فوٹوگرافرز کے جذبات

تحریر محمد اظہر حفیظ

دنیا، میں ھمیشہ تصاویر پر بات ھوتی آئی ھے نہ کہ وہ کن حالات یا موسمیات میں بنی ھے تصویر اچھی ھوتی ھے یا بری اسکی شاید تیسری کوئی صنف نہیں ھوتی اور نہ ھی درجہ، تصویر، بنانے والے کو، جب پتہ چل جائے کہ وہ کیسی تصویر بنا، رھا ھے تو میری نظر میں وہ پروفیشنل فوٹوگرافر کے درجے، پر فائز، ھوجاتا ھے اور اگر اس کو اپنی بری تصویریں بھی اچھی لگیں تو وہ ماں کے درجے پر فائز ھوجاتاھے جس کو اپنے بچے ھر حال میں اچھے لگتے ھی ھیں، اور اچھے لگتے رھتے ھیں، کچھ دوست، بہت سخت رویہ اپناتے ھیں سوشل میڈیا کے کے حوالے سے جی کسی نے کمنٹ نہیں کیا کسی نے لائک نہیں کیا انھیں چاھیے سوشل میڈیا پر نہیں اپنے کام پر توجہ دیں جب کام اچھا ھوگا، تو اللہ کے فضل سے سب اسکو پسند بھی کریں گے اکثر سینیئر ساتھی کچھ تصاویر پر کچھ اس، لیے نہیں لکھتے کہ نئے لوگوں کی دل آزاری نہ ھوجائے اور کام کا شوق کم نہ ھوجائے بےجا تعریف اس لیے نہیں کرتے کہ وہ اس ڈگر پر ھی نہ چل نکلے اس لیے صبر کا مظاھرہ کریں اور بس کام کریں، بڑے، نہیں اچھے فوٹوگرافرز کا کام دیکھیں اور بار بار دیکھیں، کوشش کریں پہلے فوٹوگرافی کے بنیادی اصولوں کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں آخیر، اعلیٰ، شاندار، بہترین، ودھیا تصاویر مسلسل بنانے میں ایک عمر لگتی ھے یہ کیمرہ خریدنے کے اگلے لمحے شروع، نہیں ھوجاتیں، فوٹوگرافی میں جتنا عمل دخل روشنی کا ھے تقریبا اتنا ھی صبر کا بھی ھے، کچھ دوست کیمرہ بعد میں خریدتے ھیں اور تصویریں پہلے بیچنے کا پوچھنے لگ جاتے ھیں تصویریں ضرور بیچیں اور بیچنی بھی چاھیں، اگر نئے آنے والے ساتھی اپنی ساری توجہ اپنے کام پر، مرکوز کردیں اور سوشل میڈیا سے پرھیز کریں، سینئرز پر تنقید کرنے سے کام ھرگز بہتر نہیں ھوتا میں خود یہ والا دھوکہ کئی سال اپنے آپکو دیتا رھا ھوں کام کرنے سے ھی کام بہتر ھوتا ھے، بہت ساریں ملکہ جزبات سب سینئیرز خودساختہ ناراض ھیں جی وہ ھمیں اپنے شوٹ پر ساتھ لیکر نہیں جاتے انٹرن شپ کا موقع نہیں دیتے ملتے نہیں میرا خیال ھے میں زیادہ تر ساتھیوں کو جانتا ھوں ملنسار ھیں خوش مزاج ھیں اگر وہ مصروف ھیں تو برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں الزام تراشی مت شروع کر دیں، میرے پاس جو فوٹوگرافی کے پراجیکٹ آتے ھیں میں مصروف ھوں تو، ساتھیوں سے شیئر، کرلیتا تھا کہ آپ ان سے کروا لیں اور شکایت کی صورت میں لوگ مجھ سے ناراض ھو جاتے ھیں جی ڈیٹا نہیں دیا پیمنٹ دیر سے کی بلا کر ملتے نہیں ھیں وقت پر پہنچے نہیں تو میں نے اس جھنجھٹ سے جان چھڑا لی اور صاف کہ دیتا ھوں جناب میں مصروف ھوں کسی