منافق کون ؟

منافق کون ؟
تحریر محمد اظہر حفیظ

حاجی چیمہ صاحب ایک عظیم فوٹوگرافر، ڈوکومینٹری میکر اور شاندار انسان ھیں۔ آج انھوں نے ھماری دوستی کو چھوڑ دیا ۔ جیسے انھوں نے بہتر سمجھا انکا شکریہ۔ مجھے ملال ھے انکے جانے کا شاید اس میں اللہ کی کوئی بہتری ھوگی۔
انکا فرمان ھے کہ آپ نے کبھی سانحہ ماڈل ٹاون، عابد باکسر اور گوگی بٹ پر نہیں لکھا اس لیے آپ منافق ھیں،بزدل ھیں اور کالے دل کے انسان ھیں اور آپکی عقل پر تالے پڑ چکے ھیں۔ اور آپ غدار وطن کا ساتھ دیتے ھیں۔ میں ان کا تہہ کالے دل سے شکر گزار ھوں کہ انھوں نے میری راھنمائی کی۔ اور مجھے میرے بارے میں بتایا جو مجھے خود پتہ نہیں تھا۔
بے نظیر بھٹو صاحبہ قتل ھوئی اور اگلی حکومت انکی پارٹی کی آگئی 5 سال تک وہ قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکے اور اب دھائی دیتے ھیں گورنمنٹ تحقیقات کرے اور قاتلوں کو گرفتار کرے، سانحہ ماڈل ٹاون ھوا اور اب تحریک انصاف کی حکومت ھے کل صبح فجر سے پہلے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکا دیں۔
سانحہ ساھیوال کو مثال بنادیا اس گورنمنٹ نے اور قاتل اپنے انجام تک پہنچ گئے، عابد باکسر، گوگی بٹ اور سندھ کے راو انوار کو نشان عبرت بنا دیں، مجھے ان سے کیا لینا دینا۔ جو بھی آپ سوچتے ھیں تو لکھتے کیوں نہیں ۔ کچھ لوگ اپنا احتجاج بھی مجھ سے کروانا چاھتے ھیں۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون لیڈر قتل ھوئیں کم از کم اس کے قاتلوں کو تو سزا دلوادیں۔ جب سب لوگ آپکی گرفت میں ھیں تو اور کونسا اختیار چاھیئے۔ فوج آپکے ساتھ ھے عوام آپکے ساتھ ھیں سب ظالمو کو لٹکا دیں۔ اب گورنمنٹ کی ناانصافی کی وجہ سے لوگ منافق مجھے کہہ رھے ھیں جیسے کہ میری شکل تارا مسیح سے ملتی ھے یا پھر میں نے انکی پھانسیاں رکوائی ھوئی ھیں۔ جس جس نے ملک کو لوٹا نقصان پہنچایا وہ جس بھی پارٹی سے ھو اس کو قرار واقعی سزا دی جائے اور عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔
جتنے بھی لوگ ملک سے باھر ھیں وہ الطاف حسین صاحب ھیں، اسحاق ڈار صاحب ھیں یا نواز شریف صاحب کے بیٹے ھیں ان سب کو پاکستان بزور شمشیر لایا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔ جن پر جرم ثابت ھوگئے ھیں انکو عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔ جو ماڈلز یا بحری قذاق باھر پیسہ لیجانے میں شامل تھے ان کا کیا بنا، ایم کیو ایم نے اگر پاکستان تحریک انصاف کے لوگ قتل کئے ھیں تو پھر وہ حکومت کے ساتھ کیوں ھیں۔ حکومت وقت حاجی چیمہ صاحب کی خدمات حاصل کر سکتی ھے جس جس پر منافق کا فتوی لگوانا ھو۔ غدار کا فتوی لگوانا ھو۔ اور میری راھنمائی کی جائے کہ میں اپنے دل کو کیسے دوبارہ لال کروں، دماغ کا تالا کہاں سے کھلواوں اور منافق سے دوبارہ مسلمان کیسے ھوں۔ میری راھنمائی کی جائے۔
ڈالر ، سونا،پیٹرول،ضرویات زندگی کی قیمتیں زیادہ کرنے کی میں ذمہ داری قبول کرتا ھوں مجھے اس کی بھی سزا دی جائے۔
پاکستان زندہ باد، تحریک انصاف کا انصاف پائندہ باد

Prev نیا پاکستان
Next الحمدللہ میں اپنے خواب دیکھتا ھوں

Comments are closed.