صبر اور حرص

صبر اور حرص
تحریرمحمد اظہر حفیظ
یونس بھائی میرے آفس کے ساتھی ھیں عمر میں مجھ سے بڑے ھیں ایک دن میں اور یونس بھائی بات کر رھے تھے کہ کچھ لوگوں کی تنخواہ بہت کم ھے انکا گزارہ کیسے ھوتا ھے کہنے لگے کچھ لوگوں کو اللہ کم تنخواہ کے ساتھ صبر دے دیتے ھیں اور کچھ کو زیادہ دولت کے ساتھ حرص ۔ یونس بھائی مطلب سمجھائیں اور بتائیں بہتر کون ھے کہنے لگے جس کو اللہ صبر دے دیں وہ مطمئن زندگی گزارتا ھے اور جو حرص کا شکار ھے وہ سب کچھ پانے کے باوجود بے چین ھے اور کی تگ ودو میں لگا رھتا ھے زندگی کا لطف نہیں لے پاتا ۔ بات بہت خوبصورت تھی زندگی کا حاصل تھی۔ سوچا زندگی مطمئن گزارنی ھے حرص سے پرھیز کرنی ھے الحمدللہ گزار رھے ھیں۔
مجھے کبھی بھی شوق نہ تھا کہ کچھ بننا ھے بس مست ملنگ زندگی گزار دی زیادہ گزر گئی تھوڑی رہ گئی کبھی پیسے جمع نہیں کئے پلاٹ نہیں لئے لیکن کوئی کام کبھی نہیں رکا سب وقت پر ھوجاتا ھے الحمدللہ۔
گاوں میں دو کمروں کے گھر میں رھتے تھے میری امی جی بہت بڑے دل کی خاتون تھیں اس میں سے بھی ایک چچا کو اور انکی فیملی کو کمرہ دیا ھوا تھا میں نے امی جی کو پاکستان ھجرت کے وقت کے علاوہ کبھی شاکی نہیں دیکھا ھمیشہ شکر کرتے دیکھا۔ بس جب ھجرت کا وقت یاد کرتیں تو رو پڑتیں ورنہ مجھے سارے انبیاءکرام کی زندگی کے بارے میں روز کہانیاں سناتی تھیں حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ کیا انکی زندگی کیسے گزری حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کیسے گزری حضرت موسی علیہ السلام کی زندگی کیسے گزری۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی زندگی بادشاھت اور بہت کچھ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کیسے گزری آپ صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر کیسے گئے وھاں کیا کیا دیکھا حضرت امام حسین علیہ السلام کی زندگی اور کربلا کا واقعہ امی جی مجھے تب سے سنانا شروع ھوگیئں تھی جب کا مجھے یاد بھی نہیں ھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے عدل وانصاف حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی سخاوت اور حیاء۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شجاعت اور بہادری حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا اللہ کی راہ میں سب قربان کرنا مجھے میری امی جی نے سنانا شروع کردیا شاید یہ سب کچھ تھا جس نے مجھے حریص بننے سے بچا لیا ۔اور میں ایک سادہ زندگی کو پسند کرنے لگا۔ سادہ کھانے کھانے لگا۔ خالی جیب سکون سے زمین پر مزے سے سونا اور کبھی کبھی کسی دیوار کے ساتھ کھڑے کھڑے ٹیک لگا کر سوجانا کروڑ درجہ بہتر ھے اربوں کا مالک ھوکر آرام دہ گھر کے آرام دہ کمرے میں جاگتے رھنا نیند کی گولیاں کھانا اور پھر بھی نیند کی کوشش کرنا بوجھل سر کے ساتھ اگلی صبح اٹھنا اور سب سے جھگڑتے پھرنا۔
