میری حرم

میری حرم

تحریر محمد اظہر حفیظ

ھمارے گھر میں آنے والی پہلی اولاد حرم طارق ھے جو میرے بڑے بھائی کی بیٹی ھے، حرم کیا آئی ھمیں تو کھیلنے کو گڑیا مل گئی ، ھم تینوں بہن بھائی ھر وقت اس کے ساتھ ساتھ رھتے بھابھی بھی اس محبت کو خوب انجوائے کرتیں ھم سب کی خوشیوں کا محور حرم ھی تھی، میرے ساتھ کھیلنا سونا باتیں کرنا اس کی مصروفیت تھی، حرم چھوٹی عمر میں ھی باتیں کرنا شروع ھوگئی تو وہ اور جانو بیٹی بن گئی، اکثر میری گود میں سوار ھوکر میری عینک اتار کر پھینک دیتی اور پھر خوشی سے تالیاں بجاتی عینن ٹوٹ گئی چاچو کی عینن ٹوٹ گئی اس وقت سے ھی میں ھمیشہ تین یا چار عینکیں بنواتا ھوں، ابا جی اور امی جی کی خوشیوں کا محور بھی حرم ھی تھی ھم سارا دن اسی سے کھیلتے رھتے، میں جس شہر بھی جاتا اس کیلئے کپڑے ،جوتے، کھلونے لیکر آتا، اس کی ممانیاں پوچھتیں حرم فراک بہت اچھی ھے کہاں سے لی میرے چاچو لائے ھیں، جوتے وہ بھی چاچو، اور وہ ھنستیں تمھارے ماں باپ بھی کچھ لاتے ھیں یا سب چاچو ھی لاتے ھیں، میری زندگی کا محور ھی وھی تھی، پھر اس کو پلے گروپ میں داخل کروادیا اور یوں باجی حرم پڑھنے لگ گئی اب اسکو سکول چھوڑنا، لانا بھی فرائض میں شامل تھا، اکثر پوچھتا میری بیٹی کیا کھائے گی، چاچو کچھ بھی نہیں پھر سکول کالج سے ھوتی ھوئی باجی یونیورسٹی پہنچ گئی جس دن ایم ایس کا داخلہ تھا اس دن بھی میرے ساتھ گئی اور جس دن فائنل تھیسز جمع ھونا تھا ھم دونوں ساتھ ھی تھے، ھم دونوں نے ایم ایس 2021 میں ھی کیا، مجھے زندگی میں بہت سا ایکسپوزر باجی حرم کی وجہ سے ھی ملا، کھلونوں کی دوکانیں، بچوں کے کپڑوں کی دوکانیں، بچوں کے جوتوں کی دوکانیں، چاکلیٹ ٹافیوں کی قسمیں، بچوں کے ڈاکٹر، سب حرم کی وجہ سے تلاش کی اور پھر باقی بچوں کے بھی کام آئیں، پھر حرم بڑی ھوگئی اس کو برانڈڈ چیزوں کا پتہ چلنا شروع ھوگیا، چند سال پہلے ایک دفعہ ھم دونوں بھائیوں نے الگ الگ گھر بنانے کا سوچا تو میرے گلے لگ کر رونے لگی چاچو جی میں نے آپ کے ساتھ ھی رھنا ھے اور الحمدللہ ساتھ ھی رہ رھے ھیں، شکریہ حرم باجی، ھمارے اباجی کی بھی آخری خواہش یہی تھی اسی پر ھم قائم ھیں، اس سال جس دن حرم کا رزلٹ آیا ماشاءاللہ اسی دن اسی کی منگنی کردی، اور ھم سب شادی کی تیاریوں میں لگ گئے کپڑے کیسے ھوں، جوتے کیسے ھوں ، بیڈ کیسا ھو اب حرم بڑی ھوگئی ھے انٹرنیٹ سے سرچ کرتی ھے اور ھمیں بتاتی ھے اور ھم ویسا ھی بنوا لیتے ھیں، الحمدللہ سب اس کی مرضی سے ھورھا ھے اللہ اس کے والدین کو صحت کے ساتھ ایمان والی زندگی عطا فرمائیں آمین انھوں نے ماشاءاللہ سے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی، اسکی سب خواہشات پوری کی ھیں، الحمدللہ ، اسکا دلہا بھی میں نے اور بیگم نے ھی ڈھونڈا ھے بہت اچھی پڑھی لکھی، پیار کرنے والی فیملی ھے، جب والدین نے حرم سے رضا مندی پوچھی تو کہنے لگی کہ ممکن ھی نہیں ھے کہ چاچو اور چاچی میرے لئے برا سوچیں، اور یوں یہ رشتہ الحمدللہ پروان چڑھنے جا رھا ھے چند دن میں حرم اپنے گھر چلی جائے گی، یہ سوچ کر اب چاچو کی عینک ٹوٹتی نہیں ھے مگر بار بار دھندلی ضرور ھوجاتی ھے۔ دعا ھے میرا اللہ ان دونوں خاندانوں کا ملنا اچھے سے اچھا ثابت کریں آمین، سب بیٹیاں اپنے گھروں میں خوش رھیں آباد رھیں آمین میری حرم کیلئے دعاوں کی درخواست ھے، اللہ اس کے نصیب اچھے کریں آمین دونوں جہانوں کی خوشیاں اس کا مقدر ٹھہریں سدا سہاگن رھے آمین، یہ ھم تینوں بہن بھائیوں کے بچوں کی پہلی خوشی ھے، حرم باجی کی شادی کے بعد تو ھمارا گھر سونا اور اسکا سسرال آباد ھوجائے گا اسی بات کی بہت خوشی ھے، سب حرم کے جانے پر اداس بھی ھیں اور اسکی شادی پرخوش بھی، گھر میں کوئی کسی کو کچھ نہیں بتا رھا، پر کب تک، رخصتی میں چند دن ھی تو باقی ھیں،

کل ھی طفیل نیازی صاحب کا گانا لگ گیا گاڑی میں “ساڈا چڑیاں دا چنبا وے بابلا اساں اُڈ جاناں ،اساں اُڈ جاناں” تے ساڈے گھر وچ تے ساریاں چڑیاں ھی نے، اللہ تعالٰی ان سب کے نصیب اچھے کریں۔ آمین

Prev آسان زندگی
Next بھولنے کی عادت

Comments are closed.