Monthly:July 2020

درد

درد تحریر محمد اظہر حفیظ زندگی میں کبھی درد محسوس ھی نہیں کیا، بس شکرالحمدللہ ھی بولا۔ کئی درد آئے اور گزر گئے، کچھ تو مستقل زندگی کا حصہ بن گئے اور پھر یہ سوچ کر کہ یہ زندگی تو عارضی ھے درد کیسے مستقل ھوسکتا ھے۔ مسکرا دیتا ھوں اور کر بھی کیا سکتا ھوں۔ بس اپنے اختیار میں تو کچھ ھے ھی نہیں، کل بیٹھا چاروں بیٹیوں کو اپنے بیتے دکھ درد سنا رھا تھا ساتھ رونے لگ […]

Continue Reading

کوئی تو ھو

کوئی تو ھو تحریر محمد اظہر حفیظ جب ھوش سنبھالا، ایک شخص کو اپنی ٹانگیں دباتے ان پر تیل لگاتے دیکھا، میرا صاب تھک گیا ھے، مالش کرنے سے ٹانگیں مضبوط ھوتی ھیں، پھر نہلانا اور تھوڈی پکڑ کر تیل لگے سر میں گنگھی کرنا مانگ نکالنا، پھر سمجھانے لگ جانا، یار پھریا کم کر، یار بڑوں کا ادب کرتے ھیں، پڑھائی پر توجہ دے، جی اچھا، صاب تو من دا کوئی گل نئیں بس جی اچھا جی اچھا کہندا […]

Continue Reading

ھاں میں غدار ھوں

ھاں میں غدار ھوں تحریر محمد اظہر حفیظ پاکستان سے محبت کرنا اگر غداری کے زمرے میں آتا ھے تو سب سے پہلے نمبر پر میں غدار ھوں، پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آواز اٹھانا اگر غداری ھے تو میں غدار ھوں، پاکستان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ھر وقت تیار رھنا غداری ھے تو میں غدار ھوں، پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کرنا اگر غداری کے زمرے میں آتا ھے تو میں غدار […]

Continue Reading

خواب دیکھنے پر پابندی لگائی جائے

خواب دیکھنے پر پابندی لگائی جائے تحریر محمد اظہر حفیظ صاحب بہادر حکم صادر کیجئے کہ اب کوئی بھی خواب نہیں دیکھے گا خواب دیکھنے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے اور جو بھی اس کی حکم عدولی کرے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے، خواب نفرت پھیلانے کا باعث بن رھے ھیں، اس کا فوری تدارک کیا جائے، کوئی اپنے بچے کو اچھا انسان، بڑا انسان بنانے کا خواب مت دیکھے، ورنہ سزا کیلئے تیار رھے، کوئی […]

Continue Reading

دھوکے باز سجنا

دھوکے باز سجنا تحریر محمد اظہر حفیظ ایک نئی نسل دریافت ھوئی ھے، ڈبل شاہ جو کہ سید تو ھرگز بھی نہیں ھوسکتی بس ڈبل شاہ کہلاتی ھے، نئے نئے دھوکے دریافت کرتی ھے اور موج کرتی ھے، ان کا کوئی شجرہ بھی نہیں ھوتا کیونکہ ڈبل شاہ کوئی کسی بھی وقت یا بوقت ضرورت بن سکتا ھے، سید صاحبان کا ھمیشہ احترام کیجئے اور ڈبل شاہ سے دور رھیئے ، جمعہ 17جولائی 2020 دفتر سے چھٹی لی ھوئی تھی […]

Continue Reading

گھر پر رھیئے اور لاھور دیکھیے

گھر پر رھیئے اور لاھور دیکھیے تحریر محمد اظہر حفیظ وہ کہتے ھیں نہ جینے لاھور نئیں ویکھیا او جمیا نئیں۔ اگر آپ اس کشمکش کا شکار ھیں اور آپ لاھور جائے بغیر لاھور دیکھنا چاھتے ھیں، تو آپ تلاش کیجئے گوگل پر محمد افضل صاحب کو جو دکھائیں گے، آپ کو تمام اطراف بادشاھی مسجد کے، مینار پاکستان کے، شالامار باغ کے اور مقبرہ جہانگیر کے، موسم کوئی بھی دیکھنا ھو سب دکھائیں گے محمد افضل صاحب اور شاید […]

Continue Reading

کچھ تصاویر

کچھ تصاویر تحریر محمد اظہر حفیظ تصاویر بناتے عمر گزر گئی پر کچھ تصاویر کی حسرت لئے زندگی ٹھہر سی گئی ھے۔ نہ ویسی تصاویر ملتی ھیں اور نہ ھی ویسی تصاویر بنتی ھیں، مجھ سے تو آج تک وہ مونوگرام ھی نہیں بن سکا جو تصویر پر لگاتے ھیں اس لئے نام لکھنا بھی چھوڑ دیا، مجھے شک سا گزرا کہ تصویر پر میرا نام لکھنے اور مونوگرام لگانے سے تصویر دیکھنے کے قابل نہیں رھتی اور تصویر ایک […]

Continue Reading

سرکاری نوکری

سرکاری نوکری تحریر محمد اظہر حفیظ الحمدللہ آزاد پیدا ھوا اور ھمیشہ سوچ بھی آزاد ھی رھی، اپنی دھن میں ھی مگن رھا، کبھی سمجھنے کی کوشش ھی نہیں کی کہ کس کی حکومت ھے کون حکمران ھے، بس اپنے کام سے کام رکھا، اور اپنے خوابوں اور خیالوں کی تکمیل میں جیتا رھا، کبھی نوکری کرلی کبھی چھوڑ دی، کبھی اپنا کاروبار کر لیا اسی طرح زندگی کے انتیس سال گزر گئے، آوارہ گردی، سیر سپاٹے، دوستیاں، کھلنڈراپن، فوٹوگرافی، […]

Continue Reading

جب

جب تحریر محمد اظہر حفیظ جب سب اچھا ھو رھا ھے تو نظر کیوں آتا نہیں ھے، جب سب چور ھیں تو پکڑتا کیوں نہیں ھے، جب ملک محفوظ ھاتھوں میں ھے تو یہ دھماکے ھوتے کیوں ھیں، جب ھمارے اداروں کو سب پتہ ھے تو کوئی روکتا کیوں نہیں ھے، جب بجلی پوری ھے تو جاتی کیوں ھے، جب ملک خوشحال ھے تو لوگ بھوکے کیوں ھیں، جب انصاف کا دور دورہ ھے تو پھر بے انصافی کیوں ھے، […]

Continue Reading

علم سے مبرا ڈگری

علم سے مبرا ڈگری تحریر محمد اظہر حفیظ ھم کامرس کالج ایف 8 اسلام آباد کے طالب علم تھے۔ سب ھی دوست تھے بھلا وقت تھا۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف 8 امتحانی مرکز تھا۔ درمیانے درجے کے طالبعلم تھے۔ کلاسیں ساری باقاعدگی سے پڑھتے تھے۔ ساتھ ساتھ باسکٹ بال، سکاوٹنگ، سیاست، این سی سی بھی چلتی تھی، آوارہ گرد پیدائشی تھے، تو بات ھورھی تھی امتحانی مرکز کی مضمون پرنسپل آف کامرس کا پرچہ تھا، ندیم قریشی […]

Continue Reading
You can enable/disable right clicking from Theme Options and customize this message too.