آج کے فوٹوگرافر

آج کے فوٹوگرافر
تحریر محمد اظہر حفیظ

فیس بک واٹس ایپ ایسی بیماریاں ھیں کہ کوئی آوٹ آف فوکس تصویر بھی لگا دے تو سو پچاس لائک اور کمنٹس آھی جاتے ھیں اور ایک اچھے خاصے انسان کو خراب کرنے کے لیے کافی ھوتے ھیں، اور پھر وہ دوست، فوری طور پر اپنا پیج بناتے ھیں لائکس خریدتے ھیں فرینڈز ایک سو بیس لائکس ایک لاکھ بیس ھزار، اور اب بزنس ڈھونڈنا شروع کر دیتے ھیں،میسنجر پر فون آتا ھے سر آپ کے پاس، کوئی فوٹوگرافی کا کام آئے تو، بتائے گا، میں جواب دیتا ھوں جی اچھا،
پھر مسینجر پر فون آتا ھے سر اپنا پورٹ فولیو تو دکھائیں، جی بیٹا میرا کوئی پورٹ فولیو نہیں ھے تو پھر لوگ کام کیسے دیتے ھیں یار، میرے پکے کلائینٹ ھیں وہ مجھ سے ھی کام کراتے ھیں نئے میں ڈھونڈتا نہیں، اچھا پھر مجھے اپنا اسسٹنٹ رکھ لیں بیٹا پراجیکٹس کی نوعیت ایسی ھے اس میں اسسٹنٹ کی ضروت نہیں ھوتی دوسرے شہروں میں ٹریول کرنا ھوتا ھے سر آپکی کافی عمر ھوگئ ھے کسی کو تو، سکھا دیں بیٹا بارہ ھزار سے زائد شاگرد ھیں اب وقت نہیں ھوتا دیکھیں سر آپ جلد فوت ھو جائیں گے تو، میں کس سے سیکھوں گا جی سہی کہا آپ نے اچھا کچھ انٹیریر کی تصاویر تو بھیج دیں کلائینٹ، کو، دکھانی ھیں شاید مجھے کلائینٹ ھی مل جائے جی بیٹا ھمارے کلائیٹ اپنی تصاویر شیئر کرنے کی اجازت، نہیں دیتے سر اپکا مجھے کیا فائدہ آپ کل کی بجائے آج مر جائیں جی اچھا بیٹے جیسا آپکا حکم، اچھا ایک بات تو بتائیں جب آپ مر جائیں گے تو اپکی فیملی اپکے کیمروں اور، لینزز کا کیا کرے گی بیٹا یہ تو فیملی ھی بتا سکتی ھے بیچ دیں گے یا میوزیم بنادیں گے سر آپ تو مر کر بھی ھمارے کام نہ آئے جی بیٹے ھمارے بھی کوئی کام نہیں آیا محنت کرو سب مل جائے گا سر ھم پاگل تو، نہیں آپکی طرح ساری زندگی ضائع کردیں کوئی شارٹ کٹ بتائیں، جی بیٹا میرے علم میں کوئی نہیں اچھا کسی گیلری سے کہہ کر نمائش ھی کرا دیں جی ضرور اپنا کام لیکر جس گیلری بھی جائیں مجھے بتائے گا میں کہہ دوں گا سر فلحال موبائل کے بنائے ھوئے بڑے فٹ امیج ھیں اپکو بھیجتا ھوں غلطیاں بتائیں، جی بیٹے موبائل والی تصویروں پر میں کمنٹ نہیں کرتا جناب اپکے تو، نخرے ھی بڑے ھیں بندے کو اتنا سخت مزاج بھی نہیں ھونا چاھیے جی بیٹے سوری کبھی وقت نکالا کریں نئے ٹیلنٹ کے لیے اس میں بندہ خود بہت سیکھتا ھے جی بیٹے کافی دیر سے آپ سے چیٹ چل رھی ھے اچھا تو اس کا احسان تو، میرے