بجٹ

بجٹ

تحریر محمد اظہر حفیظ

بجٹ کو سمجھنا عقل والوں کا کام ھے اور اس کو پاس کرنا فیل لوگوں کا کام ھے، نہ کبھی بجٹ سنا نہ سننے کی کوشش کی اور نہ ھی خواھش ھے، جس ادارے میں نوکری کرتا ھوں وہ ایک نیم سرکاری ادارہ ھے اور بلکل میری طرح وہ بھی بجٹ نہیں سنتا، اور نہ ھی اس پر عمل کرتا ھے، میرے ادارے کی پانچ یونین ھیں جو الحمدللہ فیس بک پر کامیاب ترین یونینز ھیں، سب کی وزیر اعظم سے لیکر تمام وزراء تک رسائی ھے اور سب کے ساتھ تصاویر بھی لگائی ھوئی ھیں، وزیراعظم صاحب انکے مشورے سے ھی وزیر چنتے ھیں پر ان کی ایک نہیں سنتے، انکا تھوڑا تجربہ اور ھو جائے تو ھم مینجمنٹ سے درخواست کریں گے کہ ان سب کو سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کردیں تاکہ ادارہ انکے تجربات سے فائدہ اٹھا سکے، الحمدللہ ادارہ کثرت سے ٹریننگز کروارھا ھے تاکہ ادارے کا مستقبل بہتر ھوسکے، اس سلسلے میں اگر ساری یونینوں کیلئے سیلفی اور لینگویج پر بھی ورکشاپ کروادی جائے تو ادارے کا ماحول قدرے بہتر ھوجائے گا، ھمارے ھر لیڈر کی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر موجود ھیں، یہ ھمارے دوست تصویر سے آگے کوئی بات کیوں نہیں کرتے، اگر وزیراعظم صاحب کو یہ صرف ملازمین کے مسائل سنا کر داد رسی کی کوشش کریں تو میرا ھر سیاسی ورکر سے وعدہ ھے میں اس کی تصویر فوٹوشاپ میں وزیراعظم صاحب کے ساتھ بنا دوں گا، اور وہ اس کو سوشل میڈیا پر لگا لیں اس سے ملازمین کے مسائل بھی حل ھوجائیں گے اور آپ کی تصویر میں بنا دوں گا، فوٹو سیشن اب بند ھونے چاھیں اور کام کی بات ھونی چاھیئے، مینجمنٹ آپ لوگوں کیلئے بہت سے پلان لیکر آئی ھے آپ بھی اپنے پلان مینجمنٹ سے شیئر کریں اس سے ادارے کی بہتری ھوگی، انشاءاللہ، شاید ادارے میں بہت ھی ذھین لوگ چھپے بیٹھے ھیں ان کو ھمت کرکے سامنے آنا چاھیئے اور اپنی ذہانت کا عملی ثبوت دینا چاھیئے، ورنہ ادارہ حق بجانب ھے باھر سے تربیت یافتہ لوگوں کو لانے کیلئے، سارے پاکستان کی کریم مینجمنٹ اکٹھی کرچکی ھے اور کری جارھی ھے، عملے کی تربیت کا کام ان عالم فاضل اصحاب کی زیر نگرانی جاری ھے، اور امید واثق ھے کہ ادارہ یکدم روشن ستارہ بن کر ابھرے گا انشاءاللہ، کہ رھتی دنیا تک اس کا نام روشن رھے، آمین

مینجمنٹ ھر شعبے کو اپ ٹو ڈیٹ کر رھی ھے چاھے وہ انجینئرنگ ھو، انفارمیشن ٹیکنالوجی ھو، کیمرہ ھو، سیٹ ھو، مارکیٹنگ ھو، پروگرامنگ ھو، نیوز ھو، کرنٹ آفیئر ھو اور یہاں تک کہ اب مذہبی پروگرامنگ کیلئے بھی اھل افراد کو تلاش کیا جارھا ھے، سب شعبوں کے جو ھیڈ لگائے گئے ھیں انکے پروفیشنلزم کی مثال نہیں ملتی، سب چینلز ان کو آفرز دے رھے ھیں لیکن وہ ادارے سے اتنے مخلص ھیں کہ کام کے علاوہ دائیں بائیں بھی نہیں دیکھتے، اور ادارہ بھی انکی نیک نیتی کی قدر کرتا ھے، آج ایک دوست پوچھنے لگے ادارے کا فیوچر کیا ھے، عرض کیا اس سے بہتر کسی اور ادارے کا نہیں ھے بس آپ اسی تنخواہ میں محنت سے کام جاری رکھیں، انشاءاللہ ادارہ بہت جلد ترقی کرے گا اور آپ کی قسمت پر لوگ رشک کریں گے، سوری آخر میں میں بجٹ والی زبان بول گیا اس کیلئے معذرت چاھتا ھوں۔ مینجمنٹ سے درخواست ھے کچھ ورکشاپس تمیز پر بھی ھونی چاھیئں اور وہ سب کیلئے ھونی چاھیئں، آپ کا میری رائے سے متفق ھونا ضروری نہیں ھے، کیونکہ یہ میری ذاتی رائے ھے ،

Prev اسلام آباد
Next یار صاحب

Comments are closed.