پاگل دے بچے

پاگل دے بچے
تحریر محمد اظہر حفیظ

جو بھی اٹھتا ھے میرے وزیراعظم پر تنقید شروع کر دیتا ھے۔ اگر آپ کی کاروباری حس کمزور ھے تو اس میں میرے وزیراعظم کا کیا قصور ھے پاگل دے بچو۔
ھر چیز کا اصول ھوتا ھے جب سستی ھو خرید لو جب مہنگی ھو بیچ دو ابھی سونا، ڈالر، گھر، پلاٹ، زمین،گاڑی بیچنے کا وقت ھے۔ میری شادی 1999 میں ھوئی ھم نے سونا تقریبا 5000 روپے تولہ خریدا آج 80000 روپے تولہ بیچیں تو فی تولہ 75000 روپے فائدہ ھوگا شکریہ میرے وزیراعظم شکریہ۔ ڈالر ھم نے 1993 میں 35 روپے کا خریدا اور آج اگر 162 روپے کا بیچیں 128 روپے کا فی ڈالر فائدہ پاگل کے بچو کونسی حکومت پہلے آئی جس نے اتنا فائدہ دیا ھو بتاو۔ فورا پٹواری پن کی عینک مت پہن لینا سنتے جاو سٹاک ایکسچینج اس وقت مندی کا شکار ھے پاگل کے بچو سونا اور ڈالر بیچ کر شیئر خریدو کل شیئر مہنگے ھوجائیں گے ڈالر اور سونا سستا پھر شیئر بیچ کر بہت سے ڈالر اور سونا خرید لینا۔ جس طرح کیریئر کونسلنگ ھوتی ھے اسی طرح ایم بی اے اور بی بی اے میں پاگل کے بچوں کو کاروبار کی تربیت بھی دینی چاھیئے۔ گھر مہنگے ھیں انکو فورا بیچ دیں اور کرائے کے گھر میں شفٹ ھوجائیں جب سستے ترین 50 لاکھ سرکاری گھر بنیں گے آپ کے پاس پیسے ھوں گے دو یا تین خرید لیجئے گا۔ گاڑیاں مہنگی کردی ھیں بیچو اور کریم اور اوبر استعمال کرو،جیسا کہ آپکا کرکٹ کا کپتان بھی اوبر چلا رھا ھے۔ جب گاڑیاں سستی ھوں گی خرید لینا۔ پہلے آپکا گھر کا خرچ 10000 تھا اب 30000 ھے اگر آپ فضول خرچی چھوڑیں تو اب زیادہ بچت کر سکتے ھیں۔ پہلے پٹرول سستا تھا اب مہنگا ھے پاگل کے بچو میٹرو کا ٹکٹ بیس روپے کا ھی ھے اس پر سفر کرو آپ کو اس سے کیا۔ بجلی ھم نے کوئی مہنگی نہیں کی پہلے بجلی آتی نہیں تھی اب آتی ھے لوڈشیڈنگ نہیں ھوتی اس لیئے بل زیادہ آتے ھیں۔ پاگل کے بچو میں تمھارا کتنا خیال کروں۔ سردیوں میں گیس مہنگی کی گئی میں نے بہت ڈانٹا دو مہینے آپکا بل 3000 کی جگہ 30000 ایا انشاءاللہ وہ بھی واپس کرواوں گا اب گرمیوں میں قیمت زیادہ کی ھے تاکہ استعمال کم بل زیادہ آپ کو محسوس نہ ھو۔ اور کوئی میرے لائق خدمت، جب مجھے پتا چلا گوشت قبض کرتا ھے میں نے اس کی قیمتیں بڑھا دیں تاکہ میرے ٹائیگرز کو بواسیر نہ ھو۔ اور ھسپتالوں میں مریض نہ بڑھ جائیں۔ مرغی کے گوشت سے عوام جگر کے امراض میں مبتلا ہو رھے تھے میں نے مہنگا کردیا اب وہ عوام کی پہنچ سے باھر ھے اور جگر کے امراض بھی قابو میں ھیں، انڈا اصل توانائی کا ذریعہ ھے ھم نے سستا کردیا۔ اس دفعہ موسم گرما بہت شدید ھوگا،اتنی گرمی میں کون نوکری کرنے جائے گا میں نے ماں بن کر سوچا اور نوکریوں کا اعلان ابھی نہیں کیا۔ جب موسم اچھا ھوگا ھر طرف ھریالی ھوگی۔ نوکریاں ھی نوکریاں ھوں گی۔ مزے ھی مزے۔ آپ کو بھی مزا آئے گا خوشگوار موسم میں نوکری کرنے کا پینٹ کوٹ پہننا بابو بن کر دفتر جانا آپ میرے شکر گزار ھوں گے شکر ھے خان آیا تھا۔ اب بھلا جون میں بندہ لاچا باندھ بنیان پہن کر دفتر کون جائے۔ ابھی کافی باھر کے ممالک سے لوگوں نے اپلائی کیا ھم ان کو بھی اچھے موسم میں بلائیں گے۔ نوکری اگر انکو نہ بھی ملے وہ ایک ھی ٹکٹ لیکر آئیں اور انٹرویو اور سیر ساتھ ساتھ کریں ٹورازم کا فروغ ھو اور ملک کو اربوں ڈالر آئیں۔
میرے ھموطنوں میں بتانا تو نہیں چاہ رھا تھا لیکن بتا ھی دیتا ھوں آپ بھی کیا یاد کریں گے۔ ھم ڈالرز میں ان چوروں سے ریکوری کریں گے تاکہ ملک کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ھو ۔ ریکوری کے بعد ھم ڈالر کو پاکستانی روپے میں تبدیل کروائیں گے اور اگلے ھی دن ڈالر سستا۔ اب آئی سمجھ یہ میرے پرانے وزیر خزانہ کی سوچ تھی۔ اس کو بدل دیا کہ کہیں آئیڈیا چوری نہ ھوجائے ریکوری کے بعد پھر وھی وزیر خزانہ ھوگا اور ڈالر کا بھی وھی پرانا ریٹ،
پاگل کے بچو۔ 30 جون تک ڈالر اور سونا ڈکلیئر کرو نئے ریٹ کے حساب سے سوچو کتنے پیسے سفید ھوں گے پھر ھم پرانے ریٹ بحال کر لیں گے۔ میرے پاس آپ کیلیے اور بھی بہت سے پلان ھیں۔ آپ بھی کیا یاد کرو گے خان آیا تھا۔ مہنگائی وقتی کی ھے اس کا فائدہ اٹھاو رونا مت روتے رھا کرو، یہ بیچنے کے مہینے ھیں ابھی خریدنے کے آئیں گے۔ ھر وقت میرے 300 کنال کے گھر کو مت روتے رھا کرو۔ اسلام آباد کا مرلہ چھوٹا ھے۔ تم سب بھول جاتے ھو اور لاھور کا مرلہ بڑا ھے جب مرلہ ھی چھوٹا ھے تو میرا گھر بھی چھوٹا ھے۔ پٹواری بن کر ھر وقت روتے مت رھا کرو پاگل کے بچو۔ نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ھے ابھی میں معشیت کو سیدھا کر رھا ھوں جلد ھی پیٹرول اور ڈالر سستا ھوجائے گا تو آپ کو خان کا چالاکی سمجھ آئے گا۔ کبھی کسی بھی خان کو کاروبار میں نقصان کرتے دیکھا ھے نہیں نہ۔ گھبرانا نہیں ھے برداشت کرنا ھے سب ٹھیک ھوجائے گا۔ پاکستان زندہ باد ۔ عوام پاکستان گھبرانا نہیں ھے۔

Prev چلتا جارھا ھوں
Next شکریہ 

Leave a comment

You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.