Monthly:October 2019

پتھر

پتھر تحریر محمد اظہر حفیظ ھر پتھر شاید پتھر نہیں ھوتا۔ نوکیلے پتھر کو تو لوگ ٹھوکر مارنا بھی پسند نہیں کرتے۔ اور جو پتھر رل رل گول ھوجائے وہ کئی گھروں کے باغیچے یا فوارے کا حصہ بن جاتے ھیں۔ اس طرح دریا،چشمے،جھیل کنارے پڑے پتھر انتظار میں ھوتے ھیں کون ھمیں کہاں کی زینت بنائے گا اور کچھ جاھل پتھر دور پھینکنے کے مقابلے شروع کر دیتے ھیں اور بہت مشکل سے کئی سالوں کا سفر طے کرکے […]

Continue Reading

جھوٹا

جھوٹا تحریر محمد اظہر حفیظ میرے اردگرد کے لوگ اور دوست احباب میری ساری زندگی کی گفتگو سننے کے بعد کہتے ھیں تم جھوٹے ھو یہ سب جھوٹ ھے تو میں جوابا بڑے احترام سے کہتا ھوں جی آپ سچ فرما رھے ھیں میں واقعی بہت بڑا جھوٹا ھوں تو پھر ٹوک کر کہتے ھیں یہ بھی جھوٹ ھے۔ اب کونسی بات کا یقین کروں۔ اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے بھی یہ سب جھوٹ لگتا ھے ۔ کہاں […]

Continue Reading

چھوٹے فریم

چھوٹے فریم تحریر محمد اظہر حفیظ 23 مارچ 2019 کو پاکستان نیشنل آرٹ گیلری میں ایک بڑا شو کیا۔ میرے محترم دوست اور بھائی محمد سجاد اکرم سجو بابا کہنے لگے اظہر بھائی اگلا شو میرے ساتھ کریں اور کچھ مختلف شو کریں گے جی ضرور انشاءاللہ۔ اسی وقت فیصلہ ھوا اکتوبر میں مجھے فوٹوگرافی کرتے تیس سال پورے ھورھے ھیں اس پر شو کرتے ھیں اور افتتاح مستقبل کے آرٹسٹوں سے کرواتے ھیں۔ میری چھوٹی بیٹی عبیرہ اظہر اور […]

Continue Reading

تصویر

تصویر تحریر محمد اظہر حفیظ کوڑے کے ڈھیر پر بیٹھا میں اپنے تصورات میں گم ۔ جیسے ماونٹ ایورسٹ پر بیٹھا ھوں۔بڑا آدمی بن گیا ھوں۔پتہ نہیں کیا کیا سر کر لیا ھے۔ میرے ھر طرف تصویریں ھی تصویریں زمین پر بکھری جو پڑیں تھیں۔ جب درمیاں ان کے میں آ بیٹھا تو پتہ چلا مجھکو یہ میری ھی تصویریں تھیں۔ کہیں میں الو تھا تو کہیں میں گدھا، کہیں میں نانگا پربت تھا اور کہیں جھیل سیف الملوک، کہیں […]

Continue Reading

فرشتے

فرشتے تحریر محمد اظہر حفیظ بیٹی کی سرجری کیلئے عائشہ بشیر ھسپتال آنا ھوا۔ عائشہ بشیر ھسپتال گجرات سے چند کلومیٹر پہلے واقع ھے۔ میں چار دن سے قیام پزیر ھوں لوگوں سے مل رھا ھوں، مریضوں سے باتیں ھو رھی ھیں۔ یہ دنیا ھی اور ھے۔ کٹے ھونٹ اور تالو کی پاکستانی سب سے بڑی فری علاج گاہ ھے جہاں دنیا بھر سے ماھر ڈاکٹر تشریف لاتے ھیں فری آپریشنز کرتے ھیں اور ایسے بچے جن کا لوگ مذاق […]

Continue Reading

پچاسواں سال

پچاسواں سال تحریر محمد اظہر حفیظ پچاسواں سال زندگی کا شروع ھوا اور ختم ھونے کا نام ھی نہیں لے رھا۔ تیس سال زندگی کے تو فوٹوگرافی کرتے گزار دیئے باقی بیس سال میں بھی کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام نہیں دیا۔ سنا تھا چالیس سال بعد عقل آجاتی ھے اور ادھر جو پہلے سے تھی وہ بھی چلی گئی۔ روز نیا کھیل نیا امتحان سنا تھا پڑھا تھا کہ اللہ باری تعالی ھمت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے اور […]

Continue Reading

اگلا جنم

اگلا جنم تحریر محمد اظہر حفیظ ہندووں کا دھرم ھے کہ سات جنم ھونگے ھم ھمیشہ اس پر ھنستے رھے۔ پر جب بھی مر کر جینا پڑا ھندو دھرم کی سمجھ آئی کہ شاید وہ اسی مرنے کے بعد جینے کو کہتے ھیں نیاجنم ۔ اور یہ تجربہ بھی اچھا رھا کہ کبھی تو انسان مر کر جیتا ھے تو انسان ھی ھوتا ھے اور کبھی وہ گدھا بن جاتا ھے اور کبھی بندر۔ جو تو باقی ماندہ زندگی مشقت […]

Continue Reading
You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.