زینت جبار

زینت جبار
تحریر محمد اظہر حفیظ
ایک دن میں دو دوستوں اور مسکرانے والے دو استادوں لالہ رخ اور زینت جبار کا جانے کا مطلب ھے اللہ کو جنت کے لیے کچھ استادوں کی ضرورت ھے اور آج ملتان کے تین استادوں کی چکری کے قریب ِحادثے میں موت یقیناً اللہ جدید بنیادوں پر جنت میں یونیورسٹی کھول رھے ھیں، اور دنیا سے سب اچھے استادوں کو بلوایا ھے، اللہ سب کو جنت میں اعلی ۔مقام دیں امین
ان سے پہلی ملاقات اقراء یونیورسٹی میں ھوئی اور پھر میری سٹوڈنٹ فرح نوید اشرف نے ایک گروپ بنایا اور مجھے بھی اسکا ممبر، بنایا سر ھمیں ممبرز چاھیے جی اچھا ابھی کچھ ممبر، ھی بنائے تھے فرح کا فون آیا سر ھم نے اپنا گروپ بنا لیا ھے پی سکوائر کے نام سے میں اور ذی جے نے مل کر، بیت سے ممبر، چاھیے میں نے تقریباً پندرہ سو سے زائد ممبرز شامل کیے اور مجھے فرح کا فون ایا سر آپ کی دعوت ھے میری اور ذی جے کی طرف سے ،
فیس بک پر، ریگولر رابطہ رھتا تھا زینت جبار صاحبہ سے بہت زندہ دل اور کھل کر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنی والی خاتون انت اعلی تباھی جیسے کمنٹس ھر پوسٹ پر نظر آتے ھیں ھم کھانے پر کوھسار مارکیٹ اکٹھے ھوئے اور بالکل ایسے جیسے ایک گھر کے افراد ھوں زینب کی شکل بھی کچھ مجھ سے ملتی تھی تو بہن بھائی ھی نظر آ رھے تھے فرح کا شکریہ کہ اتنی اچھی بہن ٹیچر اور اعلی ظرف انسان سے ملاقات کرائی کل کسی دوست کی پوسٹ پڑھی دعا کریں زینب جبار کومہ میں ھیں دل ھل گیا پھر خیال آیا بہادر خاتون ھے کچھ نہیں ھوگا دعا شروع کی تھی یا اللہ رحم فرما اور نئی پوسٹ آگئی فرح نوید اشرف صاحبہ کی وہ اللہ پاس چلی گئی ھیں ابھی انکی وال پر دیکھ رھا تھا انکی پانچ، جولائی کی پوسٹ کہ مجھے دکھ ھے لوگ اتنی نفرت بھرے کمنٹس کیوں لکھ رھے ھیں سیاسی بنیادوں پر حکومت بدل بھی جائے گی تو کیا ھوگا غالباً باسط سبحانی بھائی کی پوسٹ شیئر کی ھوئی تھی میں ذی جے کی تکلیف سمجھ گیا سر جی اےویں ناراض نا ھوا کریں پروا نہ کیا کریں سر جی اے لوگ بڑے ظالم نے سر جی اپنا خیال رکھا کریں سر جی آپ انت کے فوٹوگرافر ھیں،
مجھے پتہ ھے اللہ کو اچھے اور ھنس مکھ لوگ بہت پسند ھیں اسی لیے انکو جلدی بلوا لیتے ھیں یقینا جنت ایسے لوگوں سے ھی آباد ھوگی اور زینت نے تو خود اپنی فیس بک پر لکھا ھوا ھے

” بنانے والے کا کمال ھے جس نے مجھے فرش سے عرش پہ بٹھا دیا الحمدللہ ”
میری امی کہتیں تھیں نیک لوگوں کو پتہ چل جاتا ھے کہ وہ اللہ پاس جارھے ھیں یقینًا میری اس بہن کو بھی پتہ چل گیا تھا،
زینت جبار اللہ آپ کے لیے اگلے جہان کے سب مرحلے آسان کریں امین جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور اللہ کو ھم سب کے بارے میں بتائے گا میرے دوست بہن بھائی ھیں امید ھے وہ ھمارے لیے آسانیاں کریں گے انشاءاللہ
آپ جیسے سہولت دینے والے پیار کرنے والے دوست اور استاد دنیا میں کم ھیں
اللہ فرح نوید اشرف صاحبہ اور نصرت جبار صاحبہ کے ساتھ ساتھ سب دوستوں اور اھل خانہ کو صبر دیں امین اور آپ کو ھمیشہ مسکراتا رکھیں امین میری آنکھوں میں آپ کی مسکراتی ھوئی تصویر آباد ھے میں آپ کو نئی حالت میں نہیں دیکھ سکتا اللہ دے حوالے میری دوست میری بہن

Prev قیصر رضوان
Next میڈم لالہ رخ 

Comments are closed.