نیشنل آرٹسٹ کنونشن ۲۰۱۸

نیشنل آرٹسٹ کنونشن ۲۰۱۸

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

ایک دعوت نامہ برائے شرکت محترم جناب جمال شاہ صاحب ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹ کی جانب سے موصول ہوا اور ساتھ ثوبیہ رحمن بیٹی میری شاگرد عزیز جو فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میر ے سے ڈیزائینگ کی طالبہ تھیں فون آیا سر آپ نے ضرور آنا ھے فوٹوگرافی کی نمائندگی کے لیے ھم نے محترم ابرار چیمہ صاحب اور آپ کو بلایا ھے ایک خوش آئند بات تھی بروز ہفتہ وھاں پہنچے بہت اچھا انتظام تھا جاتے ھی رجسٹریشن ھوئی اور ایک کارڈ جاری ھوا محمد اظہر حفیظ ویژول آرٹسٹ بہت اچھا لگا کیونکہ ۲۹ سال کی شب روز محنت کے بعد پہلی دفعہ حکومت پاکستان نے مجھے آرٹسٹ مانا تھا اور ایک کارڈ جاری کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جب بسم اللہ پڑھ لی تو اب اس کی کیا ضرورت تھی ایک طرف سے آواز آئی مختلف آرٹ کی اصناف سے وابستہ دوست اور استاد آئے ھوئے تھے اپنے تجربات شئیر کر رھے تھے فلم ٹی وی سکلپچر ڈانس پینٹنگ فوٹوگرافی کیلیگرافی موسیقی ھر آرٹ سے وابستہ دوست وھاں موجود تھے محمد قوی خاں صاحب کی باتیں بہت قابل غور تھیں کن حالات میں انہوں نے فلمیں بنائیں اور محکمے کیا سلوک کرتے ھیں اگلے دن ھم سب نے اپنی تجاویز دینی تھی بہت سے دوستوں کو تجاویز اور شکایات کا فرق نہیں پتہ تھا بہت سے سینئر آرٹسٹ جیسے استاد محترم سید اختر صاحب بشیر صاحب شفیق فاروقی صاحب شاہنواز زیدی شاھدہ منظور صاحبہ میرے ساتھی آر ایم نعیم عبدالجبار گل انجم ایوب اسد صاحب ابرار چیمہ صاحب رشید بٹ صاحب اشرف ھیرا نعیم پاشا سعدیہ اور بہت سے ساتھی شریک تھے پہلے شاہنواز زیدی صاحب نے وہ تجاویز سنائیں جو پی این سی اے نے تجویز کی تھیں جو بہت معقول اور مکمل تھیں آرٹسٹ کا روزگار پلاٹ علاج سب کچھ لکھا تھا اور پھر ھم سب نے اپنے اپنے شعبے سے وابستہ تجاویز پیش کیں اور آخری دن وزیر اعظم سب نے اس کی اجازت دینا تھی میں سب سن رھا تھا اور چپ تھا لیکن کل عزیز دوست اور عظیم فوٹوگرافر ظہور سالمی صاحب اور فرخ شہزاد صاحب کی بٹگرام کے نزدیک حادثاتی اموات کا پتہ چلا تو سارا کنونشن دوبارہ یاد آگیا فوٹوگرافر ساری عمر سفر کرتا ھے اور تصاویر بناتا ھے مجھے یاد ھے ایک دفعہ بلو کیمرہ کے مالک بہت اچھے دوست اور بھائی اشتیاق احمد عرف بلو سے بات ھورھی تھی میں نے کیا بلو بھائی میرے مرنے کے بعد میرے بچوں سے کیمرے اچھی قیمت پر خرید لینا قہقہہ لگا کر استاد جی اسکا میوزیم بنائیں گے اسکی فکر نہ کریں خریدنے بیچنے کیوں عرض کیا میوزیم میری تصویروں کا بنا لینا کیمروں کے پیسے میری بچیوں کو دے دینا بات ھنسی میں پڑھ گئی یہ سب اور ظہور سالمی بھائی کی شکل آنکھوں کے آگے سے گزر گئی انکے بہت سے دوست اور دشمن تھے دشمن خود ساختہ تھے جو ان کے عظیم کام سے جلتے تھے اور وہ ایک شریف النفس شاندار انسان اور عظیم فوٹوگرافر تھے میری ان سے چند ملاقاتیں ھیں بہت سادہ انسان تھے ایک دن مجھے انکا میسج ملا بھائی وائلڈ لائف پر ایک میگزین پاکستان سےشروع کر رھا ھوں آپکا ساتھ درکار ھے فورا تابعدار لکھ کر جواب دیا ھر اچھا کام کرنے والے سے اختلاف کرنے والے بھی موجود ھوتے ھیں اسی طرح انکے بھی موجود تھے نیشنل کالج آف آرٹس میں ایک لیکچر میں استاد نے بتایا آپ کا ڈسکس ھونا آپکی کامیابی ھے بے شک وہ اچھے لفظوں میں ھو یا برے لفظوں میں میں نے ھر فوٹوگرافی کے پلیٹ فارم پر ظہور سالمی صاحب کو انکے کام کو ڈسکس ھوتے دیکھا اور وہ یقینا ایک کامیاب انسان اور فوٹوگرافر تھے مجھے انکی فیملی کے بارے میں زیادہ تو نہیں پتہ لیکن حکومت وقت کو چاھیے جو تجاویز نیشنل آرٹسٹ کنونشن میں پیش ھوئیں ان کا آغاز ظہور سالمی صاحب سے کیا جائے انکے کام کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر نمائش کیلئے پیش کیا جائےسراھا جائے اور انکی فیملی کا خیال رکھا جائے بلا شبہ انکا کام بہت معیاری اور شاندار ھے پاکستان میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی پہچان میں بہت بڑا کریڈٹ ظہور سالمی صاحب کو جاتا ھے بے شک وہ ھمارے لیے فخر کا باعث ھیں اور انکی تصاویر رھتی دنیا تک پاکستان کی نمائندگی کرتی رھیں گی اگر وائڈ لائف سے محبت کرنے والے دوست میری درخواست پر غور کریں تو ھم ظہور صاحب کے کام کی نمائشیں کروائیں اور اسکی آمدن انکی فیملی کو پہنچا دیں تو ایک بہتر خدمت ھو سکتی ھے اس سلسلے میں بہت فعال دوست میجر ریاض خان صاحب سے رہنمائی کی درخوست ھےاللہ دونوں مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں امین ھم سب گواہ ھیں بے شک انھوں نے اللہ کی بنائی ھوئے خوبصورت جانور اور پرندے ساری دنیا کو دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہمیشہ عمدہ کام کیا اور عبادت سمجھ کر کیا اللہ قبول کریں امین سب دوست احباب سے دعا کی درخواست ھے اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں امین پاکستان دو عظیم فوٹوگرافرز سے محروم ہوگیا محترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ اور محترم وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی صاحب امید ھے اس معاملے پر شفقت فرمائیں گے جزاک اللہ خیر

Prev زندگی 
Next برداشت

Comments are closed.