مشورے

مشورے
تحریر محمد اظہر حفیظ
مشورہ مفت ھے دوا کے پیسے لئے جاتے ھیں یہ پرانے حکیموں اور ڈاکٹروں کا مریضوں کو متوجہ کرنے کا اشتہار ھوتا تھا کچھ لوگ حکیمی،ھومیو اور میڈیکل کی کچھ کتابیں پڑھنے کے بعد سارے جہاں کا علاج شروع کر دیتے ھیں کچھ تو بیمار اتنا رھتے ھیں کہ ان کو سب بیماریوں کی ادویات تینوں طرح کے علاج میں ھر شعبے کی زبانی یاد ھوچکی ھیں ۔ میری خالہ رضیہ بہت بہادر اور مضبوط خاتون ھیں ساری زندگی حالات کا مقابلہ کرنے میں گزار دی اور اب مختلف طرح کی بیماریوں کا بڑی ھمت سے مقابلہ کر رھی ھیں ماشاءاللہ نوے سال کے آس پاس ھیں اللہ صحت اور ایمان کے ساتھ سلامت رکھیں امین ساگ ابھی بھی خود بناتی ھیں اور کمال بناتی ھیں کچھ سال سےاکثر بیمار رھتی ھیں بزرگی اور مختلف بیماریاں ان کو گھیرے رکھتی ھیں ماشااللہ وہ باآسانی ان سے نکل آتی ھیں بہت جانو خاتون ھیں سب دوایاں زبانی یاد ھیں جب بھی لائلپورجاتا ھوں خالہ سے جھپی ضروری ھوتی ھے پیار دینے کے بعد گلے لگا کر جی بھر کر میرے ماں باپ کو یاد کرکے روتی ھیں تیرے ابو بہت اچھے انسان سن سب دا خیال رکھدے سن مجھے ھمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز تھے تیری امی ساڈے تو چھوٹی سی ساڈی ماں چھوٹے ھوندیاں مر گئی اتوں اے پاکستان بن گیا اسی میاں جی دے نال آگئے بڑے سیلاب سن ھر طرف سے گھر میں سانپ آجاتے تھے میں ھی مارتی تھی تیری امی نوں میں بیٹیاں طرح پالیا پھر امی کو یاد کرکے رونے کا اگلا دور شروع ھوجاتا خالہ اور میں جی بھر کر روتے اچھا سوجا میرا بیٹا تھک گیا ھے جی اچھا خالہ جی میرا دل نہیں کرتا انکو نہ بولو اچھا اظہر شوگر واسطے دوائی کونسی لیتے ھو خالہ جی کوئی نہیں بس واک نال ھی قابو کر لئی دی اے دس تے سہی دیکھ کوئی غلط دوا نہ کھائی ڈاکٹروں کو کچھ نہیں پتہ اچھا بلڈ پریشر کی کونسی دوائی خالہ زیسٹرل 10 اظہر اے کسے کسے نوں موافق آندی اے جی خالہ جی شکر اے۔ شوگر دی دوا نی دسی تو اپنی خالہ نوں ماسی جی میری ماں جی دوائیاں نوں چھڈو اپنی سناوں بیٹے میں الحمداللہ بلکل ٹھیک اے منڈے تے ایویں لے جاندے نے ڈاکٹر کو مینوں سب پتہ ھے اوئے زویا چاچو واسطے انڈے ابال امرود، سیب لے آ اچھا اظہر تو سو جا میں تیرے واسطے سیب کٹ کے رکھدی آں زویا تو اتنی دیر میں چاچو کیلئے کھانا بنا لے خالہ میں نے اسلام آباد جانا ھے بے جا آرام نال تیری کیڑی ماں اڈیکدی سے۔اور پھر میں اور خالہ رونے لگ جاتے ھیں اور میں کوشش کرتا ھوں مشوروں سے احتیاط ھی رھے۔ شوگر پچھلے اڑتالیس سال سے ھمارے گھر میں ھے اور ھم نے امی جی کو تمام مشوروں پر عمل بھی کرایا جو علاج ابا جی کے علم میں آیا خواہ وہ دنیا کے کسی کونے میں ھو ھم نے عمل کیا اور پھر پندرہ سے بیس دن امی ھسپتال داخل رھتی تھیں اور جب گھر اتی تھے کچھ نئے مشورے آجاتے ایسے ھی امی ساری زندگی شوگر کی لیبارٹری بنی رھیں سب ادویات ٹیسٹ ھوئیں اور مجھے نصیحت کی بیٹے ایلوپیتھک کے علاوہ کوئی دوا استعمال مت کرنا اور اٹھارہ سال سے مسلسل استعمال کر رھا ھوں اور سکون میں ھوں۔ پھر بھی مشورہ فیکٹریاں جان نہیں چھوڑتی آپ کریلے اور جامن خشک کرکے استعمال کریں جی اچھا آپ گڑمار بوٹی استعمال کریں جی اچھا ۔میٹھے بہت مفید ھیں شوگر کیلئے جی اچھا ۔پیر صاحب شوگر کا دم کرتے ھیں جی اچھا۔ سب سے اچھا جواب جی اچھا ھی ھے کچھ مجبور کرکے ساتھ لے جاتے ھیں اور باھر نکلتے ھی مناسب جگہ دیکھ کر دوائی کو سپرد راہ کر دیتا ھوں۔ کچھ سال پہلے ایک دن ظفر بھائی کے پاس جناح سپر بیٹھا ھوا تھا ان کے دوست حکیم صاحب سرگودھا سے آئے ھوئے تھےنام بھول گیا ظفر صاحب چھوٹا بھائی اے شوگر کا مریض ھے فورا میری نبض پکڑی کچھ لمحے خاموش رھے لو جناب اپکو شوگر نہیں ھے بس معدے کی گرمی ھے دن میں چار دفعہ دال چینی کا قہوہ پیا کریں جی اچھا ۔ مجھے واقعی اس وقت شوگر نہیں تھی کیونکہ انسولین کی مکمل مقدارلگائی ھوئی تھی اور شوگر نارمل تھی ۔ پوچھا حکیم صاحب یہ بتائیں ایک مریض کو شوگر نہ ھو اور وہ 120 یونٹ انسولین روزانہ لگائے تو کیا ھو کہنے لگے اسکی فورا موت ھوجائے جی اچھا جناب میں پچھلے بارہ سال سے لگا رھا ھوں اس لئے شوگر نہیں ھے اور قہوہ بھی روزانہ پیتا ھوں یقینن وہ بہت اچھے حکیم ھونگے ورنہ ظفر بھائی انکو کبھی بھی میری نبض نہ چیک کرنے دیتے ۔ ظفر بھائی کا ایک دن فون آیا اوئے دوکان تے آ فورا حاضر ھوگیا یار شوگر دا علاج مل گیا ھے روزانہ گھر کے باھر لگی باڑ کے کچھ پتے کھانے سے میری شوگر کنٹرول ھوگئی ماشااللہ اتنی دیر میں گھر سے بھابھی کا فون آگیا ظفر بھائی اے اپنے بھائی نال گل کر باجی ھمیشہ بیٹوں کی طرح پیار کرتی ھیں اظہر بھائی کی حال چال اے بڑے دن ھوگئے گھر نہیں آئے شوگر دا کی حال اے باجی الحمداللہ ۔ اچھا باجی ایک درخواست ھے ظفر بھائی کی باتوں میں آکر کوئی پتے نہیں کھانے بس جو ڈاکٹر نے دوا دی ھے وھی کھانی ھے کیوں کی ھویا باجی ظفر بھائی کی نیت ٹھیک نہیں ھے باجی ھنسنے لگ گیئں اور ظفر بھائی نے ھنستے ھوئے میری پیار بھری کلاس کی اب وہ بھی تائب ھوکر ڈاکٹر کی تجویر کردہ دوائی استعمال کرتے ھیں اللہ انکو سلامت رکھیں صحت اور ایمان کے ساتھ امین۔ مشورہ فیکڑیوں سے درخواست ھے پرھیز کریں ھر بیماری ایک جیسی نہیں ھوتی اور نہ ھی سب کیلئے ایک علاج ھوتا ھے۔
جیئں اور جینے دیں شکریہ

Prev آوارہ گرد فوٹوگرافر
Next ھجرت

Comments are closed.