محترم جج بہادر صاحب احتساب عدالت

محترم جج بہادر صاحب احتساب عدالت

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

مودبانہ گزارش ھے احتساب سب کا ھونا چاھیئے سب سے پہلے میرا پھر کسی اور کا۔ دل دکھانا بھی جرم سمجھا ساری عمر اور معافیاں مانگتے عمر گزری۔ کرپشن کرنی نہیں آتی اس لیے کی نہیں۔ گالی دینا چھوڑ دی جب سے پتہ چلا گناہ ھے۔ ھارن کبھی کبھی دیتا ھوں احساس ھے اس سے بھی دل آزاری ھوتی ھے معافی چاھتا ھوں۔ سب کو راستہ دیتا ھوں راستہ بتاتا ھوں۔بیوی بچوں کا جرم دار ھوں انکو وقت کم دیتا ھوں۔ گھر والدین کا مشترکہ ھے کیمرے ۔گاڑی۔لیپ ٹاپ۔ اولاد۔بیوی۔دوست۔بہن بھائی۔ اپنے ھیں۔ماں باپ اللہ پاس چلے گئے ھیں ۔کوئی پلاٹ نہیں۔کوئی زمین نہیں ۔کوئی گھر نہیں۔ٹیکس پورا ادا کرتا ھوں۔ ایک دوست ناراض ھے میرے غلط الفاظ کی ادائیگی کی وجہ ھے اس سے بارھا معافی مانگی پھر بھی ناراض ھے اور دو شاگرد انکی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ بینک میں 500 روپے ھیں اور جیب میں 3000۔ کچھ دوستوں کے ادھار ادا کرنے ھیں۔ مہینہ کی 18 تاریخ ھے اور باقی 13 دن ۔میرے سے احتساب شروع کیا جائے اس کے بعد سب کا۔ 40 سال سے روزے پورے ھیں ماسوائے کچھ سفری روزوں کے۔نمازوں کا چور ھوں اس پر ضرور پکڑ ھوگی وہ حساب اللہ کا ھے ان سے معافی کا درخواست گزار ھوں نواز شریف صاحب کو کبھی ووٹ نہیں دیا اس پر پکڑ نہیں ھوسکتی عمران خان صاحب کو جب بھی ووٹ دینے کا سوچا ان کے کھلاڑی بد تمیزی کر جاتے ھیں ارداہ بدل جاتا ھے ایم کیو ایم اسلام آباد میں ھے نہیں پیپلز پارٹی کا بھٹو زندہ ھے مرے ھوئے کو زندہ سمجھنے والوں کی مجھے ویسے سمجھ نہیں آتی متحدہ مجلس عمل صرف الیکشن میں عمل میں آتی ھے مسرت شاھین کی پارٹی اچھی ھے پر ھے کہاں یہ پتہ نہیں۔ نیشنل عوامی پارٹی نیشنل نہیں ھے اب میرا ووٹ بھی آپکی امانت ھے حکم کریں کس کو ڈالنا ھے لیکن پہلے میرا احتساب کیا جائے
ھاں یاد آیا ایک کرپشن ھوئی نا سمجھی میں جس پر نادم جب دوسری کلاس میں چار روزے رکھے تھے گرمی بہت تھی جون کا مہینہ تھا تو اس میں نہاتے ھوئے نلکے کا پانی پیا تھا تھوڑا سا پر وہ بھی کھارا تھا اس کی سزا آپ دیں گے یا اللہ میاں پتہ نہیں حکومت بھٹو صاحب کی تھی اگر وہ زندہ ھیں تو پوچھیں ان سے 258 رب پھرالہ نزد ڈجکوٹ لائلپور سے پچیس کلومیٹر دور میرے گاوں میں نلکے کا پانی کھارا کیوں تھا۔ گناہ بے لذت کیا روزے میں نہاتے ھوئے ایک گھونٹ پانی پیا وہ بھی کھارا۔
جناب عالی احتساب شروع کیا جائے ۔
نلکوں کا پانی کھارا کیوں ھے۔نالیوں کا پانی کالا کیوں ھے۔ ڈیم کیوں نہیں بنے۔عدالتی فیصلے کیوں نہیں ھوتے۔آپکا ریڈر آپکو بتائے بغیر اگلی تاریخ کیسے دے دیتا ھے۔ وکیل ایک صحیح کیس کی فیس کروڑوں کیوں لیتا ھے۔ ڈاکٹر پرائیویٹ کلینک کیوں بناتا ھے۔قبروں پر سنگ مرمر کیوں لگتا ھے۔اربوں درخت لگ گئے گرمی کیوں ھے۔ اتنی بڑی پولیس فورس جرم کیوں ھے۔ججوں کی تنخواھیں بہترین فیصلے کا انتظار کیوں ھے۔ جب احتساب عدالت ھے تو پھر کرپشن کیوں ھے۔ جب اللہ ھے تو پھر اتنی بے بسی اور بے یقینی کیوں ھے جج بہادر صاحب احتساب کیا جائے
جب قانون ھے تو لا قانونیت کیوں ھے جب رزق کا وعدہ اللہ کا ھے تو یہ فری دستر خواں کیوں ھے احتساب کیا جا ئے جب اللہ ۔نبی۔۔قران سب ایک ھیں پھر یہ شیعہ سنی وھابی کیوں ھیں احتساب کیا جائے۔جب سب آدم کی اولاد ھیں تو یہ پنجابی۔مہاجر۔سندھی پٹھان۔بلوچ کیوں ھیں احتساب کیا جائے۔ احتساب کیا جائے۔
جب میں کسی کو دکھ نہیں دیتا مجھے کوئی دکھ دیتا کیوں ھے احتساب کیا جائے۔ دوائی جعلی کھانا ملاوٹ شدہ۔گوشت کھوتے کا کیوں ھے احتساب کیا جائے۔

Prev مجھے سب پتہ ھے
Next 13 مئی ماوں کا عالمی دن

Comments are closed.