26 جولائی 2018

26 جولائی 2018
تحریر محمد اظہر حفیظ
شکرالحمدللہ آج کا سورج طلوع ھورھا ھے اور الیکشن خیر و عافیت سے ھوگئے رزلٹ ویسے ھی آئے جیسے بتایا گیا تھا 195 سیٹوں کے ساتھ نیشنل اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبر پر ھے کل اسمبلی کے ممبران اپنا حلف اٹھائیں گے اور اسکے بعد وزیراعظم عمران خان نیازی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے آزاد امیدوار جنکا انتخابی نشان جیپ تھا دوسرے نمبر پر رھے اور ایک نیا سیاسی اتحاد سامنے آیا حیران کن طور پر کوئی بھی دوسری پارٹی ایک بھی سیٹ نہیں لے سکی اور ھر طرف پاکستان تحریک انصاف کا بول بالا ھے ۔ دالحکومت میں حلف برداری کے بعد باقی صوبوں میں بھی حلف برداری کی تقریبات ھوں گی پاکستان کی تارِیخ میں پہلی حکومت بنی ھے جس کی کوئی اپوزیشن نہیں سب ادارے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوش ھیں اچھے اور برے دونوں طالبان نے ھتھیار ڈال دیئے ھیں بلوچستان مخالف تحریک کے لوگ جوک در جوک گورنمنٹ کے آگے سرنڈر کرکے حکومت میں شامل ھو رھے ھیں۔ ھر قدم خوش آئند ھے۔ گورنمنٹ آف انڈیا نے ھماری ملی یکجہتی کو دیکھتے ھویے تمام باڈر فورسز کو غیر مسلح کردیا ھے ۔ تمام کارخانے بحق حکومت پاکستان مالکان نے سرنڈر کر دیئے ھیں اور تمام مالکان گورنمنٹ ملازم کے طور پر ان ملوں میں کام کر سکیں گے تمام پرائیویٹ سکول کالج یونیورسٹیوں کو گورنمنٹ سے منسلک کردیاگیا ھے تاکہ ایک جیسا نظام تعلیم ھو۔ تمام ھسپتالوں کو گورنمنٹ کے دائرہ اختیار میں لے لیا گیا ھے باھر کے ممالک سے علاج پر پابندی ھوگی۔ تمام عدالتی نظام کو ختم کر دیا گیا ھے کیونکہ اب جرم کے مواقع ھی نہیں رھیں گے تو عدالتوں کا کیا کام۔ سب کو پانچ مرلہ کا گھر گورنمنٹ دے گی بڑے گھروں کی پلاٹنگ کرکے چھوٹے گھر بنائے جائیں گے۔ تمام دریاوں کو ڈیم سمجھا جائے ان کے آگے بند بنائے جائیں گے۔ تمام بڑی سرکاری عمارت میں یونیورسٹیاں اور ھسپتال بنائے جائیں گے۔ تمام موٹرویز اور میٹروز کو ختم کرکے نئی یکطرفہ سڑکیں بنائی جائیں گی۔ سوزوکی مہران قومی کار ھے اور سہراب 70 سی سی قومی موٹر سائیکل اور انکی ھی سہراب بائیسیکل قومی سائیکل۔ 
پی آئی اے، سٹیل مل سب خسارہ پراجیکٹ کو بند کیاجاتا ھے۔
مساجد میں فرقہ وارانہ تقریر پر پابندی ھوگی اور جو تقریر کرتا پایا گیا انکی بجلی کاٹی جاسکتی ھے ۔
علاج فری ھوگا کھانا فری ھوگا سفر فری ھوگا تعلیم فری ھوگی رھائش فری ھوگی نہ ٹیکس ھو گا نہ تنخواہ ھوگی۔
ھم ایک فلاحی ریاست کا نظام لا رھے ھیں دھرنے اور سیاسی اکٹھ پر پابندی ھوگی یہ ماسوائے وقت کے ضیاع کے کچھ نہیں ھم سے بہتر کون جانتا ھے۔ سب چینلز کو بحق سرکار ضبط کیا جاتا ھے اور اب یہ بمعہ اپنے عملہ کے سرکاری چینل کے طور پر کام کریں گے نئی کتابیں چھاپنے پر پابندی ھوگی گورنمنٹ کے اجازت کے بغیر کوئی کتاب نہیں چھپ سکے گی خواہ وہ بیوی شوھر کے بارے میں ھی کیوں نہ لکھے۔تمام مزار آخری خاتون اول کے زیر نگرانی کام کریں گے اور کسی کی بھی ویڈیو بنانے پر پابندی ھوگی۔ نکاح ناموں کا اندراج نادرا میں ھوگا لیکن شادی کی تاریخ اور ایکسپائری کی تاریخ دونوں اس پر درج نہیں ھونگی۔ جس طرح سب چینلز یکجا کئے جارھے ھیں اسی طرح تمام اخبار اور رسالے بھی ایک ھی نام سے پرنٹ ھونگے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام گاڑیاں پیٹرول ھونگی تاکہ ڈیزل کا لین دین اور خواھش پرمٹ ختم کی جاسکے۔ شریف نام سے وابستہ تمام انسان اور اشیاء قومیا دی جائیں گے اور جیلوں کو عجائب خانے بنا کر ان میں اس کا ڈسپلئے ھوگا۔ زرداری قبیلہ کی خدمات کو دیکھتے ھوئے تمام سینما گھر انکی زیرنگرانی دے دیئے جائیں گے۔
مینار پاکستان کو پشاور شفٹ کیا جائے گا تاکہ ملی یکجہتی رھے۔ ڈیم صوبائی مسئلہ ھے صوبے کل تک بنا لیں۔ قرضے کل انشاءاللہ سب ادا ھوجائیں گے۔بارشیں وقت پر ھوں گی۔ھم ظلم کا نظام ختم کر رھے ھیں اور قدرتی آفات اب ھمارے ملک کا راستہ نہیں دیکھیں گی انشاءاللہ۔ امریکہ کو قرضہ ادا کرکے کہیں گے اپنے کام سے کام رکھیں۔ افغانستان کی وکٹ ٹیپ بال سے ھی گرا دیں گے اس کی فکر نہیں۔ کرپٹ لوگ اور کرپشن اس طرح ختم ھوجائے گی بنک اور ان میں جمع پیسا گورنمنٹ رکھ لے گی یہ تو سب کام ھیں جو ھم نے 26 اور 27 جولائی 2018 کو کرنے ھیں قوم تجاویز دیں باقی پانچ سال کیا کرنا ھے ۔
بس ایک پاکستان ھمارا پاکستان
پاکستان زندہ باد 
عوام پاکستان پائندہ باد

Prev میرا آرٹسٹ
Next خطا کے پتلے

Comments are closed.