فوٹو گرافر
فوٹو گرافر
تحریر محمد اظہر حفیظ
فوٹوگرافر ھونا ایک اعزاز کی بات ھے جو آپ دیکھتے ھیں وہ دنیا کو دکھا دیتے ھیں، پر فوٹوگرافر ھونے کے چند نقصانات بھی ھیں۔ آپ کو عام لوگوں سے زیادہ دکھائی دیتا ھے اور کئی چیزیں آپ دیکھنا نہیں بھی چاہ رھے ھوتے پر آپ کو نظر آجاتی ھیں، اکثر وہ تکلیف کا باعث بن جاتی ھیں، شاید کچھ چیزوں کو آپ سمجھ بھی جلدی جاتے ھیں اور اظہار بھی کر دیتے ھیں، تصویر وھی دکھاتی ھے جو سامنے ھوتا ھے، اس طرح فوٹوگرافر بھی بات وہ کرتا ھے جو سامنے ھوتی ھے اور اکثر لوگوں کو سچی بات پسند نہیں آتی، اگر تو آپ فوٹوگرافر ھیں اور تصویروں میں ردوبدل کرتے ھیں، کیکر کے درخت کو آم اور کینو لگادیتے ھیں تو شاید آپ اس کیٹیگری میں نہیں آتے جس کا میں ذکر کر رھا ھوں،
کچھ دوستوں کا خیال ھے کہ زیادہ جیبوں والی جیکٹ پہننے سے اور حلیہ فوٹوگرافرانہ کرنے سے وہ فوٹوگرافر بن جاتے ھیں تو ھرگز ایسا نہیں ھے، اچھی تصویریں ھی آپ کو اچھا فوٹوگرافر بنا سکتی ھیں، آجکل بہت سے پرندوں کی شاندار تصاویر دیکھنے کو ملتی ھیں اور ان کے شاندار صاف ستھرے سرسبز بیک گراؤنڈ ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ھیں کہ اللہ کے کتنے خاص لوگ ھیں جو پرندوں کو انکی مرضی کے بیک گراؤنڈ کے سامنے لے آتے ھیں، اللہ تعالٰی ان پر یہ عنایت جاری رکھیں آمین، میں سب کوششوں کے باوجود ساری زندگی میں پرندوں کو اتنی صاف ستھری بیک گراؤنڈ کے سامنے نہیں لا سکا اس کوتاہی پر میں شرمسار ھوں، میں قبول کرتا ھوں کہ میں ایک ناکام فوٹوگرافر ھوں، نہ تو نیزہ بازی کے مقابلوں میں مٹی آسمان تک اڑا سکا، نہ ھی اس قابل ھوسکا کہ روزانہ ایک ھی روشنی میں مختلف تصاویر بنا سکوں، اور نہ ھی میں شادی بیاہ کی تصاویر سے پیسے کما سکا، کئی نمائشیں کرنے کے بعد احساس ھوا یہ بھی ایک نمائشی کام ھے، بہت سی گیلریز کے ساتھ کام کیا محترمہ نگین حیات صاحبہ کی Nomad آرٹ گیلری اور سر سجاد اکرم صاحب کا نقطہ سٹوڈیو نمبر ون پر ھیں، ڈسپلے کرنا، آرٹ ورک کو بیچنا، پیسے وقت پر آرٹسٹ کو ادا کرنے میں انکا کوئی ثانی نہیں ھے، اللہ تعالٰی انکو جزائے خیر عطا فرمائیں آمین، کچھ گیلریز معاہدہ بہت زبردست تحریر کرتی ھیں اور پھر اس پر بلکل بھی عمل نہیں کرتیں، آرٹسٹ بیچارہ جو پہلے سارا جہاں گھومنے پر پیسہ لگاتا ھے پھر جمع پونجی لگا کر، پرنٹ اور فریم کرکے نمائش کا اھتمام کرتا ھے، اس کے بعد بے بس نظر آتا ھے، میں اس سارے نظام کو سمجھنے کی کوشش بطور طالبعلم فوٹوگرافر کررھا ھوں پر یہ میری سمجھ سے باھر ھے، سب اپنی جگہ پر کام بہت اچھا کررھے ھیں پر میں اپنے اصولوں کے ھاتھوں ھار گیا ھوں، میری بنائی گئی تصاویر میری نہیں ھیں، سب آپکی ھیں، جو جو چاھیئے لے جائیے، سافٹ کاپی چاھیئے تو ای میل ایڈریس بھجوائیں اگر پرنٹ اور فریم کروا کر بھجوانی ھے سائز اور پتہ ارسال کیجئے، ساتھ وجہ ضرور بتائیے کہ یہ آپ کو کیوں بھیجی جائے، تصاویر کی تقسیم کے بعد، کیمرے اور اس سے وابستہ سامان لائٹس، بیگز، لینزز، کمپیوٹرز، بیک گراؤنڈ، ٹرائی پوڈ، میموری کارڈ، ڈراون کیمرے، اور بہت کچھ کی باری ھے، بس آپ نے بھجوانے کی وجہ بتانی ھے معقول وجہ پر کمپنی اپنے خرچے پر آپ کو سامان بھجوانے کی ذمہ دار ھے، پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر، اس سلسلے میں لکھ کر واٹس ایپ یا فیس بک پر کمنٹس کیجئے، فون کرنے والے اس پیشکش سے آوٹ ھوجائیں گے،
azhar
July 5, 2021
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020