Monthly:January 2020

شکریہ

شکریہ تحریر محمد اظہر حفیظ شکریہ اللہ تعالی جی جو آپ نے ھمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا کیا۔ مکہ اور مدینہ دکھایا وھاں سجدہ کرنے، نماز پڑھنے، طواف کرنے، سعی کرنے، کی توفیق دی، تمام انبیاء کرام علیہ السلام کو ماننے والا بنایا، تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کا احترام کرنے والا بنایا، بہترین والدین دیئے اور انکی خدمت کا موقع دیا ، عزیز رشتہ دار، بہترین دوست احباب عطا کئے، بہترین […]

Continue Reading

ملک ریاض

ملک ریاض تحریر محمد اظہر حفیظ مجھے نہیں پتہ ملک ریاض کیسے اتنا بڑا اور امیر انسان بنا۔ اس کے غربت کے دن کیسے تھے جب وہ سفیدی کے ٹھیکے لیتا تھا اور کب اس کو سیاہ کو سفید کرنا آگیا۔ یہ سب کیسے ھوا ایک سکوٹر سوار یہاں تک کیسے پہنچا کہ اب زیادہ تر لوگوں کے پاس اس کی ملکیتی بلٹ پروف گاڑیاں ھوتی ھیں۔ جتنے منہ ھیں اتنی باتیں۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو اس شخص […]

Continue Reading

جی اچھا جی

جی اچھا جی تحریر محمد اظہر حفیظ دیکھو بیٹا اچھا جی کہتے ھیں جی امی جی، جی ابا جی جب سے ھوش سنبھالا جی اچھا جی ھی کہا اور کہتے آرھے ھیں۔ بیٹا اللہ ایک ھے جی اچھا جی، ھمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ھیں، جی اچھا جی، قران مجید اللہ کی کتاب ھے جی اچھا جی، پاکستان دو مذھبی نظرے پر بنا۔ جی اچھا جی، ھمیں نہیں کہنا سکھایا ھی نہیں گیا ھمیں یقین کرنا […]

Continue Reading

گڈی گڈے دی شادی

گڈی گڈے دی شادی تحریر محمد اظہر حفیظ گڈی گڈے کی شادی پنجاب کا ایک روایتی کھیل ھے۔ بیٹیاں اکثر سہیلوں سے ملکر کر یہ کھیل کھیلتی ھیں اور کچھ لوگ اتنے حساس ھوتے ھیں کہ وہ گڈی کی رخصتی دیکھ کر بھی چھپ چھپ روتے ھیں شاید آپ کو نہ پتہ ھو یہ کون لوگ ھوتے ھیں۔ یہ بیٹیوں کے ماں باپ ھوتے ھیں۔ ایک طرف تو انکی پیدائش پر خوش ھوتے ھیں کہ اللہ کی رحمت آگئی اور […]

Continue Reading

سایہ

سایہ تحریر محمد اظہر حفیظ ھر درخت کا مختلف سایہ ھوتاھے اور مزہ اور فوائد بھی مختلف ھوتے ھیں ۔ ٹاہلی کا سایہ بھی عجیب ھوتا ھے تھوڑا سایہ تھوڑی دھوپ سوچتا تھا اس سائے کا کیا فائدہ وقت نے بتلایا کہ یہ آپنے آس پاس پنپنے والوں کو نہیں روکتا اس کے نیچے درخت بھی ھوجاتے ھیں اور فصل بھی سوچتا ھوں انسان کو ٹاہلی کے درخت کی طرح سایہ دار ھونا چاھیئے جو سایہ بھی دے اور آگے […]

Continue Reading

جب ھم چھوٹے تھے تو اچھے تھے

جب ھم چھوٹے تھے تو اچھے تھے تحریر محمد اظہر حفیظ جب ھم چھوٹے تھے تو ھمارے گناہ اور ڈر بھی چھوٹے چھوٹے ھوتے تھے لڑتے لڑتے معاف بھی کرتے جاتے ھیں۔ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کوئی آج کی لڑائی کل تک گئی ھو۔ تھوڑی دیر میں پھر کھیلنے لگ جاتے تھے۔ جھوٹ نہیں بولتے تھے کہ کہیں منہ سے بدبو نہ آنا شروع ھوجائے کیڑے نہ پڑ جائیں ۔ نمک تک نیچے نہیں گراتے تھے کہ پھر پلکوں […]

Continue Reading

لئی

لئی تحریر محمد اظہر حفیظ راولپنڈی میں موجود نالہ لئی کو لئی اس لئے کہتے ھیں کہ شاید یہ ھر سال کئی جانیں لیتا ھے۔ ھر سال یہ بپھرتا ھے دھاڑتا ھے غراتا ھے لوگوں کے گھروں میں غنڈوں کی طرح زبردستی گھس جاتا ھےمال و دولت لوٹنا تو عام سی بات ھے مزاحمت کرنے والوں کی جان بھی لے لیتا ھے۔ بڑا ھی بدمعاش ھے۔ 1978 سے میری اسکی ملاقات ھے ۔ جب ھم گرمیوں کی چھٹیوں میں مریڈ […]

Continue Reading

میں کیوں صفائیاں دوں

میں کیوں صفائیاں دوں تحریر محمد اظہر حفیظ جو کام میں نے کیا ھی نہیں اس کا جوابدہ بھی میں نہیں ھوں۔ پاکستان میں کس کی حکومت ھے اور کیوں ھے میں کیوں صفائیاں دوں۔ جس کی ذمہ داری ھے ملک چلانا وہ یوٹیلٹی سٹورز کے دورے فرما رھا ھے اس سے پوچھو مہنگائی کیوں ھے۔میں کیوں بتاوں۔ مجھے میری ذمہ داری تک رھنے دیں ۔ چار بیٹیاں ایک بیوی اور میں ۔ چھ ھم اور ساتویں میری نوکری۔ الحمدللہ […]

Continue Reading

علم

علم تحریر محمد اظہر حفیظ سننے میں آیا تھا علم حاصل کرو گود سے گور تک۔ زندگی کے پچاسویں سال میں سوچا ایم ایس میڈیا سٹڈیز کرلیا جائے اور اگر وقت نے مہلت دی تو پی ایچ ڈی بھی کرلیں گے۔ محترم پروفیسر سید صاحب ایچ 8 کالج کے پرنسپل تھے۔ میرے محلے دار بھی ھیں اور انکے بیٹے میرے دوست بھی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی نمل یورنیورسٹی اسلام آباد سے اور ھمیں بھی حوصلہ […]

Continue Reading

ایسا کیوں کیا

ایسا کیوں کیا تحریر محمد اظہر حفیظ ھم جانور ھیں آسٹریلیا کے جنگلات کے ھم درندے بھی نہیں ھیں ۔ بس مخلوق ھیں اس رب کی جس کو آپ سب مانتے ھو۔ مجھے کینگرو کہتے ھیں میں سیدھا چل بھی نہیں سکتا ۔ چھلانگیں لگاتا ھوا چلتا ھوں ساتھ ساتھ اپنے بچے بھی سنبھالتا ھوں۔ میں نے آج تک کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچایا۔ کبھی کسی شہر یا گاوں میں بھی نہیں آیا۔ کسی سکول بھی نہیں گیا اور […]

Continue Reading
You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.