چھوٹے فریم
چھوٹے فریم
تحریر محمد اظہر حفیظ
23 مارچ 2019 کو پاکستان نیشنل آرٹ گیلری میں ایک بڑا شو کیا۔ میرے محترم دوست اور بھائی محمد سجاد اکرم سجو بابا کہنے لگے اظہر بھائی اگلا شو میرے ساتھ کریں اور کچھ مختلف شو کریں گے جی ضرور انشاءاللہ۔ اسی وقت فیصلہ ھوا اکتوبر میں مجھے فوٹوگرافی کرتے تیس سال پورے ھورھے ھیں اس پر شو کرتے ھیں اور افتتاح مستقبل کے آرٹسٹوں سے کرواتے ھیں۔ میری چھوٹی بیٹی عبیرہ اظہر اور سجاد کی بیٹی فاطمہ سجاد مہمان خصوصی طے پائے۔اور 26 اکتوبر تاریخ طے پائی جس کو دھرنے کی وجہ سے 19 اکتوبر کرنا پڑا۔ کام شروع ھوگیا تین سو پچیس پرنٹ پیش کئے سجاد بھائی کو اور انھوں نے فریموں کی ذمہ داری بہت احسن طریقے سے انجام دی۔ کچھ بڑے پرنٹ اور فریم میرے ذمہ تھے۔ چھوٹی تصاویر کا سائز آٹھ انچ بائی بارہ انچ سے آٹھ انچ بائی چوالیس انچ تھا جب نمائش تیار ھوگئی تو قیمتیں طے کرنے کا وقت آیا تو سجاد بھائی یہ کیا قیمت ھوئی۔ بس بھائی چھوٹا فریم ایک ھزار کا اور بڑا دو ھزار کا ۔ تیس سال کی خوشی میں ھم اس قیمت پر تصاویر بیچیں گے۔ دیکھ لیں بہت نقصان ھوجائے گا۔ پرواہ نہیں بس تین سو دس گھروں میں تصاویر لگ جائیں گی محمد اظہر حفیظ کی بنائی ھوئیں۔ واہ زبردست سوچ۔ ایسے تو نہیں سوچا تھا اب سوچ لیں اور شو تیار تھا مجھے 18 اکتوبر کو ڈاکٹر اعجاز بشیر صاحب کا گجرات سے فون آیا کہ بھائی انگلینڈ،آئرلینڈ،قطر سے آئے تمام ڈاکٹرز آپکی نمائش پر آرھے ھیں۔ھم انکو ایک گیلری میں سارا پاکستان دکھا دیں گے۔جی ضرور بسم اللہ۔میرے لئے بہت اعزاز کی بات تھی اٹھارہ فرشتے میری نمائش پر تشریف لا رھے تھے۔ یہ میری آٹھویں تصویری نمائش تھی۔ اور سب سے کامیاب بھی۔ شکریہ سب دوستوں کا جو تشریف لائے خاص طور میرے دوست آفتاب صاحب، فائق صاحب، معظم صاحب ، اعظم صاحب جو لاھور سے تشریف لائے۔ اور میرے شو کو رونق بخشی۔ ھر چیز کا انتظام بہت اچھا تھا۔ کچھ دوستوں کے اعتراضات بھی تھے تصویر پر کیپشن نہیں لکھا ۔ عرض کیا جب تصویر ایک ھزار لفظ بولتی ھے تو میں کیا لکھوں۔ اچھا ھے۔ دستخط بھی نہیں کئے تصویریں آزاد کردی ھیں یہ میری شناخت ھیں نام کیوں لکھوں دوسرا میں یہاں موجود ھوں کوئی سوال ھے تو پوچھ لیں۔ یار اتنی بڑی تصویریں اتنے چھوٹے فریم کیوں ۔ تجربہ کیا ھے۔ دیکھتے جائیں۔ الحمدللہ تجربہ کامیاب رھا زیادہ تر تصاویر بک چکی ھیں اور حیران کن طور پر نیشنل آرٹ گیلری والا شو اتنے مہینے گزرنے کے باوجود اپنا خرچہ نہیں پورا کرسکا۔ اور یہ پہلے دن ھی یہ نیک کام کر گیا۔ سنا تھا یہ جو چھوٹے چھوٹے بچے ھوتے ھیں نا جو نوکریاں کرتے ھیں یہ اپنے گھر کے بڑے ھوتے ھیں۔ دیکھ بھی لیا۔ اب باقی سب نمائشیں چھوٹے چھوٹے فریم اور بے شمار فریم ایک ھزار سے پانچ ھزار دس ھزار جگہ بتائیں کتنی ھے آپکی گیلری میں۔ تصویریں تیار ھیں تیس سال ھیں زندگی کے ایک دو برس کی بات نہیں۔ جلد انشاءاللہ آپکے شہر میں ھزاروں تصاویر کے ساتھ ۔
azhar
October 31, 2019
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020