بد تمیز

بد تمیز
تحریر محمد اظہر حفیظ
اسلام علیکم دوستو 
میں تو تھک گیا ھوں درخواست کر کر کے نفرت اور شر مت پھیلائیں ایک کرسی کے لیے ساری نسل اور قوم کو خراب مت کریں پر کوئی سمجھنے کو تیار نہیں 
جس کو جو ملتا ھے شیئر کر دیتا ھے ظالمو یہ تو دیکھ لیا کرو کہیں وہ تصویر فلم تمھارے اپنے گھر کی تو نہیں بس شیئر کرو شیئر فلم بنگلہ دیش کی ھو تصویر انڈیا کی ھو بس پاکستانی بنا کر پیش کردو بہت آسان سا طریقہ ھے انتخاب کا جو آپکے معیار پر پورا اترتا ھے اس کو ووٹ دو منتخب کرو اور دوسرے کو ووٹ نہ دے کر سزا دو
بلاوجہ کیچڑ اچھالنا کہیں کی دانشمندی نہیں۔
ایک شخص سبزی منڈی میں بھاگا جا رھا ھو بہت سارے اس کی دیکھا دیکھی دوڑنے لگ جاتے ھیں وہ قریبی واش روم میں گھس جاتا ھے باھر کھڑے 500 عقلمند خیریت تھی بھاگ کیوں رھے تھے جی مجھے شوگر ھے پیشاب بہت زور سے آتا ھے کپڑے نہ خراب ھوجائیں اس لیے جلدی میں تھا آپ سب کیوں جمع ھیں ھم سمجھے کوئی ایمرجنسی ھے اس لیے آپ کو دیکھ کر بھاگ پڑے۔ 
ھمارے پاس وقت بہت فالتو ھے بغیر تحقیق کسی بھی سمت بھاگنا شروع کر دیتے ھیں 
مہربانی فرماکر تصدیق کر لیا کریں شکریہ
میرے دو فیس بک پر اکاونٹ ھیں تقریبا 10000 لوگ میرے دوست ھیں کچھ دونوں اکاونٹس پر ھیں۔ میں انکی نفرت انگیز پوسٹیں نہیں دیکھنا اور سننا چاھتا اور ان کو ان فالو کرتا جارھا ھوں ماشااللہ 2000 سے زائد کو ان فالو کر دیا ھے لیکن چین پھر نہیں۔
اور 5000 کے قریب دوست واٹس ایپ پر ھیں انکا بھی یہی کھیل ھے کافی کو بلاک کر دیا ھے
میں گالی نہیں دینا چاھتا اور نہ ھی میں گالی سننا چاھتا ھوں
مجھےیاد نہیں پڑتا اپنے سے بڑا بدتمیز کبھی زندگی میں دیکھا ھو پر خاموشی کا ھرگز مطلب نہیں کہ آپ بد تمیز ھوجائیں ایک سمندر میرے اندر بھی ھے اس کو پر سکون ھی رھنے دیں بہتری اسی میں ھے وہ طوفان بن گیا تو اکثر سے برداشت نہیں ھوگا احتیاط کیجئے۔
اپنی گالی اپنا طعنہ اپنے منہ کے اندر ھی رکھیں انشاءاللہ آپ کبھی گالی نہیں سنیں گے۔
جو عزت میرے اللہ نے آپ کو دینی ھے کوئی انسان نہیں روک سکتا وہ بے شک فوج ھو جمہوریت ھو یا کوئی سیاسی جماعت بے شک اللہ ان سب سے بڑے اور طاقتور ھیں۔
عمران خان کا سوشل میڈیا سیل۔ نواز شریف کا سوشل میڈیا سیل۔ پیپلز پارٹی سوشل میڈیا سیل۔طاھر القادری سوشل میڈیا سیل۔لشکر طیبہ سوشل میڈیا سیل ۔ اے این پی سوشل میڈیا سیل ۔ایم کیو ایم سوشل میڈیا سیل ۔بلوچ سوشل میڈیا سیل۔ھزارہ سوشل میڈیا سیل۔گلگت بلتستان سوشل میڈیاسیل ۔فوج سوشل میڈیا سیل 
سب سے درخواست ھے مثبت مثبت لکھیں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اگر زھر اگلنا ھی ھے تو لکھو ھنوستان کے خلاف اسرائیل کے خلاف امریکہ کے خلاف۔
