شکریہ

شکریہ
تحریر محمد اظہر حفیظ

اسلام علیکم صبح بخیر،
اللہ تعالی آپ کا شکر جس نے اس بیماری سے گزارا اور صحت کے راستے مہیا کئے، شکر الحمدللہ ۔
مجھے زندگی کو سمجھنے کے نئے راستے دکھائے۔
آپ سب دوستوں اور عزیز و اقارب کی دعاوں کا شکریہ۔ علیزے اظہر میری بیٹی میرے جگر کی ڈونر ، میرے تمام بلڈ ڈونرز ، میرا ساتھ دینے والے میرے ساتھ کھڑے ہونے والے سب احباب کا شکریہ۔ ڈاکٹر صاحبان اور انکی ٹیم کا شکریہ۔ میری فیملی کا شکریہ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی عامر منظور صاحب، سی ایچ آر او طاہر مشتاق صاحب، کرنل ندیم نیازی صاحب ، سیف اللہ شاھد صاحب، خاور اظہر صاحب، اظہر لودھی میڈیکل ایڈاوئزر صاحب، طارق حیات صاحب، شوکت حیات صاحب، جمیل زیدی صاحب، طارق خان صاحب، عبدالصمد صاحب، نبیل صاحب، سلیمان قاسم صاحب، حسیب صاحب، ذوالفقار شاہ صاحب، لیئق درانی صاحب، ظفر بلا صاحب، اور تمام احباب جنہوں نے اس ٹرانسپلانٹ کو ممکن بنانے میں مدد فراہم کی اور پی ٹی وی کے موجودہ حالات میں اکاون لاکھ جیسی خطیر رقم پاکستان کڈنی لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور کو مہیا کی آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ میں ساری زندگی ممنون رہوں گا ۔
ڈاکٹر نجم الحسن سید، ڈاکٹر فیصل ڈار اور انکی ٹیم کا بھی شکریہ جنہوں نے اس علاج کو آسان بنایا۔ عمیر غنی صاحب، عبدالوارث حمید صاحب، یاسر نثار صاحب، علی شاہ دین صاحب، سعدیہ زینب صاحبہ، شازیہ مرزاصاحبہ، رضوانہ عرفان صاحبہ، آفتاب افضل صاحب، فائق مغل صاحب، جنہوں نے تمام ضروریات اور انتظامات کو ممکن بنایا۔ وسیم بھائی، باجی نیئر اور انکی فیملی، عظیم بھائی، باجی سائرہ اور انکی فیملی، میری ماں جیسی بہن باجی امتیاز ، تنویر بھائی اور انکی فیملی، توقیر بھائی اور انکی فیملی، طاہر بھائی ، باجی راشدہ اور انکی فیملی، عاصم بھائی اور انکی فیملی، ڈاکٹر حماد جاوید اور انکی فیملی، باجی ثمینہ اور انکی فیملی، باجی حسن فاطمہ اور انکی فیملی، عظمی صداقت صاحبہ اور انکی فیملی، عثمان بٹ صاحب اور انکی فیملی، نعمیرہ بٹ صاحبہ اور انکی فیملی، سیف الرحمن بھائی ، نوید الحمن بھائی، عبدالرزق مرزا، لطیف بٹ صاحب ، احمر رحمن صاحب، اور وہ سب دوست جو اس مرحلے میں ساتھ کھڑے ہوئے انکا شکریہ۔ چچا نواز صاحب، چچا شفیق صاحب، چچا اصغر صاحب، سعدیہ اظہر جنہوں نے لائف پارٹنر کیا ہوتا ہے ثابت کیا شکریہ، طارق بھائی نے ثابت کردیا کہ بھائی بھائیوں کے بازو،ہوتے ہیں شکریہ۔ امی انور سلطانہ کی خصوصی دعاوں اور پیار کا شکریہ۔ باجی ساجدہ اور ہمارے بچوں کا شکریہ، چچا جی پروفیسر جاوید اور انکے بچوں کا شکریہ ۔ جزاک اللہ خیر، اللہ تعالی کا شکر جس نے بیماری کا علاج بھی رکھا دوستو دعاوں میں یاد رکھیے انشاء الله جلد ملاقات ہوگی انشاء الله
میرے لئے ممکن نہیں کہ میں باقی زندگی آپ سب کی محبتوں کے قرض اتار سکوں لیکن کوشش پوری کروں گا۔
کسی کی میری وجہ سے دل آزاری ہوئی ہو تو معافی چاھتا ہوں درگزر کر دیجئے گا جزاک اللہ خیر
کسی دوست عزیز کا نام لکھنے سے رہ گیا ہو درگزر کر دیجئے گا
آپ سب کی محبتوں کا شکریہ میری سوچ سے زیادہ مجھے دعائیں اور محبت ملی اللہ تعالی آپ سب کا بھلا کرے آمین،

Prev جگر کا ٹکڑا
Next شریک حیات

Comments are closed.