نیا پاکستان

نیا پاکستان
تحریرمحمد اظہر حفیظ

48 سال سے پاکستان کا چپہ چپہ گھومتا ھوں پہاڑ بھی دیکھے جنگل بھی سمندر بھی میدان بھی صحرا بھی چولستان بھی وزیرستان بھی سیاچن بھی سوچتا ھوں اور کتنا خوبصورت ھو سکتا ھے کوئی ملک مجھے سمندری کی صبح بھی یاد ھے اور فیری میڈوز کی رات بھی کہکشاں کیسے نظر آتی ھے ملتان کے مزار کیسے ھیں اور ان میں رھتے لوگ کیسے ھیں نور محل صادق گڑھ پیلس کیسا اور شاہ جہاں مسجد اس کے گنبد اسکی محرابیں اور نقش، بھٹ شاہ کیسا ھے اور اس کی نیلی ٹائلیں نقش ونگار کیسے ھیں بونگ کی غازی مسجد کیسی ھے اور اس کے کاریگر کیسے ھیں مکلی کا قبرستان کیسا ھے اسکے جوگی کیسے ھیں اور قبرستان کے مکین کیسے ھیں تھر کیسا ھے اور تھرپارکر کیسا ھے تھرپارکر کے لباس کیسے ھیں رھن سہن کیسا ھے سیاچن کیسا ھے اور سردی کیسی ھے سکردو کیسا ھے اور شنگریلا کیسا ھے گلگت کیسا ھے اور کارگہ کیسا ھے بھمبر کیسا ھے اور باغ سر فورٹ کیسا ھے اور شمالی وزیرستان کیسا ھے جنوبی وزیرستان کیسا ھے لوگ کیسے ھیں ماحول کیسا ھے زبان کیسی ھے میں نے دیکھے ھیں اور محفوظ کیئے ھیں اپنے کیمرے میں اپنی آنکھوں میں اپنے ذھن میں اور دیکھتا ھی جارھا ھوں سمندر کراچی کا ھے یا سمندر گوادر کا سب دیکھے ھیں جیونی بھی دیکھا زیارت بھی چمن بھی چیچہ وطنی بھی سیالکوٹ بھی لائلپور بھی ملتان بھی فورٹ منرو بھی ڈیرہ اسماعیل خان بھی ڈیرہ غازی خان بھی درہ بھی بنوں بھی کرک بھی ھنگو بھی کوھاٹ بھی بابو سر ٹاپ بھی ھنزہ بھی نانگا پربت بھی لاھور بھی قصور بھی بلھے شاہ کا مزار بھی داتا دربار بھی حاجی مینگو جوس بھی شالیمار باغ بھی حضوری باغ بھی مقبرہ جہانگیر بھی نورجہاں بھی یونیورسٹی بھی کالج بھی سکول بھی مدرسہ بھی عدالت بھی مسجد بھی بادشاھی مسجد بھی شاھی قلعہ بھی مسجد وزیر خان بھی بری امام بھی گولڑہ شریف بھی ڈجکوٹ بھی دیکھا راولاکوٹ بھی باغ بھی باغ سرداراں بھی محب وطن بھی دیکھے غدار بھی جاں بحق بھی شہید بھی بسیں بھی دیکھیں کاریں بھی جیپیں بھی سائیکل بھی موٹر سائیکل بھی ریل گاڑی بھی سواری والے جہاز بھی جنگی جہاز بھی ھیلی کاپٹر بھی پرندے بھی درندے بھی انسان بھی سرکس بھی شہر بھی دیہات بھی بھوک بھی خوراک بھی قحط بھی سیلاب بھی، کھالے،نہر، دریا،ڈیم کیا کیا نہیں دیکھا ھنستے بھی روتے بھی کرم بھی عذاب بھی زلزلے بھی سیلاب بھی کیا کیا نہیں دیکھا۔ سیاستداں بھی عوام بھی علامہ بھی اقامہ بھی سب مجھے یاد ھے مسدس حالی بھی مدوجزر اسلام بھی اقبالیات بھی جمالیات بھی اور میں نےکیا کیا نہیں دیکھا استاد بھی شاگرد بھی تصویر بھی خواب بھی حقیقت بھی شعر بھی نظمیں بھی غزلیں بھی مرثیے بھی خوشیاں بھی غم بھی ماں باپ بھی دیکھے بہن بھائی بھی اولاد بھی چاچے بھی مامے بھی خالہ بھی پھوپھیاں بھی کچھ چلے گئے باقی چلے جائیں گے سب فانی ھے رھے نام اللہ کا۔
سنا ھے ایک نیا پاکستان بنے گا خوش ھوں سب کے بارے میں سوچتا ھوں یہ سب جب نیا بنے گا کتنا اجلا اجلا ھوگا سب دھلا دھلا رنگین سرسبز نئے نوٹوں کی طرح نئی فصل کی طرح پکی گندم کی طرح سونے کا واہ واہ تصویریں بناوں گا ڈھول بجیں گے شادیانے دھمال ِخٹک ڈانس سندھی ڈانس بلوچی ڈانس ھر طرف خوشیاں ھی خوشیاں طرح طرح کے پکوان یااللہ تیرا شکر ھے سب اچھا ھوگیا لیکن کل بیٹی کو چھوڑنے اکیڈمی گیا اسلام آباد سے نکلا پہلا ناکہ سی ڈی اے چوک پھر سیٹلائٹ ٹاون کی ٹوٹی سڑکیں کالی ٹینکی، چاندنی چوک،مری روڈ سے ھوتا ھوا راول روڈ بے ھنگم ٹریفک چکلالہ چوک کچہری چوک سی ایس ڈی سٹورسے اگے بائیں طرف سی ایم ایچ سے اگلا چوک مڑا لکھا تھا گورا قبرستان گزر گیا اگے شملہ بیکری بابا بائیں دیکھیں ارے کیا دیکھا ایک چھوٹا ساگیٹ اور اندر سر سبز میدان ایک ترتیب سے بیشمار قبریں نمبر شمار کے ساتھ رک ھی گیا نہیں دیکھا پہلے کوئی ایسا قبرستان ھم 71 سال میں ایک ایسا شاندار قبرستان نہیں بنا سکے جس کی گھاس برابر ھے درخت اجلے ھیں کوئی جانور اندر نہیں ھے کوئی نشئی اندر نہیں ھے کوئی جادو ٹونے والا اندر کوئی نہیں ھے کمال انتظام ھے ھر چیز ترتیب سے چار دیواری مکمل میرا سیلوٹ انکو جنہوں نے یہ بنایا اور اس کو سنبھالا درخواست ھے نیا پاکستان بعد میں بنانا پہلے ایسے کچھ قبرستان تو بناو جو بے شک گورا قبرستان نہ ھوں کالے ھی سہی۔ جس کی قبریں غرق نہ ھوئی ھوں جانور نہ ھوں بے ترتیب نہ ھو نہ میانی صاحب ھو اور نہ ھی اسلام آبادکے قبرستان نہ قبروں کے ٹھیکدار ھوں بس ایک نیا پاکستان ھو

Prev خطا کے پتلے
Next محمد اظہر حفیظ

Comments are closed.