Monthly:August 2019

خیالی پلاؤ

خیالی پلاؤ تحریر محمد اظہر حفیظ میں سکول اور کالج دور میں باسکٹ بال کا کھلاڑی تھا مختلف کیمپس میں جانا رھتا تھا۔ جہاں باسکٹ بال کی ٹیکنیک سکھائی جاتیں تھیں۔ لیکن سب کا فوکس ورزش ھی ھوتا تھا۔ روز بروز ھمارا بطور کھلاڑی لیول سینئر ھو رھا تھا اور ورزش کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جارھا تھا۔ میرا بڑا بھائی محمدطارق حفیظ میری بہت حوصلہ افزائی کرتا تھا اور میرے لئے ویڈیو پروگرامز لیکر آتا تھا کہ امریکن کھلاڑی […]

Continue Reading

تھری ڈی

تھری ڈی تحریر محمد اظہر حفیظ تھری ڈی فلموں کا ھی سنا تھا اور اس کی پانچ روپے والی عینک دیکھی تھی ۔ پھر ایک نام سنا نذیر وڑائچ مرحوم اور قیصر نقی امام بھائی سے اور یار سھیل صدیقی کو جانتے ھو۔ جی سہیل بھائی میرے نیشنل کالج آف آرٹس لاھور میں سینئر تھے۔ بہت اعلی کام تھا۔ بہت اعلی تھری ڈی اور کمپیوٹر گرافکس میں کام کرتے ھیں اب سہیل صدیقی بھائی سے انسیت سی ھوگئی اور میں […]

Continue Reading

زندگی اور خواب

زندگی اور خواب تحریر محمد اظہر حفیظ ھمارے معاشرے اور طرز زندگی میں آپ کی زندگی آپ کی نہیں ھوتی بلکہ دوسروں کی امانت ھوتی ھے۔  آپ پیدا ھوتے ھیں آپکے والدین اور فیملی آپ کو اپنے مطابق زندگی گزارنے پر قائل کرتی ھے ۔ نماز ایسے پڑھیں، کپڑے اہسے پہنیں،ایسے بیٹھنا ھے، ایسے سونا ھے۔ ایسے چلنا ھے۔ واش روم میں باتیں نہیں کرتے، یہ کیا گانا سن رھے ھو۔ صبح جلدی اٹھا کرو رات جلدی سوجایا کرو،یہ تم […]

Continue Reading

ایوارڈ

ایوارڈ تحریر محمد اظہر حفیظ میری زندگی اپنے ساتھ کم گزری زیادہ کیمرے کے ساتھ ھی گزر گئی۔ اور پھر اس نسبت سے مختلف انعام ملے ، شہرت ملی ، عزت ملی، اور گالیاں بھی سننے کو ملیں ۔ انکوائریاں بھی ھوئیں اور پابندیاں بھی لگیں۔ مجھے اندازہ ھوا کچھ نا کچھ کرنا پڑتا ھے تبھی کچھ حاصل ھوتا ھے۔ ھم نے آج تک بھیک مانگنے اور احتجاج کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ مجھے کوئی انسان کا بچہ یا […]

Continue Reading

تھیلا

تھیلا تحریر محمد اظہر حفیظ بچپن کے دن تھے اور تھیلا ھمارے سکول یونیفارم کا ھی حصہ تھا، میری امی جی لڑکیوں کے سکول میں ھیڈ میسٹرس تھیں۔ امی جی سلائی بہت اچھی کرتی تھیں۔ امی جی ھمیں ملیشیا کپڑے کے بہترین تھیلے سی کر دیتیں تھیں جس کے اندر اور باھر بھی جیب لگی ھوتی تھی جو قلم دوات ڈالنے کے کام آتی تھی تختی بھی اسی کے اندر آجاتی تھی لنچ بھی اور کتابیں بھی ۔ تھیلا بڑا […]