الحمدللہ میری چار بیٹیاں ھیں سب میری دوست ھیں اور تین بڑی ھوگئی ھیں ایک یونیورسٹی چلی گئی ھے اور ایک میٹرک میں ھے ایک نویں میں اور سب سے چھوٹی تیسری کلاس میں ۔ لیکن جو مزا اور سکون چھوٹی کو لاڈیاں کرنے میں ھے وہ باقی بڑی تینوں میں نہیں وہ ماشااللہ بڑی ھوگئی ھیں اور عبیرہ بن گئی فنکار ۔ عبیرہ بات سنو۔ دور سے آواز آتی ھے آئی بابا ۔ جی بابا یار آپ پانی پی لو واش روم سے ھو آو اور کوئی کام ھے وہ بھی کر لو ۔مجھے پہلے ھی پتہ ھے آپ نے مجھے پکڑ لینا ھے اچھا اور مجھے بھی پہلے ھی پتہ ھے تمھارے بھاگنے کے بہانے ۔ گلے لگی لیٹی عبیرہ پوچھتی ھے بابا جی آپ کو کیسے پتہ چلتا ھے کہ میرے دل میں کیا ھے میں کیا کہنے لگی ھوں ۔ بابا اس میں رونے والی کیا بات ھے کیا کوئی غلط بات کردی نہیں میری جان جب میں آپ جتنا تھا تو میرے بابا بھی ایسے ھی پیار کرتے تھے میں بھی کہتا تھا ابو جی مجھے واش روم جانا ھے ابو جی مجھے پانی پینا ھے اور وہ مسکراتے ھوئے کہتے تھے یار تو واپس نہیں آنا اندر ماں نال جاکے سوجانا اے ابو جی وہ امی کہانی سناتی ھیں نبیوں کی اور میں پھر سوتا ھوں جب آپ کے ساتھ سووں تومیں جاگ رھا ھوتا ھوں اور آپ سوجاتے ھیں میں کافی دیر ستارے گنتا رھتا ھوں اور ڈرتا رھتا ھوں پتر باپ ساتھ ھو تو کون ڈرتا ھے جی ابا جی مجھے اس وقت سمجھ آیا جب باپ ساتھ ھو تو کیا ڈرنا۔
اب میں بچہ نہیں رھا باپ بن گیا ھوں لیکن مجھے بہت ڈر لگتا ھے اور مجھے پتہ چل گیا ھے جن کے باپ ساتھ نہیں ھوتے وہ ڈرتے کیوں ھیں سہمے ھوئے کیوں رھتے ھیں اور میری امی جی مجھے ھمیشہ صبر کی کہانیاں کیوں سناتی تھیں شکر ھے میں اللہ کے شکر گزار بندوں میں سے ھوں حریص ھرگز نہیں ھوں یہ سب اللہ کا فضل ھے اور والدین کی تربیت۔ اللہ کا شکریہ جس نے ایسے اچھے والدین دیئے مجھے انکی خدمت کا موقع دیا اور پھر انکو آپنے پاس جنت الفردوس میں بلا لیا۔
بہت دکھ ھوا جب کل پتہ چلا ایک ریٹائرڈ فوجی نے اپنی یونٹ کو روتے ھوئےخط لکھا میں اپنے بچوں کے ساتھ خوش نہیں ھوں وہ میری عزت نہیں کرتے مجھے سلام نہیں کرتے مجھ سے بات نہیں کرتے۔مجھے واپس بلا لیا جائے جواب آیا آپ آجائیں ھم آپ کو خوش آمدید کریں گے کھانا،رھنا،کپڑے دھونا، ڈاکٹر دوا سب ھمارے ذمہ داری آپ فکر مند نہ ھوں۔ تشریف لے آئیں۔ واقعی ھماری فوج بہت اچھی ھے بڑے دل والی ھے۔ پاک فوج زندہ آباد باقی اداروں کو بھی چاھیئے جن والدین کے بچے ناخلف ھیں ان کیلئے اولڈ ھومز بنائیں اور انکے بڑھاپے کو اسان بنائیں ۔ ماوں سے درخواست ھے بچوں کی تربیت پر دھیان دیں انگلش میڈیم میں پڑھنے سے انگلش ضرور آجاتی ھے پر تمیز نہیں۔ تربیت کرنا آپ کا کام ھے سکول کا نہیں۔ اپنے بچوں کواچھے انسان بنائیں نہ کہ بڑے انسان ۔

Prev سوشل میڈیا
Next امی جی

Leave a comment

You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.