا لیں یہ نہیں کھانا سب اچھا اچھا ھے میری زندگی انھیں کی ھے ۔ مجھے کسے کے اختیار پر کوئی اعتراض نہیں ھے۔
میری ایک خواھش ھے کہ میرے خواب تو کم از کم میرے اپنے ھوں پر ان پر بھی سوال ھیں۔ کیا خواب دیکھ رھے تھے۔ کیا سوچ رھے ھیں ۔ خواب میں ساتھ کون تھا ڈر کیوں رھے تھے۔ کبھی مسکرا دیتا ھوں اور کبھی رو دیتا ھوں۔
میرا دل کرتا ھے چلو اپنی زندگی میں خود نہ گزار سکا پر اپنے خواب تو خود دیکھوں دل کرے تو کسی سے شیئر کروں اور اگر دل نہ کرے تو خاموش رھوں۔مجھے پتہ ھے سب مجھ سے پیار کرتے ھیں میرا خیال رکھتے ھیں میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ھوں۔ میری زندگی آپ سب نے جی لی پر میرے خواب تو مجھے دیکھنے دیں ۔ اور اسکی تعبیر بھی مجھے ھی اخذ کرنے دیں۔ شکریہ نوازش مہربانی
میں نے سوچا ھے میں اپنے خوابوں میں اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاروں گا انشاءاللہ۔

Prev ایوارڈ
Next تھری ڈی

Comments are closed.