Continue Reading

فوٹوگرافی کا عالمی دن

فوٹوگرافی کا عالمی دن تحریر محمد اظہر حفیظ مجھے ایک دن بعد خبر ھوئی کہ کل فوٹوگرافی کاعالمی دن تھا۔ مجھے کوئی پریشانی نہیں ھوئی کیونکہ یہاں ھر روز ایک دن ھوتا ھے۔ اور گزر جاتاھے۔ یہاں عیدیں شبراتیں گزر جاتیں ھیں پتہ نہیں چلتا ۔ کچھ دوست تصویریں بنانے میں مصروف تھے اور باقی فوٹوگرافی کا عالمی دن بنانے میں بہت سے دوست جو ھمیں بندر سمجھتے ھیں انھوں نے بندر کے ھاتھ کیمرے والی تصویریں ھمیں بھیجیں نہ […]

Continue Reading

یو ایس بی 

یو ایس بی  تحریر محمد اظہر حفیظ مجھے کچھ چیزیں کبھی سمجھ ھی نہیں آئیں۔ اور میں حیرت زدہ رہ جاتا ھوں۔  یونیورسل سیریل بس  یو ایس بی بس اسی کو سمجھنے کی کوشش کریں تو عقل دھنگ رہ جاتی ھے ۔ پہلے ھم کی بورڈ کیلئے ایک الگ تار لگاتے تھے ماوس کیلئے الگ پھر یہ بھی یوایس بی آنا شروع ھوگئے اس کے بعد بلو ٹوتھ ماوس اور کی بورڈ آگئے جو ایک ھی یو ایس بی پورٹ […]

Continue Reading

اللہ تعالی جی

اللہ تعالی جی تحریر محمد اظہر حفیظ یقیننا ھمارے مانگنے میں کوئی کمی ھے جو ھماری دعائیں مقبول نہیں ھوتیں۔ تقریبا پچاس سال سے تو میں سن رھا ھوں ھر مسجد میں پانچ وقت کی نماز کے بعد کشمیر کی آزادی کی دعا مانگی جاتی ھے اور سننے میں آیا ھے آج 72 سال ھوگئے ھزاروں لاکھوں مسجدوں اور امام بارگاہوں میں کشمیر کی آزادی کی دعا مانگی جاتی ھے پر قبول نہیں ھوتی۔ لاکھوں کروڑوں کشمیری بچے عورتیں مرد […]

Continue Reading

کشمیر

کشمیر تحریر محمد اظہر حفیظ فوٹوگرافی کے شوق نے مجھے سارا آزاد کشمیر دکھا دیا۔ میں اس کے عشق میں دن بدن مبتلا ھوتا چلا گیا مجھے جنت نظیر یا جنت جیسے کا مطلب سمجھ نہیں آتا تھا۔ اور اس کو سمجھنے کیلئے میں بار بار آزاد کشمیر گیا۔ کبھی میر پور آزاد کشمیر ،کبھی مظفر آباد ،کبھی نیلم ویلی،کبھی لیپہ ویلی،کبھی باغ،کبھی راولاکوٹ،کبھی بھمبر،کبھی باغ سر فورٹ، کبھی سدھن گلی، کبھی سمہانی سارا آزاد کشمیر گھومتا رھا تصویریں بناتا […]

Continue Reading

شکریہ

شکریہ تحریر محمد اظہر حفیظ پچاسویں سال کا آغاز ھوا چاھتا ھے زندگی مکمل بدل چکی ھے۔ میں جن کی ھمیشہ سالگرہ کرتا تھا اس دفعہ انھوں نے میری سالگرہ کی بہت اچھا لگا۔ دس اگست رات بارہ بجے سے شروع ھونے والی سالگرہ کی تقریبات گیارہ اگست رات بارہ بجے تک چلتی رھیں ۔ میری فیملی اور میرے دوستوں نے اس دن کو بہت خاص بنادیا۔ کچھ دوستوں کی رائے ھے کہ سالگرہ نہیں منانی چاھیئے لیکن میری رائے […]

Continue Reading
You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.