سب سے سستا پاکستان

سب سے سستا پاکستان

تحریر محمد اظہر حفیظ

پاکستان جتنا سستا ملک شاید ھی کوئی ھو جہاں غریبوں کیلئے بنائے گئے اسلام آباد کلب کی زمین سیکڑوں روپے ایکٹر کے حساب سے الاٹ کی گئی، بھلا اس قیمت پر بھی اتنی شاندار جگہ پر زمین مل سکتی ھے، وزیراعظم صاحب کے بنی گالہ کے چند مرلے کے ذاتی گھر کو چند لاکھ کے عوض درست کردیا گیا، اور نیشنل اسمبلی کیفیٹریا ملک کا سب سے سستا اور اچھا کھانامہیا کرنے کی جگہ بن گیا، وزیراعظم ھاوس اب سے کرائے پر دستیاب ھے، جو لوگ چائے کےخرچ کا رونا رو رھے تھے اب وزیراعظم ھاوس کا چائے کا بل صفر ھوجائے گا کیونکہ وزیراعظم ان ھی فنکشنز سے چائے پی لیا کریں گے آمدن اضافی اور چائے کا خرچ صفر، الحمدللہ پہلی دفعہ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی بھی پاکستان میں پہلی دفعہ ھوئی ھے، لوگ ایک روپے اکہتر پیسے کو رو رھے ھیں کیوں بھول جاتے ھو جب اسی وزیراعظم نے پچیس روپے پیٹرول سستا کیا تھا، مجھے سمجھ کیوں نہیں آتی پاکستانی عوام کتنی نا شکری ھے کہ فری قیام گاھیں، فری دسترخواں ھر شہر میں بن گئے ہیں اور فری کھانا اور رھائش کا بندوبست تو ھوگیا، اور کیا چاھیئے اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ھیں تو کوئی بات نہیں سیلانی کے دستر خوان حاضر ھیں جائیے فری میں کھانا کھائے، الحمدللہ محفوظ پاکستان کا خواب بھی پورا ھوا ساہیوال کا جوان پیدل خنجراب جارھا ھے کیا یہ پہلے ممکن تھا اور کوئی اپنے آپ کو محفوظ سمجھنا تھا، یہاں تک کے خونخوار درندوں بھی راستے میں ملیں گے انکو بھی پتہ ھے ھے کپتان کی حکومت ھے کسی کو ناجائز تنگ نہیں کرنا، کل ایک آئی بیکس سے ملاقات ھوئی کہنے لگا برفانی چیتا بھی دم دبا کر نکل گیا کہ کپتان کی حکومت ھے، ھمارے شکار کی ٹرافی ایک لاکھ ڈالر کی ھے نہ چیتے پاس پیسے ھوں نہ وہ شکار کرے، بہت احسن طریقے سے سب مسائل کو حل کیا جارھا ھے، یوٹیلیٹی سٹور سے آپ چیزیں بازار سے آدھی قیمت پر خریدیں، اور کیا چاھیئے، ریسٹورنٹ سب بند کردیئے ھیں مہنگا کھانا بیچنے کی وجہ سے کرونا تو ایک بہانہ ھے، میرے وزیراعظم سب جانتے ھیں انکے طرز حکومت سے کبھی ریاست مدینہ یاد آتی ھے اور کبھی حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا دور یاد آتا ھے، قانون اور انصاف کا بول بالا ھے، ماڈل ٹاون لاھور، ساھیوال،قصور، لودھراں، اسلام آباد کے سب قاتل اپنے انجام کو پہنچ چکے ھیں، فوری انصاف پہلے کب ممکن تھا، وزیر اطلاعات جلد وزیر انٹیریر ھونگے، خان صاحب سب کے ٹیلنٹ کو بہتر جانتے ھیں، اس لئے ھر جگہ انکو آزماتے ھیں اور وزیر لگاتے ھیں، تین سال میں تنخواہ پانچ گنا اور مہنگائی دو گنا بڑی ھے اگر حقیقت دیکھی جائے تو تنخواہ کے حساب سے مہنگائی کم ھوئی ھے، ھر طرف نیازیوں سے کی حکومت ھے، ھر جگہ آپ تبدیلی محسوس کریں گے، نیا سستاپاکستان کے بعد نیا سستا کشمیر آپ کے سامنے جلد آرھا ھے،

Prev سمجھ نہیں آئی
Next فدا

Comments are closed.