اخلاقیات فوٹوگرافی

اخلاقیات فوٹوگرافی
تحریر محمد اظہر حفیظ

محترم فوٹوگرافر دوستو بلا اجازت تصویر بنانے سے گریز کریں۔
اور کسی بھی تصویر کو ضد مت بنائیں اگر کوئی منع کرے یا روکے تو رک جائیں۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی تصویر کو پوسٹ کرنے سے پہلے اجازت ضرور لیں۔ دنیا کے کسی بھی مقام پر جائیں وھاں کی خواتین اور بچیاں ویسے ھی قابل احترام ھیں جیسے کہ آپ کے گھر کی خواتین تصویر بنانے میں زبردستی مت کیجئے۔ جن علاقوں میں فوٹوگرافی کیلئے اجازت درکار ھے یا فیس لاگو ھے قانون کی پاسداری کیجئے ۔ جہاں فوٹوگرافی منع ھے کا بورڈ آویزاں ھو احتیاط کیجئے فوٹوگرافی مت کیجئے۔ آج کل ملکی حالات کی وجہ سے بہت سی جگہوں پر کیمرہ بیگ چیک کرانا ضروری ھے اور کئی جگہ لے جانے کی اجازت نہیں ھے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ احترام سے پیش آیئے کیونکہ وہ آپکی حفاظت کیلئے کھڑے ھیں۔ ان کا ساتھ دیجئے۔ ائیرپورٹ پر اپنے بیگ خود کھول کر چیک کروایں۔ اسی میں بہتری ھے اگر وہ بیگ خود کھولیں گے تو کیمرہ ،لینز یا فلیش گر کر ٹوٹ سکتی ھے۔ شادی بیاہ پر ضرورت سے زیادہ کسی کی تصاویر مت بنایئے ورنہ انکی فیملی اعتراض کر سکتی ھے۔ فیشن شوٹ کرتے وقت اپنے ساتھ شیشہ رکھیں ماڈل کو دکھائیں کہاں سے کپڑے ٹھیک کرنے والے ھیں وہ خود کرے۔ نہ کہ اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اس کو بار بار چھوئیں۔ کپڑے بدلنے کیلئے مناسب باپردہ انتظام کریں۔ فضول گفتگو سے پرھیز کریں۔ اس سے آپکا کام زیادہ نکھر کر سامنے آئے گا۔ سیر کیلئے جب مختلف علاقوں میں جائیں تو وھاں کے طور طریقوں کے مطابق لباس پہنیں دھیمے لہجے میں بات کریں اور بغیر اجازت ھرگز بھی تصویر اتارنے کی کوشش مت کریں۔ ایریل فوٹوگرافی میں بہت سی جگہ پر اجازت نامہ لینا پڑھتا ھے ضرور لیں ورنہ آپ مشکلات کا شکار ھو سکتے ھیں۔ فوج کی تنصیبات اور آبادیوں پر ڈرون آڑانے سے پر ھیز کریں ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ھوں گے۔ کھیت کھیلان میں جہاں عورتیں کام کرتی ھیں وھاں بلا اجازت کیمرہ بیگ سے مت نکالیں ورنہ بدتمیزی کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ اگر آپ کسی عمارت کی تصویر بنانا چاھتے ھیں خاص طور پر سرکاری عمارت کی تو پہلے اجازت لے لیجئے۔ ورنہ تصویر مت اتاریئے۔ جب بھی کہیں بھی آپ سے تصویر اتارنے کا مقصد پوچھا جائے تو سچ بولیے۔ کس لیئے تصویر اتار رھے ھیں۔ آپکا شناختی کارڈ سب سے طاقتور کارڈ ھے کسی بھی جعلی صحافتی کارڈ سے گریز کیجئے وہ اپکے لیئے شرمندگی کا باعث بن سکتا ھے کیونکہ تمام سیکورٹی ادارے آپ کے لہجے پہچانتے ھیں ناکہ کارڈ۔
