شکریہ

شکریہ
تحریر محمد اظہر حفیظ

پچاسویں سال کا آغاز ھوا چاھتا ھے زندگی مکمل بدل چکی ھے۔ میں جن کی ھمیشہ سالگرہ کرتا تھا اس دفعہ انھوں نے میری سالگرہ کی بہت اچھا لگا۔ دس اگست رات بارہ بجے سے شروع ھونے والی سالگرہ کی تقریبات گیارہ اگست رات بارہ بجے تک چلتی رھیں ۔ میری فیملی اور میرے دوستوں نے اس دن کو بہت خاص بنادیا۔ کچھ دوستوں کی رائے ھے کہ سالگرہ نہیں منانی چاھیئے لیکن میری رائے میں جب ھم ھر دکھ کو مناتے ھیں تو ھر خوشی کو بھی منانا چاھیئے۔ سو مناتے ھیں۔ 
اختلاف ضرور ھوگا دوستوں کو پر انکو تو ھر بات پر اختلاف ھوتا ھے۔ دس اور گیارہ اگست دونوں دن ھی دفتر میں گزرے ۔ پر سالگرہ ساتھ ساتھ چلتی رھی ۔ پہلا کیک علیزے میری بیٹی لیکر آئی اور دوسرا کیک ندیم ذوالفقار صاحب گھر پہنچا گئے تیسرا کیک مونال والوں نے کاٹا۔
سوشل میڈیا سارا ھی سر گرم تھا مبارکباد دینے کیلئے۔ فیس بک،واٹس ایپ،لنکڈان،انسٹاگرام،ٹویٹر پر سب دوست دن رات جنم دن مبارک پوسٹ کرتے رھے۔ سب کا فردا فردا شکریہ۔ میری بیٹی نے کہا بابا جی آپ کو سب کا شکریہ ادا کرنا چاھیئے تھے پر دفتر میں کام کی مصروفیت بہت زیادہ تھی جسکی وجہ سے دو دن ممکن نہ ھوسکا۔ اور سوچا لکھ کر شکریہ ادا کیا جائے۔ بچوں نے اپنے پیسے اکٹھے کرکے سالگرہ کا انتظام کیا ھوا تھا جو کہ بہت اچھا لگا کیک کاٹنے سے لیکر پرتکلف ڈنر تک مارگلہ کے پہاڑوں پر بیٹھ ڈنر کرنا اور اسلام آباد کی روشنیوں کو دیکھنا۔ اچھا لگتا ھے ۔ پھر ھم نے پہاڑوں سے نیچے آکر آئس کریم کھائی اور چل پڑے دیکھنے کہ کس کس نے ھماری سالگرہ کی خوشی میں عمارتیں سجائی ھیں پہلے نمبر پر آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ تھی اور دوسرے نمبر پر یوفون تھا پر انھوں نے کچھ مزا کرکرا کرنے کی کوشش کی۔ گارڈ جناب ٹاور کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں پھر سجایا کیوں ھے اور انکو باور کرایا دس اگست میری سالگرہ کا دن ھے اسی لئے سجایا گیا ھے پھر وہ پیچھے ھٹ گئے اور اچھی تصویریں بن گئیں۔ آج دفتر کا کام بھی کچھ قابو میں آگیا ھے اور طارق بھائی سے درخواست کرگیا تھا وہ میرے لئے بکرا بھی لے آئے اور قصائی سے بکنگ بھی کروا آئے انکا بھی شکریہ کیونکہ بکرا منڈی میں میرے سے بڑا ڈرپوک کوئی انسان نہیں ھوتا کہیں سے ماشاءاللہ بیل آرھے ھیں کہیں سے اونٹ کہیں سے دنبے اور بکرے ۔ میں تو بس چاروں طرف دیکھ دیکھ کر بچتا رھتا ھوں پر جب دیکھتا ھوں کہ کچھ حضرات کی بیگمات بکرے چیک کر رھی ھیں تو تعجب کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ڈرتے تو بیگمات سے سبھی ھیں پر ایک بکرے کو ساتھ لیکر دوسرا بکرا لینےانے والی بیگمات کا مقام الگ ھی ھے۔ اللہ کا شکر ھے اتنی سخت بیگم نہیں ملی۔
آج بارہ اگست ھے آج عید الضحی ھے حج ھوچکا ھے الحمدللہ سب اچھا اچھا ھو رھا ھے ۔ پر ھم اس عید کو اور 14 اگست آزادی کے دن کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور منا رھے ھیں یہ عید بھی سادہ ھوگی اور 14 اگست کا دن بھی سارا پاکستان سادگی سے منائے گا۔ پی ٹی وی میں میری ٹیم کا بھی شکریہ جو ابھی تک رات کے چار بجے کام میں مصروف ھیں۔ اور صبح سات بجے عید کی نماز ھے۔ ھمارے پی ٹی وی کے سینئرز بھی ساتھ ساتھ جاگ رھے ھیں۔ انکا بھی شکریہ۔ 14 اگست انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان اور 15 اگست ھندوستان کیلئے بھی سیاہ دن ثابت ھوگا۔ سلام پاکستان ، عید مبارک ، کشمیر مبارک

Prev اپنے ماں باپ کو کون گالی دیتا ھے۔
Next کشمیر

Comments are closed.