پابندی ھونی چاھیئے سوشل میڈیا میں کوئی بھی منفی پوسٹ اسلامک ممالک کے خلاف نہ ھو۔ کسی بھی اسلامی فرقہ کے خلاف نہ ھو۔کسی بھی لسانی بنیاد پر نہ ھو۔ کسی بھی مسلمان کو کافرکہنے پر پابندی ھو۔
جھوٹی خبر جھوٹی ویڈیو پر سزا ھو۔ 
شیئر کرنے والے کو بلاک کر دیا جائے اور سزا بھی دی جائے۔
کوئی بیٹا اپنے باپ یا ماں پر ھاتھ اٹھاتا ھے انتہائی شرم ناک ھے ایسی ویڈیوز شیئر نہیں ھونی چاھیئے کئی بیوقوف اس کام کو کرنے کا سوچنا شروع کر دیتے ھیں۔ 
کوشش کریں برائی کو روکیں نہ کہ اسکی ترغیب دیں 
اللہ سب کی عزتیں اور شرمیں محفوظ رکھیں امین
اللہ جو حکمران پاکستان کیلئے بہتر ھیں انکو حکمرانی کا موقعہ دیں امین
اللہ کی قسم مجھے دیانت دار انصاف پسند حکمران چاھیئں سب سے پہلے میرا احتساب ھو ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے اس کے بعد سب کا آحتساب شروع کیا جائے۔
دیکھا جائے بلڈ پریشر۔ نفسیات۔نیند۔شوگر کے امراض کتنے بڑے ھیں سوشل میڈیا کی بد تمیزی سے اور اس کی سزا کس کو دی جائے
جاننا بہت ضروری ھے اور کچھ علوم کچھ عمروں میں حاصل کئے جاتے ھیں ھر عمر میں نہیں احتیاط کیجیئے۔
یہ قبیلے اور انکے سردار لغاری۔ مگسی۔جمالی۔زرداری۔بھٹو۔ملک۔بگٹی وغیرہ کتنے طاقتور ھیں انکے علاقوں میں جا کر اندازہ کریں سوشل میڈیا سوچ بھی نہیں سکتا اس بیچارے کا کیا بنے گا جو لغاریوں کے خلاف بولا آپکو ویڈیو مل گئی شغل کیلئے اس کے گھر والوں کو لاش بھی نہیں ملے گی دفنانے کے لئے۔ اللہ اسکی حفاظت فرمائیں اور اسکو سوشل میڈیا سے بچائیں۔ درخت لگانے کی پوسٹ سب لگاتے ھیں درخت نہیں لگاتے بہت اچھا لگا جب ایک دوست مانی افتخار بائیکر نے بتایا 6000 درختوں کے بیج انھوں نے مختلف علاقوں میں بوئے ھیں شکریہ محترم دوست اللہ جزائے خیر دیں امین
پچھلے دنوں مول پاکستان کے ساتھ کرک بنوں ھنگو جانے کا اتفاق ھوا تو ایک نئی چیز سامنے آئی آبی گزرگاھوں پر ڈیم جنکا کوئی اخراج نہیں تھا چک ڈیم اسکو کہتے ھیں جہاں بھی پانی اکٹھا ھو سکتا ھے اس پر بند بنا کر ڈیم بنا دیں جب بارشیں ھوتی ھیں پانی جمع ھو جاتا ھے اور آھستہ آھستہ زمین پانی پیتی رھتی ھے اس سے پانی کا لیول نیچے نہیں جاتا برقرار رھتا ھے بہت بڑا کام ھے ایسے بہت سے منصوبے ھمیں اپنی مدد آپ کے تحت شروع کرنا ھوں گے کوئٹہ کا پانی 1000 فٹ نیچے چلا گیا ھے ھنہ لیک خشک ھوگئی ھے ھمیں سوشل میڈیا سے نکل کر عملی اقدامات اٹھانے ھونگے تمیز میں رھنا ھوگا اور پاکستان میں رھنا ھوگا سر اٹھا کر جینا ھوگا درخت لگائیں ڈیم بنائیں انڈسٹری لگائیں مسلمان خلاف ممالک سے بائیکاٹ کریں اپنی چیزوں پر انحصار کریں پاکستان سے پیار کریں 
پاکستان زندہ باد 
عوام پاکستان پائندہ باد

Prev میرا گاوں
Next ایوب پارک

Comments are closed.