اور سے کروا لیں اور زندگی آسان ھوگئی کچھ دوست جی کسی فوٹوگرافر کے ساتھ رکھوا دیں یہ غلطی بھی کئی دفعہ کی اور مناسب ذلت اٹھائی الحمدللہ یہاں تک کہ انکی مائیں فون کرتی ھیں کتنے دن ھوگئے کام کیئے ھوئے پر پیمنٹ نہیں ھوئی ان سے کہیں وقت پر پیمنٹ کیا کریں میرا جواب جی اچھا کے علاوہ کچھ نہیں ھوتا اب کام پر بھی رکھوائیں اور ادائیگی بھی کروائیں دونوں طرف سے تعلق خراب اب پرھیز جاری ھے اور سکون ھے مجھے یاد ھے کئی سال پہلے تک میں ھر تصویر پررائے کا اظہار کرنا اپنا فرض سمجھتا تھا اور ایک دفعہ رائے دی آپ فوٹوگرافی پر توجہ دیں شروعات میں اتنا فوٹوشاپ مناسب نہیں انکا جواب آیا بڈھے ھو گئے ھو عقل نہیں آئی تیرے جیسے تو میرے پاس سیکھنے آتے ھیں اور تم مجھے سمجھا رھے ھو میرا کام دیکھو حسد نہ کرو شکریہ ادا کرکے جان چڑائی اور آئندہ رائے کو محدود کر لیا،
مجھے فوٹوگرافی اور فائن آرٹ فوٹوگرافی کا فرق واضع طور پتہ نہیں میں کوشش کر رھا ھوں پچھلے اٹھائیس سال سے کہ فوٹوگرافی کو سمجھ جاؤں اور بہتر تصاویر بنا سکوں بہت سے دوست فائن آرٹ فوٹوگرافی کرتے ھیں میں دل و دماغ سے مانتا وہ میرے سے اعلیٰ درجے کے فوٹوگرافر ھیں اور میں آج تک انکی فائن آرٹ تک نہیں پہنچ سکا کیونکہ میری ڈگری ھی ڈیزائن میں ھے اس لیے انکے کام پر رائے نہیں دیتا فائن آرٹ جو دل کو اچھا لگے ڈیزائن جسکے اچھا لگنے کی وجہ بھی ھو یہ بنیادی فرق میں آج تک پار نہیں کر سکا اس لیے میں صرف فوٹوگرافر ھی ھوں شاید اس سے آگے نہ بڑھ سکوں، جو دوست فائن آرٹ ھوگئے ھیں اللہ انکو مبارک کریں اور مزید انکے فن میں ترقی دیں میرے لئے دعا کریں فوٹوگرافر ھی بن جاؤں، ایک اچھی یا چند اچھی تصاویر بنا کر دھمال ڈالنے سے فوٹوگرافی بہترنہیں ھوتی دھمال بہتر ھوجاتی ھے مسلسل اچھی تصاویر بنانے سے ھی کام میں بہتری آتی ھے، کوشش کریں زیادہ سے زیادہ اچھا، کام کریں اور اللہ نے ھمیشہ اچھا کام کرنے والوں کو عروج بخشا ھے اپنا کرم کیا انشاءاللہ ایک دن آپ اس فن کی معراج پر ھونگے بس کام پر توجہ دیں اور جزباتی ھونا چھوڑ دیں، سب سے اچھا کیمرہ وھی ھے جو آپکے پاس ھے دوسروں کے کیمرے دیکھنے کا اگر شوق ھے تو دل بڑا کریں اور تصویریں بھی انہی کی دیکھیں،
میں نہیں سمجھتا حاسد کبھی اچھا آرٹسٹ ھوسکتا ھے، جنید جمشید مرحوم کے گانے کے کچھ بول تھے
” جن کے اندر شہر بستے ھیں
انکو کیا کہ وہ کہاں رھتے ھیں”
اپنے اندر شہر بسائیں اپنے من سے جی لگائیں باقیوں کی فکر چھوڑ، دیں بے شک اللہ سب سے بڑا ھے اور ھم سب کا مالک ھے اور اس سے بڑا کوئی تخلیق کار نہیں

Prev موسمیات برائے فوٹوگرافیِ پاکستان 
Next اباجی کے بغیر ایک سال

Comments are closed.