Monthly:February 2018

آجکل

آجکل تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ آجکل کے حالات بھی عجیب وغریب ھیں کسی سے کہیں مدینے جانے کو دل کرتا ھے تو جواب اتا ھے تو رھندا نہیں تو وڈا نواز شریف بھائی مدینہ تو میرے نبی محترم حضرت محمد صلی الله عليه وسلم کا شہر ھے لیکن ھر بات کو سیاسی رنگ دینا ھمارے معاشرے کا رواج بنتا جا رھا ھے کل کسی دوست سے بات کرتے ھوئے موبائل پر بیپ محسوس ھوئی شائد کوئی ایس ایم ایس […]

Continue Reading

بدتمیز

بدتمیز تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ این س اے کے دنوں کی بات ھے ھاسٹل سے مولا چائے والے کی طرف جارھے تھے میاں نعیم، اعجاز اگے تھے اس سے پیچھے آفتاب افضل، فائق مغل اور رضوان قدیر تھے سب سے پیچھے میں اور ملک اشرف جارھے تھے کوئی الیکشن کا سیزن تھا اور ھلکی ھلکی رم جھم ھورھی تھی، غالباََ رات دو بجے کا وقت تھا، دیواروں پر نعرے اور شعر لکھے تھے جماعت اسلامی کا امیدوار، اس سے […]

Continue Reading

کاش ایسا ھوجائے

کاش ایسا ھوجائے تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ رات دل شرارت کرنے کو، کر رھا، تھا نوازشریف صاحب کی ٹیم نے اچھا، شو کیا کچھ دوست مجھے چھیڑنے، کے لیے، بھرے جلسے کی تصاویر اور کچھ خالی تصاویر پوسٹ کر رھے تھے سب کی اپنی اپنی مجبوریاں ھیں، میرا الحمدللہ کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں لیکن کچھ دوستوں کی پوسٹوں پر تصاویر دوبارہ پوسٹ کرکے انکی نظراور دل کی تنگی کا خوب مزا، لیا عرض ھے جلسہ، روڈ مارچ، […]

Continue Reading

فیری میڈوز

فیری میڈوز ایک خواھش تھی دل میں فیری میڈوز دیکھنے کی, اس کی دوسری طرف واقع سینگ یانگ میں پہلے بھی دیکھ چکا تھا وہ واقعی فوٹوگرفراز کی جنت ھے ,اب محترم دوست غیور جدون جوکہ انتہائی محنتی اور چست ٹور اپریٹر ھیں کے ساتھ جانے کا اتفاق ھوا, بہت تھکا دینے والا سفر اسلام آباد سے چلنے کے بارہ گھنٹے بعد بابوسر ٹاپ پہنچے پہلی حسین جگہ تھی اور اسکے بعد گاڑی اٹھارہ گھنٹے کی مسلسل مسافت کے بعد […]

Continue Reading

بابے

بابے مجھے بچپن سے ھی بابے اچھے لگتے تھے میں اپنے ھم عمروں کے ساتھ کم اور بابوں کے ساتھ زیادہ بیٹھتا تھا مجھے یاد ھے گاؤں میں چاچا لوھار کے پاس بیٹھ کر اس کی بہادری کے قصے سنتا, تھا کہ کیسے اس نے سکھوں کے سر کاٹ کاٹ کر پھینکے اور کیسے اس نے عورتوں کو ہندوؤں سے محفوظ رکھا میں روزانہ اس کی بہادری اور شجاعت کے قصّے سننے جاتا اسی دوران میرے بڑے تایا جی تایا […]

Continue Reading

خوردپین کی برفانی دراڑیں 

خوردپین کی برفانی دراڑیں تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ خوردپین پاس کی جادوئی برفانی دراڑیں دلوں میں دراڑیں ڈال دیتی ھیں سنا تھا دیکھ بھی لیا، کچھ نا سمجھ دوست دوست کھو رھے ھیں اور دراڑیں بچا رھے ھیں، مجھے سمجھ نہیں آرھی یہ کس منہ سے دوبارہ پہاڑوں کے پاس جائیں گے کہ ھم صاف دل لوگ جن کے دل پہاڑوں سے نکلتے چشموں کی طرح صاف تھے اب کینہ بغض اور انا سے پلیت ھو چکے ھیں آپ […]

Continue Reading

محافظ

محافظ تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ آج محترم دوست شکیل قرار کی پوسٹ ناکے پر نہ رکنے پر پولیس، فائرنگ سے ایک شخص ھلاک اور ھمارے دوست زاھد خواجہ کا کمنٹ اسلام آباد پولیس کا یہ حال ھے تو باقی کاکیا ھوگا، میں حیران ھوں ان باخبر دوستوں کی پوسٹ اور کمنٹس پرپولیس ناکہ ھوتا ھی رکنے کیلئے ھے، تاکہ چیکنگ کی جاسکے اور جو چور، دھشت گرد ھوگا وہ بھاگنے کی کوشش کرے گا اور پولیس کو اختیار ھے […]

Continue Reading

پرانی انارکلی 

پرانی انارکلی مجھے یاد ھے سال 1990 این سی اے میں پہلا سال اور مجھ سا بیوقوف عقل اور دانش کی باتیں سیکھنے اور سننے پرانی انارکلی مِیرا ٹی سٹال کے سامنے بیٹھتے یہ بیٹھک شام سے رات گئے تک جاری رھتی جس میں ایک بینکر, پنجابی رسالے کے ایڈیٹر, فائن آرٹ کے پروفیسر, نمبرولجی کے دو ماھر, ایک لوھے کے کاروباری اور کچھ اور دانشور تشریف لاتے, بہت عظیم دعوے اور علم کی باتیں ھوتیں یہ تقریباً سب وہ […]

Continue Reading

شکر الحمدللہ 

شکر الحمدللہ تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ میری زندگی کا سفر 258 رب پھرالہ سے شروع ھوا، ھماری بہت بڑی سیر خالہ اور ماموں کے گھر غلام محمد آباد لائلپور جانا ھوتا تھا یا پھر کبھی کبھار چچا کے گھر حاجی آباد لائلپور، جب امی یا ابو جی بتاتے کل لائلپور جانا ھے تو بہت سی چیزیں آنکھوں کے سامنے آجاتیں، گھنٹہ گھر، ریل بازار، حبیب بنک، لیکن ڈیزل بس، کی بو سے مجھے الٹی آجاتی تھی اور ابھی شاپر […]

Continue Reading

دوست 

دوست تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ پانچویں جماعت تک پرائمری سکول 258رب پھرالہ میں تعلیم حاصل کی اور وھاں کچھ دوست بنے جن میں چچا، ریاض کا، زبیر ماما جی حاجی طفیل کا عابد چچا شفیق کا ناصر اور گاؤں کے چند لڑکے بس، انکے ساتھ ھی کھیلتا کودتا رھتا تھوڑا، شرمیلا بچہ تھا نیند بہت آتی تھی زیادہ وقت سونے کو، ھی دیتا تھا امی جی ھیڈ، میسٹرس، تھی وقت کی بہت پابند اور کہتی تھی اظہر حفیظ اٹھ […]

Continue Reading