جنت الفردوس
جنت الفردوس
تحریر محمد اظہر حفیظ
کرونا کی وجہ سے فوٹوگرافی اور اس سے وابستہ بہت سے کام رک سے گئے ھیں، نہ سیروسیاحت ھو رھی ھے نہ ھی ان مقامات کی فوٹوگرافی ھورھی ھے اور نہ ھی فوٹوگرافی کی نمائشیں، جنت نظیر وادیاں ویران پڑی ھیں اور اس بیماری کے موسم میں ندیم بھٹہ صاحب بھی کرونا کی مدد سے جنت الفردوس کے ھوگئے، جنت نظیر اور جنت الفردوس میں بہت فرق ھے، ندیم بھٹہ صاحب نے دنیا میں بہت عزت کمائی اپنے کام سے اور اب جنت الفردوس میں بھی نمائش کا اھتمام کیا ھے، ایک بہت بڑی نمائش کا اھتمام کیا گیا ھے اور اس میں طرح طرح کی تصاویر آویزاں ھیں اور ندیم بھٹہ صاحب نے وھاں بھی اتنی جلدی بے شمار دوست بنا لئے ھیں کہیں حوریں ان سے تصاویر بنوانے کیلئے بے تاب ھیں اور وہ بھی ان سے وعدے کر رھے ھیں اور کہیں دودھ اور شہد کی نہریں ندیم بھٹہ صاحب کی منتظر ھیں کہ ھماری تصاویر کب بنیں گی، ھر طرف پھل دار درخت جو پھلوں کے وزن سے جھکے ھوئے ھیں انتظار میں ھیں کہ یہ شہزادہ کب ھماری طرف آئے گا اور ھماری تصاویر بنائے گا، یہ کیا جناب ظہور سالمی صاحب میاں مجید صاحب، مجاہد صاحب، اویسی صاحب اور بہت سارے فوٹوگرافر بھی نمائش میں شرکت کیلئے آئے ھوئے ھیں، آفتاب صاحب بھی بہت خوش ھیں چلو ایک اور باادب انسان کی جنت میں آمد ھوئی، ایک محفل سجی ھوئی ھے فوٹوگرافرز کی اور فوٹوگرافی کے چاہنے والوں کی، شاکر علی صاحب، صادقین صاحب، پروفیسر آصف صاحب، ظہور الاخلاق صاحب، اکبر ضیاء صاحب، واہ جی واہ سب ھی تو نمائش پر آئے ھوئے ھیں ھم جو غمگین تھے اس جواں موت پر اب رشک کر رھے ھیں پتہ نہیں ھمیں نصیب بھی ھوگی ایک نمائش جنت الفردوس میں، ندیم بھٹہ کم عمری میں ایک بڑا فوٹوگرافر تھا کچھ سال میں ھی وہ ممتاز فوٹوگرافرز میں شمار ھونے لگے تھے اور جنت الفردوس نے بھی اس کے شایان شان اس کا استقبال کیا اور اس کی آتے ھی نمائش کروا دی، بڑی سعادت کی بات ھے کرونا کے دنوں میں اتنی بڑی نمائش اور وہ بھی جنت الفردوس میں کتنے خوش نصیب ھیں آپ ندیم بھٹہ بھائی کل ملتان فوٹوگرافی کلب نے آپ کیلئے دعا کا انتظام کیا تھا اس سے پہلے ھنر کدہ لاھور میں بھی دعا کی تقریب تھی پر آپ تو چھا گئے ھمیشہ کی طرح یقیننا جنت الفردوس بھی آپ کی منتظر تھی کب یہ شہزادہ آئے گا اور منظر کشی کرے گا اور دنیا کو دکھائے گا یہ ھے جنت الفردوس، یقینا ایک تصویر ایک ھزار لفظ بیان کرتی ھے، اور سب کے بیان درمیان میں ھی رہ جائیں گے جب آپ کی تصاویر دکھائیں گی ھم سب کو جنت الفردوس، آپ کے کام کو دیکھ کر اندازہ ھو جاتا ھے کہ زندگی اگر مہلت دے دیتی تو دور دور تک آپکا فوٹوگرافی میں کوئی مدمقابل شاید ھی ھوتا، عمیر غنی صاحب نے ایک بہت شاندار مضمون لکھا آپ کی یاد میں اور بہت ھی اعلی تصاویر بھی شیئر کیں جو آپ نے بنائیں، میں نے مضمون کئی دفعہ پڑھا اور تصاویر باربار دیکھ رھا تھا کہ آنکھ لگ گئی اور آپ سے ملاقات ھوگئی، دل کو سکون ملا آپ کی نمائش دیکھ کر اور اس میں شامل اساتذہ کو دیکھ کر، اللہ جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں آمین اور آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائیں آمین،
azhar
June 3, 2021
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020