بچہ جمہورا

بچہ جمہورا
تحریر محمد اظہر حفیظ

بچہ جمہورا گھوم جا ۔ گھوم گیا استاد کدھر ھے دسمبر میں استاد۔ میں تجھے مہینہ نہیں جگہ پوچھ رھا ھوں استاد ھر جگہ دسمبر ھی ھے کیا دیکھتا ھے۔ گرمی ھے استاد ۔ دسمبر میں گرمی دھیان سے دیکھ جی استاد، دماغی گرمی استاد،عہدے کی گرمی استاد، علاقے کی گرمی استاد، پیشے کی گرمی استاد، مذھبی گرمی استاد۔ سیاسی گرمی استاد کیا ھوگیا تجھے محکمہ موسمیات بن گیا ھے غلط وقت پر غلط موسم غلط پیشن گوئی، بچہ جمہورا کنٹرول کر کنٹرول۔ جی استاد جی۔ کیا دیکھتا ھے۔ لاھور ھے استاد ۔ دل کی دھڑکن کبھی تیز اور کبھی آھستہ ھے استاد، ھر طرف جان بچانے کی کوششیں ھیں استاد نئے مریض آرھے ھیں پرانوں کا علاج ھورھا ھے۔ اچھا۔ استاد بہت سے ذھنی مریض دل کے ھسپتال میں آگئے ھیں کہتے ھیں ھم ڈاکٹروں کا علاج کرنے آئے ھیں سٹنٹ ڈالیں گے ڈاکٹروں کو، شاید پہلے مشینیں ٹھیک کر رھے ھیں استاد یہ تو مشینوں کو توڑ رھے ھیں عملے کو اور مریضوں کو مار رھے ھیں۔ بچہ جمہورا تشدد کی تشہیر نہیں کرتے۔ اچھا استاد چل گھوم جا کہیں اور چل ۔ جی استاد کتب میلہ ھے بڑی بڑی کتابیں ھیں تقریریں ھورھی ھیں کیا کہتے ھیں کہنے والے ، علم کی باتیں ھورھی ھیں ، کتاب بہترین دوست ھے، ٹھاہ ٹھاہ۔ کیا ھوگیا۔ استاد کچھ لڑکے فائرنگ کر رھے ھیں کئی لڑکوں کو گولیاں لگ گئیں کئی زخمی ھیں اللہ رحم ۔ تشدد کی بات نہیں کرنی نکل یہاں سے،بچہ جمہورا گھوم جا کدھر ھے مری استاد جی برف باری ھورھی ھے واہ جی واہ اب سنا حال ۔ استاد بہت رش ھے کئی سالوں بعد لوگ مری آنا شروع ھوئے ھیں۔ بہت اچھا لگ رھا ھے ۔ ماشاءاللہ ماشاءاللہ پہلی برف باری اور عوام کا جوش و خروش یہ کیا ھوا برف باری میں گرما گرمی شروع ھوگئی ھارن کیوں دیا ھے اور لوگ مار رھے ھیں کار سوار اور اسکی فیملی کو۔ تشدد کی باتیں مت کرو نکلو یہاں سے جی استاد، بچہ جمہورا گھوم جا ۔ جی استاد کدھر ھے گھر پر استاد ۔ کیا خبر ھے بیگم دیر سے آنے پر لڑ رھی ھے، او تیری بال بال بچ گیا دیگچی آئی تھی یہ چیز کیچ آوٹ کدھر چلا گیا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میچ دیکھنے۔ نہیں استاد جوتا کیچ کیا ھے بیگم نے مارا تھا، بچہ جمہورا جی استاد منع بھی کیا ھے تشدد کی تشہیر نہیں کرنی ۔ جی استاد گھر گھر کی کہانی ھے۔ دسمبر جون کب سے ھوا ھے جب سے مالی تنگی ھوئی ھے استاد ھر کوئی آگ بگولہ ھے گیس کی قیمتوں اور پریشر سے پریشان عوام لڑ جھگڑ کر سردی کا بندوبست کررھے ھیں۔ بچہ جمہورا گھوم جا کچھ نئی خبر سنا۔ ھر طرف شادیاں ھورھی ھیں پر لڑکی لڑکے کے ساتھ ولی تو ھیں پر وکیل بننے کو کوئی تیار نہیں ۔ کیا ھوگیا زمانے کو۔ استاد وکیل کا لفظ سنتے ھی عوام آپے سے باھر ھوجاتی ھے۔ پر شادی والا وکیل تو دوسرا ھوتا ھے ۔ پر عوام ماننے کو تیار نہیں۔ بچہ جمہورا گھوم جا ، کدھر ھے استاد چکر آرھے ھیں ۔کیوں استاد شادی بیاہ پر فائرنگ کرنے والے جگہ جگہ فائرنگ کر رھے ھیں پینٹ کوٹ بھی پہنے ھوئے ھیں بارات پتہ نہیں کس کی ھے سب ایک طرح کے لباس میں ھیں شاید کسی کالج کے ھیں عورتیں بھی ایک ھی طرح کےلباس میں ھیں شاید بیوہ عورتیں ھیں سفید شلوار قمیض ھاتھ میں پتھر چیخ چہاڑ کر رھی ھیں پتہ نہیں کون مر گیا ھے اوئے فر تشدد دی تشہیر لاواں جتی استاد تیرا وی دسمبر وچ جون شروع ھوگیا، تشدد تے گل نئیں کرنی پر تشدد ضروری اے۔ استاد معاف کردے۔ بچہ جمہورا گھوم جا۔ نئیں استاد مینوں بچہ جمہورا ھی رھن دے نیوز چیننل نہ بنا۔ بچہ جمہورا تینوں پتہ اے جمہورا جمہوریت دا بھائی ھوندا اے۔ استاد میرا ناں بدل ۔ کیوں۔ جمہوریت نے پاکستان نوں بہت نقصان پہنچایا مینوں اس نال نہ ملا۔ میں مذاق کر رھیا سی پر استاد اے الفاظ پرتشدد نے آپ وی منع ھو کلا مینوں نہ روک۔
او ویلے گئے جدھوں دسمبر عاشقاں دا مہینہ ھوندا سی ھن لڑائی جھگڑے تے طلاقاں دا مہینہ اے ۔ دسمبر دی گرمی تو بچو ۔

Prev بلوے
Next ھٹ دھرمی

Comments are closed.