Monthly:February 2018

زندگی 

زندگی زندگی گزار رھی ھے ھمیں، اور ھم گزرتے جا رھے ھیں، کچھ خواھشیں تھیں اور کچھ چاھتیں تھیں, دونوں وھیں رہ گئیں اور زندگی گزر گئی، ھر کوئی ھمیں اپنی مرضی جیسا دیکھنا چاھتا ھے کو ئی ھمیں برا سمجھتا اور کوئی اچھا سب اپنی مرضی کے مطابق ھمیں تراشنا چاھتے ھیں کوئی نہیں پوچھتا تم کیا چاھتے ھو، چھوٹا سا تھا خواب دیکھتا تھا دنیا کیسی ھوگی دنیا دیکھنے کا شوق بھی تھا لیکن ڈجکوٹ کے علاوہ لائلپور […]

Continue Reading

چھوٹی لائن کیسے ھوئی بڑی

میری والدہ بارہ جون دوھزار گیارہ میں انتقال کر گئیں تو میرے محترم عزیز از جان دوست سید آصف حسین زیدی تشریف لائے گلے لگ کر خوب روئے اور کہنے لگے یار آج تم بڑے ھو گئے ھو خیال رکھنا سب کا میں بولا شاہ جی میں تو گھر میں چھوٹا ھوں تو کہنے لگے یار جب بڑی لائنیں مٹ جائیں تو چھوٹی بڑی ھو جاتی ھیں تو بات سمجھ میں آئی، ھم سب دوست شاہ جی کو چھوٹو کہہ […]

Continue Reading

شوگر اور میں

تحریر محمد اظہر حفیظ جب سے ہوش سنبھالا امی جی کو سائنسی تجربات کرتے ھی پایا، امی ایک استاد تھیں اور گاؤں کے سکول کی ھیڈ مسٹرس تھیں، میں سمجھتا تھا شائد امی جی سائنسدان ھیں اور روزانہ صبح وہ سپرٹ لیمپ روشن کیئے اس پر ایک ٹیوب میں کچھ کیمیکل ڈالے گرم کر رھی ھوتی تھیں کچھ دیر میں اس کیمیکل کا رنگ بدل کر کبھی نیلا کبھی سبز کبھی سبزی مائل نیلا ھو جاتا اور امی دوائی کی […]

Continue Reading

پانچ، بڑوں کی سر زمین کینیا – تیسری اور آخری قسط

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ (تیسری اور آخری قسط ) بھینسا، شیر، چیتا، ھاتھی، گینڈا ھیں وہ جانور جنکی وجہ سے کینیا کو پانچ بڑوں کی سرزمین کہا جاتا ھے، تیسرا دن صبح پانچ بجے کا الارم لگایا اور نہا کر تیار ھوئے چھ بجے ناشتہ تھا سب ناشتہ کرکے ٹیریس کی طرف بھاگے شاید کل جیسا طلوع آفتاب ھو پر بادلوں کی وجہ سے کوئی سین ھی نہیں تھا سب جلد جیپ میں بیٹھے اور نکل پڑھے چیتے شیر […]

Continue Reading

پانچ، بڑوں کی سر زمین کینیا-دوسری قسط

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ (دوسری قسط ) بھینسا، شیر، چیتا، ھاتھی، گینڈا ھیں وہ جانور جنکی وجہ سے کینیا کو پانچ بڑوں کی سرزمین کہا جاتا ھے، دوسرا دن صبح پانچ بجے کا الارم لگایا اور نہا کر تیار ھوئے چھ بجے ناشتہ تھا کالا انناس بہت خاص پھل ھے جو ھر کھانے میں موجود ھوتا ناشتہ کی میز پر انناس تربوز، گرما، طرح طرح کے ڈبل روٹیاں اور بند موجود تھے فرائی اور املیٹ سب دستاب تھا، انناس […]

Continue Reading

پانچ، بڑوں کی سر زمین کینیا -پہلی قسط

پانچ، بڑوں کی سر زمین کینیا تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ (پہلی قسط ) بھینسا، شیر، چیتا، ھاتھی، گینڈا ھیں وہ جانور جنکی وجہ سے کینیا کو پانچ بڑوں کی سرزمین کہا جاتا ھے، نائیکون پاکستان نے ھم فوٹوگرافراز کو جن میں اسلام آباد سے میں محمد اظہر حفیظ، لاھور سے آصف شیرزای، عثمان پرویز مغل، آغا رضوان علی، شکیل شہزاد، کامران سلیم، عاطف سعید اور کراچی سے ٹپو جویری، کاشف قادری اور شعیب علی کو چنا گیا اور کمپنی […]

Continue Reading

فوٹوگرافی میری ھمسفر

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ فوٹوگرافی کے سلسلے میں بہت سے استاد صاحبان کے پاس، جانے کا اتفاق، ھوا ان میں سے ایک استاد رشید صاحب تھے جنکا راولپنڈی نیو کٹاریاں مارکیٹ میں رشید، فوٹو سٹوڈیو، تھا این سی اے میں گرمیوں کی چھٹیاں تھیں اور میں کسی اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنا، چاھتا، تھا میں استاد رشید، کے پاس، گیا اسلام وعلیکم استاد جی فوٹوگرافی کا شوق ھے اگر اجازت ھو تو آپکا ڈارک روم استعمال کر لیا، کروں، […]

Continue Reading

23 مارچ

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ 23 مارچ ھر سال ھی آتی ھے اور گزر جاتی ھے جب زندگی میں پہلے معاشرتی علوم اور پھر مطالعہ پاکستان آیا تو، اس دن کی اھمیت، کا اندازہ ھونا شروع ھوا کیا کیا قربانیاں اور جدوجہد کی گئی اور قراداد پاکستان پیش ھوئی، اور جس، جگہ قرارا داد پاکستان پیش ھوئی اس، جگہ یادگار یعنی مینار پاکستان تعمیر کیا گیا جس، میں سب صوبوں کی نمائندگی کے طور اس کا ڈیزائن بنایا گیا، اور 1978 […]

Continue Reading

جج صاحب

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ ھم سب ھی اپنی اپنی عقل کے مطابق جج صاحب ھیں کوئی سول جج ھے کوئی سیشن جج کوئی ھائی کورٹ اور کچھ تو سپریم کورٹ کے خود ساختہ جج ھر چیز کا فیصلہ صادر، کرنا اپنا اختیار سمجھتے ھیں، اور بہت ساری چیزوں پر تو، سو موٹو، ایکشن بھی لے لیتے، ھیں، ھمارے کچھ دوست کہتے ھیں جی ھمارے ساتھ تو ھاتھ ھوگیا جو یہ پاکستان بن گیا کیا بتائیں ھمارے ٹاٹھ باٹھ انڈیا […]

Continue Reading

میرے حضور صلی الله عليه وسلم ھمیں معاف کردیجئے گا 

تحریر محمد اظہر حفیظ میرے نام کا مطلب ھے محمد صلی الله عليه وسلم کی نمایاں حفاظت کرنے والا ۔ رسولؐ اللہ میں بہت پریشان ھوں یقیناً آپ بھی دیکھ رھے ھونگے آپ کے چاھنے والے اور عشق کے دعوے دار وہ سب کرنے کی کوشش کر رھے ھیں جو آپ کے صحابہ کرام نے نہ کبھی کیا اور نہ آپ نے کرنے دیا، مجھے سمجھ نہیں آرھی میرے پاس الفاظ نہیں ھیں کیسے سب لکھوں کیا کیا ھو، رھا ھے […]

Continue Reading
You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.