ملاوٹ 

ملاوٹ 
تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ 
ملاوٹ دین و دنیا میں کوئی بھی ذی روح پسند نہیں کرتا۔
ھم آٹا چکی سے لاتے ھیں مسالے بہترین پنسار سٹور سے دودھ جس کی اپنی بھینسیں اور گائیں ھوں تاکہ ملاوٹ سے بچ سکیں منرل واٹر پیتے ھیں اور زیادہ سے زیادہ پیسے ادا کرتے ھیں اور ملاوٹ سے بچتے ھیں
میراآج کا دکھ فوٹوگرافی میں ملاوٹ ھے 
اس کو فائن آرٹ کا نام دے دو یا گرافکس کا یہ ملاوٹ ھی سمجھی جائے گی اور مجھے پورا یقین ھے قیامت کے دن وہ لوگ رب کائنات کے سامنے ملامت کا شکار ھونگے جنہوں نے اس کی کائنات میں تبدیلیاں کرکے اپنے آپ کو نعوذ باللہ فوٹوگرافی کا سب کچھ سمجھا ھوا ھے احتیاط کیجیئے رب کی بنائی ھوئی کائنات سے کھلواڑ مت کیجئے آپ کون لوگ ھیں اس کے موسموں سے کھیلنے والے آپ کو اس کی شان کا واسطہ جس نے پیدا کیا ھے یہ ظلم بند کر دیں ۔ یہ کیسے ممکن ھے جو سورج آج ناران میں نکلتا ھے چار مہینے بعد وہی افریقہ میں بھی نکل آئے اور کچھ ماہ بعد وہ سورج ساحل سمندر ہر بھی آپکا انتظار کرے وہی سورج خزاں میں ھو وھی بہار میں وھی برسات میں اور وھی سرما میں اور جب جاو چولستان تو وھی سورج بیگ میں سے نکالا اور وھاں روشن کردیا میں گواہ ھوں اپنے رب کی عظمت کا اپنی ساری زندگی میں کبھی بھی ایک جیسی دو صبحیں نہیں دیکھیں دو شامیں نہیں دیکھیں روزانہ بادل اور گرمی اور سردی اور وقت طلوع اور وقت غروب اور آپ کون لوگ ھیں اور کس نے یہ اختیار دیا کہ نظام کائنات کو خوبصورتی کے واسطے کمپیوٹر پر بیٹھو اور ایڈیٹ کردو تھوڑا رحم کرو نظام کائنات میرے رب کو ھی چلانے دو بلاشبہ اس سے بڑا آرٹسٹ نہ کوئی آیا ھے نہ ھی آ سکتا ھے ۔تصویر بناو بہتر سے بہتر بناو ساری دنیا کو دکھاو یہ ھیں حسین نظارے جو میرے رب نے بنائے اور تم کیا کرتے ھو ایک سیاح اٹھتا ھے اس جھیل اس پہاڑ اس باغ اس ھنزہ اس کیلاش اس گاوں اس مسجد اس مندر اس سمندر اس خزاں اس بہار اس برف تک پہنچتا ھے پر وہ ویسی نہیں ھوتی وہ تصویر نکالتا مقامی لوگوں کو دیکھاتا ھے یہ بنجوسہ جھیل یہی ھے جو کوڑے سے بھری پڑی ھے تو یہ تصویر والی کونسی ھے وی مقامی بندہ مسکرا کر کہتا ھے سر تصویر والی میں نے بھی کبھی نہیں دیکھی ۔ ھنزہ چلیے جائیں یہ سیدھی سڑک کہاں ھے جہاں سے پسو کونز نظر آتی ھیں گائیڈ سر اسی فوٹوگرافر سے پوچھ لیں ھمارے علم میں تو نہیں ھیں۔ نیزہ بازی کی فوٹوگرافی کرنے کا موقعہ بار بار میسر آیا اور مختلف شہروں اور گاوں میں لیکن وہ باریک صاف ستھری مٹی آسمان تک ایک مقدار میں اڑتی کبھی نظر نہیں آئی۔ فیصل آباد لاھور ماشااللہ ماحولیاتی آلودگی کے گڑھ ھیں پر جب آسمان دیکھو شاید ایسا صاف آسمان آپ کو سیاچن پر بھی دیکھنے کو نہ ملے میرے مخاطب تمام فوٹوگرافر ھیں کوئی ایک خاص نہیں ھم دوسرے ممالک میں اپنے کام کی عزت کھو رھے ھیں وہ تصویر کے ساتھ اسکی اصل فائل مانگتے ھیں اپکی تصویر کو بہت مشکل سے قبول کرتے ھیں تھوڑا خیال کیجئے تصویروں کی ملاوٹ بند کیجئے۔ دکھ ھوتا ھے جب کوئی اپنی ھی تصویر چوری پکڑی جانے پر کمنٹ کرتا ھے جی میرا اکاونٹ ھیک ھوگیا مجھے یاد ھے بلوچستان کے ایک فوٹوگرافر ساتھی کا ایک ھی وقت میں فوٹو ڈاٹ نیٹ۔فلکر۔فیس بک اوع سارے اکاونٹ ھیک ھوگئے اور وہ شاید آج تک تمام ویب سائٹس پر بلاک ھیں کیونکہ شکائت کرنے والوں نے اپنے بادل اونٹ صحرا جو انکی تصاویر میں استعمال ھوئے تھے شکایتی ای میل میں بھیج دیئے تھے یہ صاحب ھماری تصاویر سے مزید تصاویر بنا رھے ھیں۔پتہ نہیں یہ ذلالت کون کر رھا ھے مہربانی کرو پلیز جب کسی کو بتاو جی فوٹوگرافر ھوں تو ساتھ ھی وہ پاکستانی فوٹوگرافرز کے شاھکار کارنامے سنانا شروع کر دیتا ھے تصویر کے رنگ ٹھیک کریں کنٹراسٹ ٹھیک کریں پر اس میں چیزیں دوسری تصاویر سے لیکر مت لگائیں بے شک وہ آپکی اپنی تصاویر ھوں یا انٹرنیٹ سے چوری شدہ۔ ایسا تجربہ کرنا ملاوٹ کرنا چوری کرنا ایسی تمام حرکتیں جرم ھی ھیں فوٹوگرافی نہیں میرے ایک محترم دوست/ شاید شاگرد نے مجھ سے ناراض ھوکر میرے لیئےایک سٹیٹس لگایا کہ آسمان بدل کر تصویریں بنانے والے بھی اپنے آپ کو فوٹوگرافر سمجھتے ھیں میں نے اسکا جواب بھی دینا پسند نہیں کیا کیونکہ میرے سارے کام میں ایسی کوئی حرکت آج تک نہیں ھے الحمدللہ 
تو یہی سمجھ آئی غصے میں کسی اور کو دینے والی گالی مجھے دے گئے ھیں لیکن مجھ میں یہ عیب نہیں ھے تو یہ گالی بھی میرے لیئے نہیں ھے۔
فوٹوشاپ۔لائٹ روم یا دوسرے ایڈیٹنگ سوفٹ ویر کا استعمال آنا اچھی بات ھے پر اس پر بیٹھ کر تصویریں ڈیزائن کرنا مناسب نہیں۔اپنی تصاویر کو اپنی اولاد کو ھی اپنا کہیئے دوسروں کی بنائی ھوئی تصاویر پر اپنا نام بھی مت لکھئے یہ بھی ایک سنگین جرم ھے ۔ اگر غلطی سے ایسا ھوگیا ھے تو بڑے پن کا ثبوت دیں اور اس کی فورا تصیح کریں۔ جب بھی کسی دوسرے کی تصویر استعمال کریں کم از کم تصویر بنانے والے کا واضع طور پر نام ضرور لکھیں تصویری ملاوٹ کی حوصلہ شکنی کیجئے اور احتیاط کیجئے ۔
اچھی اچھی تصاویر بنائیں سب کو دکھائیں اور شکریہ کا موقعہ دیں۔
ملاوٹ سے پاک فوٹوگرافی کیلئے رمضان کی راتوں میں دل سے دعاگو ۔ اللہ سب کی راھنمائی فرمائیں امین اور اگر میری تحریر سے آپ کی دل آزاری ھو تو معافی کی درخواست ھے۔پر فوٹوگرافی میں ملاوٹ بند کر دیجئے چاھے آپکے پاس اسکی کوئی بھی دلیل ھو یا کسی گورے کا نام۔ مہربانی 
پاکستان زندہ باد

Prev الیکشن 2018
Next میری امی جان

Comments are closed.