اللہ ھے بس پیار ھی پیار

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

جب سے پیدا ھوا ھوں, مجھے یہ ھی سمجھ آیا اللہ ھے بس پیار ھی پیار اور میں ایسا ھی سمجھتا ھوں لیکن میں جس طرف بھی جاتا ھوں دنیا مجھے ڈراتی ھے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی میری ماں جو مجھ سے پیار کرتی ھے.
سزا کا تصور بھی نہیں آتا ماں کے نام کے ساتھ اور اللہ باری تعالی جو اس سے بھی سات گنا زیادہ پیار کرتے ھیں ان کے عذاب اور سزائیں سنا سنا کر کیوں ڈراتے ھیں میں اللہ سے پیار کرتا ھوں کرتا رھوں گا مجھے اپنے اللہ تعالی سب سے پیارے ھیں اور میں ان کے پیار میں ھی رھنا چاھتا ھوں جن.کو اللہ کے عذاب کا ڈر ھے وہ عذاب سے بچنے کا بندوبست کریں مجھے ان سے پیار کی توقع ھے اور انشاء اللہ مجھ سے پیار ھی کریں گے, مجھے میری زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے نہ میں کسی کو تنگ کرنا چاھتا ھوں اور نہ کوئی مجھے تنگ کرے. کیونکہ سب نے اپنا اپنا حساب دینا ھے اپنی اپنی قبر میں جانا ھے الحمداللہ میں اللہ کی چاروں آسمانی کتابوں کو باترجمہ کئی دفعہ سمجھ سمجھ کر پڑھ چکا ھوں اور عمل کی مکمل کوشش کرتا ھوں اور جو میری کوتاہیاں ھیں میرا رب رحمن اور رحیم ھے بخشنے والا ھے انشاء اللہ وہ میری مدد کریں گے نہ اس سلسلے میں میں وسیلے تلاش کرتا ھوں نہ کروں گا میں مکمل کوشش کرتا ھوں میں تمام ذی روح سے محبت اور شفقت سے پیش آوں اور کبھی غلطی سے کسی سے بلند آواز یا غصے سے بات ھو جائے تو معافی مانگنے میں دیر نہیں لگاتا,سادہ زندگی گزارتا ھوں پیسے جمع نہیں کرتا ادھار والوں کو مہلت دیتا ھوں جن سے ادھار لوں وقت پر واپسی کی کوشش کرتا ھوں کسی کا حق نہیں مارتا سود کا کوئی کام نہیں کرتا کسی کی دل آزاری نہیں کرتا, آپنے کام سے کام رکھتا ھوں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا گالی نہ دیتا ھوں نہ برداشت کرتا ھوں ٹیکس زکواة وقت پر ادا کرتا ھوں صدقہ خیرات کرتا ھوں ھنستا کم ھوں روتا زیادہ ھوں سب کا خیال رکھتا ھوں اس کے باوجود اگر میں اللہ باری تعالی کے معیار پر پورا نہیں اترتا تو اس کی رضا پر راضی ھوں جو وہ مجھے سزا یا معافی دیں گے مجھے کوئی اعتراض نہیں میں عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھوں لیکن عشق میں بھی جہلالت کی زبان استعمال کو.مناسب نہیں سمجھتا کیوں کہ میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اس کی اجازت نہیں دی میں کبھی اللہ کے حکم کے خلاف نہیں چلا جس کام سے وہ روک دیں میری اوقات نہیں اسکا سوچ بھی سکوں اور شیطان کی بھی جرات نہیں وہ.مجھ سے کروا سکے بے شک میرا رب سب سے بڑا ھے اور سب اسکی مخلوق اور تابع ھیں آپ کا میری رائے اور کیفیت سے ھم خیال ھونا ضروری نہیں کیونکہ سب کی سوچ اور کیفیت اپنی اپنی ھے اللہ ھم سب کو اپنے پیاروں میں شامل کرے اور ھدایت دے ھمیں صراط مستقیم پر
.راستے پر انکے تو فضل کرتا رھا جن پر.
نہ ان کے غصے ھوتا رھا جن پر. اور گمراھوں کے

Prev گولڑہ ریلوے سٹیشن
Next زندگی گزارتا میرا ھمزاد

Comments are closed.