صاف شفاف
صاف شفاف
تحریر محمد اظہر حفیظ
سیاست اور مارشل لاء دیکھتے آدھی صدی زندگی کی گزر گئی، لیکن جتنی صاف اور شفاف موجودہ گورنمنٹ ھے بلا مبالغہ شاید ھی کوئی اور آئی ھو یا آسکے، ھر شعبے میں ان کے موجود صاف اور شفاف لوگ قابل تحسین ھیں، آج کسی جاہل پٹواری نے ایک مشیر خاص صاحب پر سیاھی پھینک دی ماشاءاللہ وہ صاحب کردار آدمی ھیں انھوں نے فورا ھی ماسک سے اپنے چہرے کو صاف کر لیا اور دوبارہ سے صاف اور شفاف ھوگئے،
پچھلے دنوں لاھور جانا ھوا ایک دوست کی طرف ٹھہرے ھوئے تھے ان سے تاحیات معاہدہ ھے کہ کبھی انکا نام نہیں لکھوں گا، آرکیٹیکٹ ھیں نے پنجاب گورنمنٹ کا ایک بہت شاندار کارنامہ بمعہ ثبوت دکھایا کہ پچھلے سال لاک ڈاون میں پانچ ماہ تک دفتر کا بجلی کا بل زیرو آتا رھا اور گورنمنٹ آف پنجاب نے بل ادا کیا اور اس کے ساتھ گھر کا گیس کا بل بھی زیرو آتا رھا اس کے ثبوت کے طور پر انھوں نے مجھے بل بھی دکھائے، جس پر واضح طور پر تحریر تھا کہ گورنمنٹ آف پنجاب نے یہ بل ادا کئے ھیں اس عملی اقدام پر میں تہہ دل سے وزیراعظم صاحب اور وزیراعلٰی صاحب کا مشکور ھوں، ٹیکس ادا کرنے والوں کا اگر گورنمنٹ خیال رکھے تو یقینا ٹیکس نیٹ ورک بڑے گا اور لوگوں کا اعتماد بھی بحال ھوگا، کرونا دوبارہ سے بہت تیزی سے پھیل رھا ھے اور کچھ لوگ ابھی بھی بضد ھیں کہ یہ سب ایک افسانہ ھے اس سے کروڑوں لوگ متاثر ھوچکے ھیں اور تقریبا چھبیس لاکھ کے قریب لوگ جان کا نذرانہ پیش کر کے ھیں، اللہ تعالٰی ھم سب کو اس آفت سے محفوظ رکھیں آمین، میرے انگلینڈ سے دوست نے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جو کہ وزیر ماحولیات کے حوالے سے تھی کہ اب عمران خان صاحب کی تصویر والے نوٹ جاری کئے جائیں، اگر یہ بات سچ ھےتو میری دعا ھے کہ اللہ تعالی انکو تاحیات وزیر ماحولیات رکھیں آمین اور اس پر وزیراعظم صاحب کو ضرور ٹویٹ کرنا چاھیئے تھا، کہ کیا یہ مشورہ انکو پسند آیا ھے تو ھماری نیشنل کالج آف آرٹس لاھور کی ساتھی کو سینئر وزیر کے عہدے پر ترقی ضرور دینی چاھیئے،
صاف چلی شفاف چلی دھرنے کے دنوں کا ایک گانا تھا جس پر خوب انجوائے کیا گیا،
صاف اور شفاف چلنا بہت اچھا ھے پر جو باتیں پہلے پردے میں ھوتی تھیں یا لوگ سوچتے بھی ھچکچاتے تھے اور آپ نے تو یہ کہہ دیا گھبرانا نہیں ھے وہ اس گورنمنٹ نے سب کو بولنے کی آزادی دے دی ھے پہلے تو بات سیاسی پارٹیوں سے ھوتی ھوئی پاک فوج تک پہنچی جب کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تو اس عورت مارچ پر یہ آزادی اظہار میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور میری اماں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا تک پہنچ گیا، اگر سارا میڈیا صاف شفاف کیا جاسکتا ھے تو یہ چند زبانیں کھینچ کیوں نہیں لی گئیں جنہوں نے اس گستاخی کا سوچا اور عمل کیا، وہ پتہ نہیں کہاں ھیں جنہوں نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کروانا تھا اب یہ تماشا اپنے ملک میں ھی شروع ھوگیا ھے، مجھے افسوس ھے کہ میں ایسے مظاہروں میں نہیں جاتا کاش کہ گیا ھوتا تو وہ زبان، وہ ھاتھ، وہ ذھن ، اور اس کے پیچھے کارفرما قوتیں یاد رکھتیں کہ کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی آیا تھا، جناب وزیراعظم مجھے کوئی مہنگائی کی بات نہیں کرنی، مجھے کوئی سینٹ کے الیکشن پر بات نہیں کرنی، مجھے صرف صاف شفاف تحقیقات اور قابل عمل سزائیں دیکھنا ھیں، ان سب کیلئے جنہوں نے عورت مارچ میں میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اماں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی شان میں گستاخی کی اور انکی زندگی پر سوال اٹھائے، مجھے عورت مارچ پر بھی کوئی اعتراض نہیں، وہ دھمال ڈالیں، گانے گائیں، جلسے اور جلوس نکالیں پلے کارڈ اٹھائیں پر اس پر ضرور اعتراض ھے کہ پلے کارڈ پر جو لکھا ھے وہ کیا ھے اور کیا انہوں نے خود لکھا ھے یا انکو لکھا لکھایا مہیا کیا گیا ھے، مشیر خاص پر سیاھی پھینکا ایک گستاخی ھے اور وہ اس پر پریس کانفرنس بھی کرچکے ھیں کیا میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان پر گستاخانہ جملے لکھنے والوں پر گورنمنٹ کی طرف سے کوئی مشیر، وزیر، وزیراعظم، آئی ایس پی آر، اپوزیشن کا ترجمان بولا؟ میرے وزیراعظم میرے سپہ سالار اعظم میرے اپوزیشن لیڈران مجھے اپنے سوال کا جواب چاھیئے صاف اور شفاف اور کچھ نہیں۔
azhar
March 16, 2021
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020