Monthly:July 2019

حساب

حساب تحریر محمد اظہر حفیظ جب بھی حساب کا لفظ ذھن میں آتا ھے تو میرے کانوں میں آواز گونجنا شروع ھوجاتی ھے ایک دونی دونی دو دونی چار تین دونی چھ چار دونی آٹھ۔ مجھے ایک سے لیکر 20 تک پہاڑے آج بھی یاد ھیں اور اس میں ڈیڑھ اور ڈھائی کے پہاڑے بھی مجھے آتے ھیں پانچویں تک میں حساب میں پورے نمبر لیتا رھا اور ھر کوئی کہتا تھا کہ اس کا حساب بہت اچھا ھے۔ میں […]

Continue Reading

میرے دوست

میرے دوست تحریر محمد اظہر حفیظ میں اپنے دوستوں کا بہت احترام کرتا ھوں اگر کہیں میرے ساتھ چلو تو عمر بھر چلتا رھتا ھوں اور اگر کہہ دیں اکیلا چھوڑ دو مجھکو میں انکو اکیلا چھوڑ دیتا ھوں۔ دوستوں کے معاملات میں میں اپنی مرضی نہیں کرتا بس ان کی سنتا ھوں اور انکی مانتا ھوں۔ جس نے کہا دوبارہ فون نہ کرنا پھر کبھی فون نہیں کیا جب پیغام آیا فون کرو اگلے ھی لمحے فون کرلیا۔ اگر […]

Continue Reading

الحمدللہ میں اپنے خواب دیکھتا ھوں

الحمدللہ میں اپنے خواب دیکھتا ھوں تحریر محمد اظہر حفیظ الحمدللہ میں اپنے خواب دیکھتا ھوں اور پھر انکو پورا کرنے کیلئے جاگتا ھوں محنت کرتا ھوں رب کا شکر ادا کرتا ھوں ۔ اور اس خواب کی تکمیل تک جاگتا رھتا ھوں۔  میرے اللہ نے مجھ پر بے شمار کرم کئے۔ مجھے وہ سب عطا کیا جس کا میں نے سوچا اور وہ بھی عطا کیا جو میرے وھم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میں نے خواب دیکھا […]

Continue Reading

منافق کون ؟

منافق کون ؟ تحریر محمد اظہر حفیظ حاجی چیمہ صاحب ایک عظیم فوٹوگرافر، ڈوکومینٹری میکر اور شاندار انسان ھیں۔ آج انھوں نے ھماری دوستی کو چھوڑ دیا ۔ جیسے انھوں نے بہتر سمجھا انکا شکریہ۔ مجھے ملال ھے انکے جانے کا شاید اس میں اللہ کی کوئی بہتری ھوگی۔ انکا فرمان ھے کہ آپ نے کبھی سانحہ ماڈل ٹاون، عابد باکسر اور گوگی بٹ پر نہیں لکھا اس لیے آپ منافق ھیں،بزدل ھیں اور کالے دل کے انسان ھیں اور […]

Continue Reading

نیا پاکستان

نیا پاکستان تحریر محمد اظہر حفیظ دو کی جگہ ایک روٹی کھانے سے الحمدللہ میری شوگر کنٹرول ھے زیادہ بھوک لگے تو دو گلاس پانی پی لیتا ھوں۔ شکر الحمدللہ ۔ وزن بھی کم ھورھا ھے تقریبا دس کلو کم کر لیا ھے شکریہ میرے وزیراعظم، پہلے چور اور ڈاکو میرے حکمران تھے میرا وزن میرے کنٹرول سے باھر تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں بھٹو صاحب سے نواز شریف تک کوئی بھی اتنا عوام ھمدرد حکمران نہیں دیکھا۔ شکریہ […]

Continue Reading

شکریہ 

شکریہ  تحریر محمد اظہر حفیظ میں ایک سٹیج کا فنکار تھا کئی ڈارمےکئے سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کا آغاز راولپنڈی آرٹس کونسل کے ڈرامہ سے شاید 1987 میں کیا نوید باجوہ صاحب ڈرامہ ڈائریکٹر تھے سیریس سٹیج ڈرامہ ھوتا تھا پھر نیشنل کالج آف آرٹس لاھور چلا گیا اور باقاعدہ سٹیج کرنا شروع کردیا نیشنل کالج آف آرٹس کے سٹیج سے اور پھر ڈرامہ کرتے چلے گئے پھر کالج دور ختم ھوگیا اور ھم دوبارہ زندگی کے سٹیج پر اداکاری […]

Continue Reading

پاگل دے بچے

پاگل دے بچے تحریر محمد اظہر حفیظ جو بھی اٹھتا ھے میرے وزیراعظم پر تنقید شروع کر دیتا ھے۔ اگر آپ کی کاروباری حس کمزور ھے تو اس میں میرے وزیراعظم کا کیا قصور ھے پاگل دے بچو۔ ھر چیز کا اصول ھوتا ھے جب سستی ھو خرید لو جب مہنگی ھو بیچ دو ابھی سونا، ڈالر، گھر، پلاٹ، زمین،گاڑی بیچنے کا وقت ھے۔ میری شادی 1999 میں ھوئی ھم نے سونا تقریبا 5000 روپے تولہ خریدا آج 80000 روپے […]

Continue Reading

چلتا جارھا ھوں

چلتا جارھا ھوں تحریر محمد اظہر حفیظ سردیوں کی سرد رات تھی گاوں میں ھمارے گھر کےباھر گلی سے بیلوں کے چلنے کی آواز آرھی ھے ان کے گلے کی گھنٹیاں بھی اداس میوزک بجا رھی تھیں جیسے کہ رو رھی ھوں اور ساتھ ایک شخص رو رھا ھے چیخ رھا ھے ترلے کر رھا، بلک بلک رو رھا ھے پکار رھا ھے مسافر ھوں راستہ بھول گیا ھوں میں اور میرے بچے سردی سے مر جائیں گے ھمیں پناہ […]

Continue Reading

لاھور دور ھوگیا

لاھور دور ھوگیا تحریر محمد اظہر حفیظ زندگی کے تقریبا ساڑھے چار سال لاھور کے نام کئے،  اس کا ھر دروازہ اور موری کئی دفعہ دیکھی اور لاھوریے راستہ پوچھتے تھے یار اظہر یہ بھاٹی اور ٹکسالی میں کیا فرق ھے دھلی اور موچی کہاں کہاں ھیں شیرانوالہ کس طرف ھے اک موریہ اور دو موریہ پل کدھر ھیں نیلا گنبد کدھر ھے ٹکسالی سے شالمی راستہ کدھر سے جاتا ھے رنگ محل کس طرف سے جائیں شالمی سے یا […]

Continue Reading

ویلے سیانے

ویلے سیانے تحریر محمد اظہر حفیظ میرے ملک کی جتنی آبادی ھے ماشاءاللہ میرے سمیت اتنے ھی ویلے سیانے موجود ھیں۔  جنہیں اپنے سوا دنیا کی ھر بات کا علم ھے وہ اپنے آپ کو ٹھیک نہیں کر سکتے لیکن ھر شخص کی بیوی، بہن، بیٹے،بیٹی کیلئے تجاویز سے بھرا ھوا پنڈورا باکس ھے انکے پاس۔ سب سیانوں کے بچے دیکھ لیں وہ کیا پڑھتے ھیں کیا کرتے ھیں کیا سوچتے ھیں۔ آپ کو اندازا ھو جائے گا، میں اپنے […]

Continue Reading