آپ کی بات بلکل ٹھیک ھے میری بھی سن لیں

آپ کی بات بلکل ٹھیک ھے میری بھی سن لیں

تحریر محمد اظہر حفیظ

بشیر باجوہ ایک شاندار فنکار اور مکینیکل آرٹسٹ ھے۔ کچھ عرصہ میری ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں میرے ساتھ کام کیا۔ بہت اچھا تعلق آج تک ھے۔ اکثر وہ ڈیزائن بنا کر لاتا تو مجھے غصہ آجاتا ۔ جو بھی برا بھلا کہہ سکتا تھا کہہ دیتا تو بشیر باجوہ مسکرا کر کہتا سر تہاڈی گل سولہ آنے ٹھیک اے پر میری وی سن لو ۔
میں اس سے زندگی میں سیکھا کہ جو بھی حالات ھوں اگلے کی بھی بات سن لینی چاھیئے۔ ھوسکتا ھے آپ غلطی پر ھوں اور دوسرا درست ھو۔ بشیر باجوہ کے رویے سے میرے اندر بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ اور میں نے بہت سے لوگوں کا غصہ سنا اور چپ رھا۔ میرا خیال ھے اگر سامنے والا آپ کو سننے کو تیار ھی نہیں تو پھر چپ ھی رھا جا سکتا ھے۔ بہتر ھے دوسروں کو سننے کی عادت کو اپنائیں اور اپنے اچھے دوست ،بہن ، بھائی، رشتہ دار کھونے سے بچ جائیں۔ ھو سکتا ھے جو آپ نے سنا یا پڑھا ھے وہ الفاظ وہ جملے آپ کیلئے ھوں ھی نہ۔ ضروری تو نہیں ھر شعر ھر بات ھر سٹیٹس آپ کیلئے ھو۔ آپ کیوں اپنے آپ کو اتنا قابل ذکر سمجھتے ھیں۔
اگر سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیجئے یکطرفہ فیصلے کسی بھی تعلق میں مناسب نہیں۔ جب تعلق دوطرفہ ھو تو پھر ضروی ھے مشورہ بھی دوطرفہ ھو۔ امید ھے دنیا اور آخرت بہتر ھوجائے گی۔ ھم سب اپنی اپنی اکیلی دنیا بسائے بیٹھے ھیں کیا یہ ممکن ھے کہ ایک دنیا میں ایک ھی شخص رہ سکے۔ ھر بابا آدم کو اماں حوا کی ضرورت ھے اور اس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ جب ھم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ھے تو پھر ھم احترام سے ایک دوسرے کو سن کیوں نہیں سکتے۔ میں سمجھتا ھوں بیٹے اور بیٹیوں کا احترام واجب ھے اور اگر بیٹیاں یابیٹے یہ سمجھتے ھوں کہ انکے بلند آواز سے بولنے سے ماں باپ ڈر جائیں گے تو ایسا ھرگز نہیں ھے۔ ھوسکتا ھے وہ آپ کو نادان سمجھ کر چپ رھیں اگر آپ کو سمجھ نہ آئیں تو پوچھ لیں جی میں نے اتنی بدتمیزی کی ھے آپ نے جواب دینے کی بجائے خاموشی کیوں اختیار کی ھے کیا وجہ ھے امید ھے جواب سن کر آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ھوگی ھوسکتا ھے سوری بھی نہ کرنا پڑے اور بات خاموشی سے محبت کی جھپی اور پیار میں بدل جائے ایک درخواست ھے جو بھی رشتہ تعلق آپ کے سامنے ھے اس سے تعلق ختم کرنے سے پہلے ایک دفعہ اس کو سن ضرور لیں وہ کیا کہتا ھے۔ امید ھے تعلق اور رشتہ دونوں بچ جائیں گا۔ انشاءاللہ

Prev ناکردہ گناہ
Next کم تر

Comments are closed.