میرے فوٹوگرافرز

میرے فوٹوگرافرز
تحریر محمد اظہر حفیظ

فوٹوگرافی باقاعدہ ایک صعنت کی شکل اختیار کرچکی ھے اس سے ھزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ھے۔
کیمرہ،لینز،میموری کارڈ،فلیش،سٹوڈیو لائٹس، سیٹ، ڈرون،کرین،جب،ٹریک،سلائڈر ، گمبلز، اوسمو، ویڈیو لائٹس، گوپرو،البمز،ویڈیو ایڈیٹنگ نہ جانے کیا کیا۔ سب سے پہلے ان سب چیزوں کو درآمد کرنا،کیونکہ ھمارے ملک میں شاید کچھ چیزیں ھی بنتی ھیں باقی سب درآمد ھوتا ھے۔ پھر کیمرہ والے اس کو خریدتے ھیں اور اپنی اھلیت اور تجربے کی بنیاد پر، فوٹو شوٹس،ایونٹ کوریج، ویڈیو، پرومو شوٹ کرتے ھیں اور کام آگے تقسیم ھوتا ھے البمز ڈیزائن ھوتی ھیں اور بننے لیب میں چلی جاتی ھیں پھر البم کی پیسٹنگ، باکس اور ویڈیوز ایڈیٹرز کے پاس جاتی ھیں اور مکمل ھوجاتی ھیں پھر کلائنٹ کو پہنچائی جاتی ھیں۔ اس طرح کئی ھاتھوں سے ھوکر یہ دائرہ مکمل ھوجاتا ھے۔ اچھا تین دن کا ایونٹ دو لاکھ سے دس لاکھ تک ھوجاتا ھے سب کو سب کے حصے کا رزق مل جاتا ھے۔ میں کیونکہ اس دائرے کا حصہ نہیں ھوں بس باھر بیٹھ کر تجزیہ ھی کرتا ھوں۔ میرے بہت محترم دوست اس کام سے وابستہ ھیں اور خوش ھیں،جن میں عرفان احسن صاحب، ندیم خاور صاحب،عثمان پرویز مغل صاحب، ناصر نعیم صاحب،جہانگیر چوھدری صاحب اور بھی بہت سے دوست وابستہ ھیں ۔ ان کے پیچھے انکی بہت جدوجہد اور محنت شامل ھے۔ ڈی ایس ایل آر کیمرہ اب عام ھوگیا ھے۔ کچھ بچے دو تین ھزار بھی بچ جائیں تو ایونٹ پکڑ لیتے ھیں اور اپنی ناتجربہ کاری کی وجہ سے تصویریں اور ویڈیو خراب کر دیتے ھیں، یہ بہت آسانی سے دو لاکھ والے ایونٹ کو بہت کم مارجن پر چھوٹی ناتجربہ کار ٹیم کے ساتھ پچیس سے پچاس ھزار میں کر دیتے ھیں۔ اور اس حرکت کی وجہ سے بہت سے دوستوں کا کام خراب ھو رھا ھے۔ جو بھی بکنگ ھوئی ھوتی ھیں وہ ایونٹ سے ایک یا دو دن پہلے کینسل ھوجاتی ھیں۔ ایک طرف کلائنٹ کا کام خراب ھورھا ھے دوسری طرف فوٹوگرافی کا شعبہ۔ میری رائے میں ھر شہر میں فوٹوگرافرز کی ایسوسیشنز ھونی چاھیں۔ جو کچھ قوائد و ضوابط طے کر سکیں ۔ کس چیز کا کم از کم کیا ریٹ ھوگا اور زیادہ سے زیادہ کیا ریٹ ھوگا، اس سے فوٹوگرافرز کو بھی فائدہ ھوگا اور کلائنٹس کوبھی فائدہ ھوگا، کام کی کوالٹی بھی بہتر ھوجائے گی۔ کسی کی بھی برائی مت کریں سب مارکیٹ میں بیٹھے ھیں بات اگے پہنچ جاتی ھے اور پھر حزیمت اٹھانا پڑھتی ھے۔ جس بھی استاد سے کام سیکھیں اس کے کلائنٹس سے ڈائریکٹ ھونے کی کوشش مت کریں یہ کم ظرفی ھے اگر آپ کے پاس کلائنٹ آجائے تو انکی اجازت سے بک کرلیں اس میں دونوں کی عزت ھے۔ جب کسی کے ریفرنس سے ایونٹ پر جائیں وھاں اپنا نمبر تقسیم کرنے سے گریز کریں۔ اس میں بھی سب کی عزت ھے۔ جن لڑکوں سے کام کروائیں انکی ادائیگیاں جلد سے جلد کریں۔ تیس سال سے میں فوٹوگرافی سے وابستہ ھوں میرے اللہ مجھے بہترین اور آسان رزق دیتے ھیں۔ الحمدللہ
بے شک وھی رزق دینے والی ذات ھے اور کوئی نہیں دے سکتا۔ اللہ پر بھروسہ کرنا سکیں۔ انشاءاللہ سب کیلئے بہتری ھو جائے گی،
آج سے کچھ عرصہ پہلے تک یہ صنعت عروج کی طرف گامزن تھی اور اب کچھ دوستوں کی بیوقوفانہ حرکتوں سے زوال پزیر ھونا شروع ھوگئی ھے احتیاط کیجئے۔ سب کا ساتھ دیجئے ۔ شکریہ

Prev حساب
Next میرے ارد گرد 

Comments are closed.