روزے

روزے رکھنا تو بہت بچپن میں شروع کر دیئے تھے لیکن ساتھ ساتھ چوری چھپے نہاتے ھوئے یا وضو کے بہانے پانی چکھنے کا عمل بھی جاری رھتا تھا اور زیادہ یقین تھا کہ بے شک اللہ معاف کرنے والے ھیں لیکن چوتھی جماعت میں روزہ رکھنے کا جنون سوار ھوا اور جون کے مہینے میں باقاعدہ 24 روزے رکھ کر روزہ رکھنے کا آغاز کر دیا گھر میں سب نے بہت شاباش دی انعام دئے اور ھماری عمر بھر کی دوستی روزہ سے ھو گئی گھر میں روزہ چھوڑنے کا بھی رواج نہیں تھا سب ھی روزے رکھتے تھے امی تو شدید بیماری میں بھی روزے نہیں چھوڑتی تھیں 2011کے بعد وہ روزے نہیں رکھ سکیں کیونکہ انکا 12 جون 2011کو انتقال ھو گیا اور تب سے وہ روزے رکھنا چھوڑ گئیں, اور ابا جی پچھلے سال آخری رمضان ھمارے ساتھ گزار کر اللہ پاس چلے گئے یہ رمضان کافی مشکل ھے کیونکہ امی ابو دونوں کی شفقت ساتھ نہیں ھے مجھے یاد ھے اچھی طرح این سی اے فرسٹ ائیر پہلا رمضان جب دھی پر چینی ڈالتے ھوئے میں رو دیا کیونکہ اباجی ھمیشہ روکتے تھے کم چینی ڈالا کرواورھوسٹل میں وہ پہلے روزے تھے آج جب بوجہ شوگر بغیر چینی دھی کھایا تو وہ گانا یاد آگیا, یاد تو آتی ھوگی اور کافی دیر تک نیند نہیں آئی, جب تک ابا جی کا دور دورہ تھا ھر عید پر نئے کپڑے اور جوتے ایسے ھی فرض تھے جیسے نماز اور روزے جب حکومت اپنی آئی تو اکثر قضا ھی ادا ھوئی کبھی کپڑے نہیں کبھی جوتے نہیں ماں باپ کا ایسے مواقع پر یاد آنا ایک قدرتی امر ھے پھر ایک دن تو بڑی بیٹی نے اپنا جمع شدہ جیب خرچ کیا اور کہا بابا اس عید پر آپ نئے کپڑے ضرور بنوائیں گے اچھا لگا کہ یہ اب بڑی ھو گئی ھیں اور یوں ھی زندگی رواں دواں ھے رمضان وہی تھے جو ابا جی امی جی ساتھ تھے مزہ ھی کچھ اور تھا اب سب کچھ ھوتے بوئے کچھ نہ کچھ کم دکھائی دیتا ھے اتنے میں بیگم پوچھتی ھیں کیا چاھیئے کیا ڈھونڈ تھے ھیں کیا بتاوں جن کو اپنے کندھوں پر اٹھا جنت چھوڑ آیا اپنے ھاتھوں دفنایا وہ دوبارہ نہیں ملتے میں مانتا ھوں ماں باپ کے بغیر جون اور دسمبر کی شدت بڑھ جاتی ھے اور افطاریاں کم ھو جاتی ھیں یہ پہلا رمضان اور عید ابا جی کے بغیر بہت مشکل ھے پہلی دفعہ پتہ چلا رونے سے بھی روزہ لگ جاتا ھے کوشش ھے نماز روزہ کی پابندی کروں تاکہ انکو اگلے جہاں میں راحت نصیب ھو

Prev ڈرپوک ,کمزور دل
Next تباھی

Comments are closed.