سر نا ڈالیں جی سوری اچھا اب یہ بتائیں کیمرہ کونسا استعمال کرتے ھیں نائیکون کا ڈی 810 مجھے کونسا لینا چاھیے جو بجٹ میں آئے ویسے میرا پلان ڈی 3200 کا ھے 18-55 لینز کے ساتھ بہت اچھا کیمرہ ھے شروع کرنے کے لیے اچھا، وہ آپ نے چاند، کی تصویر کیسے بنائی کیمرہ سے اچھا میرے کیمرے سے بن جائے گی جی ضرور لیکن آپ کو بڑی رینج کا لینز لینا پڑے گا جیسے 200-500 یا 200-600 اپکے پاس، ھے جی بیٹا، اچھا کہاں رھتے ھیں اسلام آباد تو ایڈریس شیئر کریں کل آتا ھوں کچھ دن کے لیے لینز، دے دیں کیوں مجھے آپ سے یہی امید تھی یہ سفید بالوں والا بڈھا ھمارے کسی کام کا نہیں قبر میں ساتھ لے جانا اور اللہ کو حساب دینا کیوں میں دنیا میں کسی کے کام نہیں آیا اچھا بیٹا اب سوتا ھوں بہت دیر ھوگئی اچھا طریقہ ھے جان چھڑانے کا جاو سو مر جاو اب مجھے بلاک مت کر دینا جی اچھا شب بخیر یہ تو ایک کیس ھے روزانہ ایسے ایسے عقلمند کہ کئی بار سوچا فیس بک چھوڑ دیں یا فوٹوگرافی
لیکن فیصلہ نہیں کر پاتا، ھمارے ایک دوست ھیں جو، میرے سے بہتر کیمروں کے مالک ھیں اور اچھی تصاویر نہ بننے کی وجہ مجھے قرار دیتے ھیں آپ وقت ھی نہیں دیتے، فون کرتے ھیں کدھر، جی گجرات مجھے ساتھ کیوں نہیں لیکر گئے جی بھائی فیملی کو لینے جا رھا، ھوں لاھور آپ گجرات رکیں میں آتا ھوں بھائی مجھے لاھور پہنچنا ھے بچے انتظار، کر رھے ھیں کیا آپ میری خاطر دو تین گھنٹے انتظار نہیں کر سکتے آپ چاھتے ھی نہیں میری کچھ اچھی تصاویر بنیں، جی بھائی معزرت چاھتا ھوں، آپکی وجہ سے میرے پندرہ لاکھ لگ گئے وہ کیسے اپکے ساتھ کے کیمرے لیے لینز لیے بھائی میں نے کب کہا لینے کو ، چھوڑیں جی آپ چاھتے ھی نہیں میں کچھ اچھی تصاویر بناوں بھائی بنائیں کس نے روکا ھے، اچھا یہ جو نیشنل نمائش ھورھی ھے اس میں حصہ لوں ضرور اگر تصاویر ھیں تو، کچھ بنوا دیں ساتھ لے جایا، کریں، جی اچھا آپ تو ٹال رھے ھیں بھائی مجھے معاف کردو زندگی میں کچھ اور، کام بھی ھیں فوٹوگرافی کے علاوہ
میری دوستوں سے درخواست ھے میں حاضر ھوں ان خدمات کے لیے جو میرے بس، میں ھوں مختصر چیٹ کریں فون نمبر پر اصرار نہ کریں مسینجر کی فری کال کرتے وقت وقت ضرور دیکھ لیا کریں میری نوکری اس نوعیت کی ھے کہ فون پر انٹرنیٹ ھر وقت آن ھوتا ھے جسکی وجہ سے آپکو آن لائن نظر آتا ھوں تھوڑی سی آسانی کی درخواست ھے شکریہ

Prev آجکل
Next آؤ نفرت پھیلائیں 

Comments are closed.