اگر آپ تمیز سے بات کریں احترام سے پیش آئیں تو زیادہ جگہوں پر اجازت مل جاتی ھے کچھ پر ممکن نہیں ۔ لیکن اگر کاغذی کاروائی مکمل کر لی جائے تو وھاں بھی اجازت مل جاتی ھے۔ فیشن شوز میں آپ آرام سے ھر ماڈل کی تصویر بنا سکتے ھیں پر ضروری تو نہیں کہ آپ بیک سٹیج بھی جا سکیں اور ھر ایک سے اسکا فون نمبر بھی حاصل کر سکیں۔ دو چار فیشن شوٹس آپ کو سب ماڈلز سے روشناس نہیں کرادیتے احتیاط کیجئے۔ عزت کروائے۔ کوئی بھی فیکڑی اپنے ادارے کی تصویر کی اجازت نہیں دیتی۔ پیشگی اجازت سے ممکن ھے۔ خبر تک رسائی ایک اچھی بات ھے لیکن خیال رکھیں کہیں اس سے اگے دھلائی تو نہیں ھے۔ ھر چیز کی تصویر بنانا آپ پر فرض نہیں ھے کچھ کو چھوڑ بھی دیا کریں۔ اپنی تصاویر بنائیں اپنا نام لکھیں نام اتنے سائز میں لکھیں کہ تصویر دیکھنے میں نظر آتی رھے۔ اگر آپ کو تصوہر دکھاتے وقت ساتھ کہنا پڑتا ھے کہ تصویر پر بات کریں اس کے سبجیکٹ پر نہیں تو پھر ایسی تصویر دکھاتے ھی کیوں ھیں۔ بناتے ھی کیوں ھیں۔ سیلف سینسر شپ ایک اچھا اصول ھے جو تصویر آپ اپنی ماں بہن کو نہیں دکھا سکتے کہیں چھاپ نہیں سکتے اسکو بنانے کا کیا فائدہ گریز کیجئے۔ خوش رھیئے۔ میرے دوست میرے کلاس فیلو ایڈووکیٹ ندیم احمد قریشی صاحب نے کل حکم کیا کہ بھائی سارے جہاں کو فوٹوگرافی سکھاتے ھو۔ ایک نیکی اور کرو انکو اخلاقیات فوٹوگرافی بھی کبھی سکھاو لکھو کچھ اس پر ۔ جس سے معاشرے میں بہتری آئے یہ اسی وعدے کی پاسداری اور حکم کی تعمیل ھے۔ ضروری نہیں موبائل میں کیمرہ ھے تو ھر جگہ آن ھو ابھی بہت سے لوگوں نے موبائل کے کیمرے کو بطور ہتھیار اور بلیک میلنگ ٹول استعمال کرنا شروع کر دیا ھے۔ احتیاط کیجئے جان سب کو پیاری ھوتی ھے۔ 
جب بھی تصویر بنائیں ایڈیٹنگ کریں یاد رکھیں صرف اپنی تصویر کو ایڈیٹ کیجئے اس میں لوگوں کی تصاویر مت شامل کیجئے بے شک آپ تجربہ ھی کر رھے ھوں۔ بہترھے تصویر میں شامل سب اجزاء آپکے اپنے ھی ھوں۔ کچھ دوست اونٹ، صحرا، بادل، پہاڑ، موسم،سورج،چاند،درخت،پرندے،جہاز،آسمان ادھار لیکر تصویر اکٹھی کر لیتے ھیں اور پھر شیئر کرکے جگ ھنسائی کا سبب بنتے ھیں احتیاط کیجئے۔ وھاں تک گریئے جہاں سے سنبھلنا ممکن ھوں۔ حد سے تجاوز مت کیجئے دین اور دنیا دونوں اس کی اجازت نہیں دیتے۔ ممکن ھے مندرجہ بالا غلطیوں میں سے بہت سی کا میں خود مجرم ھوں اس کیلئے معذرت چاھتا ھوں۔ جب بھی کسی اور کی تصویر شیئر کریں اس کا نام ساتھ ضرور لکھیں اور اگر تصویر مختلف تصاویر کو ملا کر بنائی ھے تو اس کی بھی ضرور اطلاع دیں۔ پرندوں کو گھونسلوں میں تنگ مت کریں جس طرح انسانوں کی پرائیویسی ھوتی ھے اسی طرح پرندوں اور جانوروں کی بھی پرائیویسی ھوتی ھے احتیاط کیجئے دعا لیجئے۔ فوٹوجرنلسٹ ھونے کا ھرگز مطلب نہیں ھے کہ آپ کو سب اجازت ھے چادر اور چاردیواری کا احترام کیجئے کسی کی عزت نفس مت مجروع کیجئے جینے دیجئے۔ اجازت لیجئے تصویر بنائے ھمیں بھی دکھائے اللہ آپ کو مزید عزت اور ترقی دے آپکے فن کو عروج بخشے امین۔

Prev فوٹوگرافی پر کیسے
Next مثبت پاکستان

Comments are closed.