دس دن
دس دن
تحریر محمد اظہر حفیظ
1981 میں اسلام آباد ھجرت کے بعد پہلی دفعہ اپنے آبائی شہر لائلپور میں دس دن گزارنے کا موقع ملا، 27 جنوری 2021 کو میں لائلپور گیا، سلسلہ ایک تصویر ی نمائش کا تھا، سیدھا گیلری پہنچا تصاویر لگنا شروع ھوچکیں تھیں ، کیونکہ اگلے دن سے نمائش شروع ھونا تھی ، خالہ زاد بھائی میاں ساجد کے گھر دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر بچوں سمیت واپس گیلری آگیا، رات دس بجے تک ھم ڈسپلے کرواتے رھے، اور پھر تایا زاد بھائی میاں طاھر کی طرف چلے گئے دس دن انکی طرف ھی قیام تھا انکی فیملی نے بہت محبت کی دس دن کا پتہ بھی نہیں چلا، کھانا کھایا گپ شپ رھی اور صبح ھم ناشتہ کرکے سٹوریہ آرٹ گیلری آگئے ڈسپلے ابھی بھی جاری تھا، پھر وقت نمائش شروع ھوا الحمدللہ سارا لائلپور ھی نمائش دیکھنے کیلئے پہنچ گیا تھا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی کثیر تعداد میں موجود تھا، اس سلسلے میں صدام صاحب، عبدالماجد صاحب اور رضوان ھنڈل صاحب نے بہت محنت کی تھی، ھر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے اسلام آباد سے زعفران صاحب اور انکے دوست تشریف لائے تھے، اور کئی دن تک انکے دوست آتے رھے، لاھور سے فائق صاحب اور آفتاب صاحب، عبدالوارث حمید صاحب، سعید راو صاحب، علی بخاری صاحب، رانا اظہر صاحب تشریف لائے تھے، لائلپور سے جس جس کو اطلاع ھوئی سب بہن بھائی، دوست احباب نے بھرپور شرکت کی، راو مبشر صاحب اور احمد صاحب تو ھر لمحہ تمام دن موجود رھے، اگلے دن ڈاکٹر احسن اخترصاحب کی طرف سے ایک شاندار ضیافت کا اھتمام تھا اور اس میں کثیر تعداد میں ٹریکرز نے شرکت کی ، رات گئے تک اس شاندار تقریب سے محظوظ ھوتے رھے، بلاشبہ فیصل آباد میں یہ سب سے شاندار تقریب تھی، اگلے دن ڈائریکٹر آرٹ کونسل زاھد صاحب، ڈائریکٹر میوزیم میاں عتیق صاحب تشریف لائے اور ساتھ سارا میڈیا بھی دوبارہ سے رونق افروز ھوا، آٹھ دن خوب گہما گہمی رھی، اگلے دن ارفع کریم صاحبہ کی سالگرہ تھی اس تقریب میں پنجاب آرٹ کونسل لائلپور میں مدعو تھا بہت اچھی تقریب تھی اور ساتھ ھی انکے والد کرنل امجد کی ارفع کریم صاحبہ پر لکھی کتاب کی بھی تقریب رونمائی تھی، ارفع کریم کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا، پھر دوبارہ سے گیلری میں موجود تھا، ڈاکٹر طارق بھائی، علی گوہر بلوچ صاحب اور بہت سے احباب شرکت کیلئے آئے ھوئے تھے، ڈاکٹر جاوید چاولہ صاحب، رزاق وینس صاحب خصوصی طور پر سمندری سے تشریف لائے، اگلے دن احمد صاحب کے گھر پر پروفیشنل فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن لائلپور کے ساتھ ورکشاپ اور ڈنر تھا رات سات بجے شروع ھونے والی ورکشاپ تقریبا رات 1:30 ختم ھوئی، بہت سے نئے دوستوں سے ملاقات ھوئی اور سب ھی اچھے دوست بن گئے خصوصی طور پر بزرگ دوست تنویر شاہ صاحب۔ اگلے دن صبح بارہ بجے پریس کلب میں سعید صومی صاحب کی طرف سے دعوت تھی، ایک زبردست تقریب، گپ شپ، اور پریس کلب کی سیر شامل تھی کئی نئے دوست بنے، بلاشبہ لائلپور پریس کلب پاکستان کے بہترین پریس کلبوں میں سے ایک ھے، دوستوں نے سر پر دلہے والا کلا ، گلے میں ھار اور پھولوں سے استقبال کیا، یہ سب کچھ مختلف تھا، پھر خوب باتیں ھوئیں اور وھاں سے ھم سب گیلری آگئے اور ایک ایک تصویر پر بات چیت ھوئی، گیلری کے مالک فیصل جمال صاحب، انکی ٹیم فاطمہ صاحبہ اور رضوان صاحب ھر وقت موجود رھے، لاریب احمد صاحبہ جو اس شو کی شاید کیوریٹر تھیں شاذوناظر ھی دستیاب تھیں، اس دوران میں نے گوگل پر کئی دفعہ کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی پڑھنے کی کوشش کی جن کی بہت کمی تھی، جس کی وجہ سے مجھے ھر وقت موجود رھنا پڑا، میری خالہ زاد بڑی بہن باجی شاھدہ جاوید صاحبہ تمام دن وھاں موجود تھیں اور مدد کو ساتھ انکے کے بیٹے بھی موجود تھے، باجی نے سب خواتین مہمانوں کا استقبال کیا، میڈیا روزانہ ھی آتا تھا رپورٹس بنتی تھیں، الحمدللہ لائلپور کے تمام مکتبہ فکر نے میری سوچ سے بڑھ کر مجھے پیار دیا، آخری دن ورکشاپ کے ساتھ نمائش ختم ھوئی الوداعی ڈنر فیصل جمال صاحب کے ساتھ کیا اور دسویں دن میں واپس چل پڑا، دس دن اتنی مصروفیت تھی کہ میں کسی بھی عزیز کے گھر نہیں جاسکا جس کا بے حد افسوس ھے، اور رابطے بھی نہیں ھوسکے کیونکہ میرا مکمل فوکس لائلپور میں تصویری نمائش تھی، پہلی دفعہ دس دن میں کوئی تصویر نہیں بنا سکا پر میری سینکڑوں تصویریں اور ویڈیوز بنیں، عثمان جاوید بٹ صاحب خصوصی طور پر گجرات سے بمعہ اپنی ٹیم کے آئے تھے اور سارے ایونٹ کی شاندار کوریج کی، سب آنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اور اگر کسی دوست ، عزیز کو مصروفیت کی وجہ سے مناسب وقت نہیں دے سکا اسکے لئے دلی معذرت، اتنے سارے پھول اور تحائف شاید ھی کسی اور میری تصویری نمائش پر موصول ھوئے ھوں، شکریہ لائلپور اتنی والہانہ محبتوں کیلئے۔ خصوصی طور پر لئیق درانی صاحب ناصر نعیم صاحب کا شکریہ جنہوں نے ڈیجیٹل پروموشن میں بے حد مدد کی، میری فیملی کا شکریہ جو ھر وقت مجھے سپورٹ کرتی ھے اور مجھے کام کرنے میں مدد کرتی ھے، شکریہ
azhar
February 8, 2021
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020