کون سا کیمرہ خریدیں

کون سا کیمرہ خریدیں
تحریر محمد اظہر حفیظ

سب سے پہلے اپنی ضرورت کا تعین کریں کہ آپ تصویریں بنانا چاھتے ھیں یا ویڈیو۔
پھر اپنے حقیقی بجٹ کا تعین کریں آپ بہت باآسانی اپنی ضرورت کا کیمرہ خرید سکیں گے۔ کیمرہ برانڈ میں حساس ھونے کی ضرورت نہیں اور نہ ھی ایسے لوگوں سے مشورہ کریں جو خود اس بارے میں نہیں جانتے۔ www.dpreview.com ایک بہت اچھی ویب سائٹ ھے جہاں تمام کیمرہ کے ماڈلز اور قیمتیں آپ دیکھ سکتے ھیں اور دوسرے برانڈ کے کیمروں کے ساتھ کمپیئر کر سکتے ھیں ۔ اسی قیمت میں نائیکون،کینن،سونی،پیناسونک کیا بیچ رھا ھے اور ان کے اندر کیا خصویات ھیں جو آپ کیلئے زیادہ مددگار ھو وہ کیمرہ خرید لیں کوشش کریں کیمرہ لوکل مارکیٹ سے خریدیں تاکہ آپ کو مقامی وارنٹی مل سکے۔ باھر سے درآمد شدہ کیمرے کو مقامی مارکیٹ سروس مہیا نہیں کرتی۔ 
کوشش کریں جو کیمرہ سب سے آخر میں مارکیٹ ھوا ھے اس کو خریدیں کیونکہ اس کے اندر زیادہ جدید فیچرز ھوں گے، اس کی فوکس سپیڈ، آئی ایس او، وائٹ بیلنس،لائٹ میٹرنگ، پر سیکنڈ زیادہ تصاویر اور بہت سی خصوصیات بہتر ھوں گی۔ 
پرانے ماڈل کا کیمرہ خریدنے سے گریز کریں بے شک ان کے میگا پکسل برابر ھوں ٹیکنالوجی کا بہت فرق ھوتا ھے۔ بے شک کٹ لینز کی بجائے فکس اپرچر کو کوئی تھرڈ پارٹی لینز خرید لیں وہ ھر حالت میں کٹ لینز سے بہتر ھوتا ھے اور آپ کا کٹ لینز اس میں ایڈجسٹ ھوجائے گا۔ چھوٹی چھوٹی رینج کے لینز خریدیں جیسا کی 14-24،24-70،70-200،200-500 ایم ایم کبھی بھی بڑی رینج کا ایک ھی لینز لینے کی کوشش مت کریں۔ جیسا کہ 18-400،18-250،50-500 ایم ایم ۔
یہ لینز زیادہ عدسے ھونے کی وجہ سے روشنی کو شٹر تک آھستہ پہنچاتے ھیں اور شٹر سپیڈ سلو ھوجاتی ھے۔ 
کیمرہ کی اپنی فلیش کا استعمال کم سے کم کریں وہ اتنی کارآمد نہیں ھے بہتر ھے علیحدہ سے فلیش خریدیں اور اس میں چارج ایبل سیل استعمال کریں جو کہ بہت تیزی سے 150 تک تصویریں بنانے کی اھلیت رکھتے ھیں پھر چارجنگ سلو ھو جاتی ھے بہتر ھے ضرورت کے حساب سے زیادہ سیل پاس رکھیں۔
کیمرے کا سٹینڈ بہت ضروری ھے فوٹو اور ویڈیو دونوں کیلئے بہتر ھے اچھا سٹینڈ خریدیں۔میموری کارڈ اچھی کمپنی کا اور اچھی سپیڈ والا خریدیں اور ھمیشہ کیمرہ آف کرکے کارڈ لگایں اور نکالیں انشاءاللہ نقصان نہیں ھوگا۔ کیمرہ بیگ ھمیشہ اپنی ضرورت سے تھوڑا بڑا خریدیں جس میں کچھ اور لینزز کی جگہ بھی ھو۔ تاکہ ھر لینز کے ساتھ ایک اور بیگ نہ خریدنا پڑے، بیگ ایسا خریدیں جو سب موسموں میں استعمال ھو سکے۔ 
اگر پورٹریٹ لینز خریدنا ھے تو 50 ایم ایم کی بجائے 85 ایم ایم خریدیں۔ کیونکہ 50 ایم ایم اچھا پورٹریٹ لینز نہیں ھے۔کوشش کریں ھمیشہ لینز فل فریم خریدیں بے شک کیمرہ کراپ سینسر ھی کیوں نہ ھو تاکہ جب آپ فل فریم پر منقتل ھوں تو صرف کیمرہ باڈی لینی پڑے سارا سامان نہ خریدنا پڑے۔ 
اگر سٹوڈیو لائٹ چاہئیے تو ھمیشہ سٹروب لائٹ خریدیں بے شک بیٹری والی ھو یا تار والی۔ فلیش روشنی پھیلا کر نہیں پھینکتی اس لیئے سٹروب لائٹ بہتر ھے جو روشنی کو پھیلا کر پھینکتی ھے اور زیادہ ایریا کو کور کرتی ھے اور سافٹ لائٹ ھوتی ھے۔
سستا دیکھ کر کوئی بھی چیز مت خریدیں وہ کیمرہ ھو لینز ھو یا لائٹ ھمیشہ اپنی ضرورت کی چیز خریدیں۔
دنیا کا سب سے اچھا کیمرہ اور لینز وھی ھے جو آپ کے پاس ھے دوسرے کا کیمرہ دیکھ کر تنگ نہ ھوں وقت آنے پر آپ کو بھی مل جائے گا۔ اب اپنے اچھے کام کیلئے محنت کریں۔ تصویریں اپنی جگہ موجود ھوتی ھیں بس آپ کا کیمرے کے ساتھ وھاں صحیح وقت پر پہنچنا ضروری ھے۔ اپنا فیصلہ خود کریں پھر بھی مشورہ کی ضرورت سمجھیں تو یہ خادم حاضر ھے۔ میرے تمام رابطے میری ویب سائٹ پر موجود ھیں۔
www.azharhafeez.com

Prev بیٹیاں
Next جج 

Comments are closed.