ھمارا فخر

ھمارا فخر
تحریر محمد اظہر حفیظ

آج کل نیلم ویلی اور مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی حرکتیں ناقابل برداشت ھوتی جارھی ھیں۔ 
بہت سا جانی اور مالی نقصان بھی ھو رھا ھے۔ لیکن میں مطمئن ھوں کیونکہ میں اپنی فوج اس کی طاقت ، اس کی حب الوطنی کو اچھی طرح جانتاھوں۔ بطور فوٹوگرافر میں نے بہت ساری اسائنمنٹس فوج کے ساتھ کی ھیں اور تقریبا سارا پاکستان فوج کے ساتھ سفر کیا ھے ۔ مجھے اچھی طرح پتہ ھے کہ ھماری فوج دنیا کی نمبر ون فوج ھے اور اس کا اندازہ دشمن کو بھی اچھی طرح ھے ۔ لالک جان شہید ھو یا کرنل کیپٹن شیر خان ۔ دشمن کو اندازہ ھے کہ ھمارے فوجی کس جرات اور بہادری سے لڑتے ھیں۔ ابھی دو طیارے بھولے نہیں ھونگے۔ پر ھمیں پہلے سے ھی اندازہ تھا کہ بدلے کی آگ میں دشمن اپنا اور نقصان کروا بیٹھے گا۔ جو دھشت گردی کی آگ دشمن نے ھمارے ملک کے اندر لگائی تھی الحمدللہ اللہ کے فضل سے ھم کامیابی سے اس کو کنٹرول کر چکے ھیں۔ اور ھم ھمہ وقت تیار ھیں ھر قسم کاجواب دینے کیلئے۔ اور اس کا اندازہ دشمن کوبھی ھے۔
سیالکوٹ کا بارڈر ھو یا کوئی اور ھم ھمیشہ سے منہ توڑ جواب دیتے آئے ھیں۔ اور دیتے رھیں گے۔ میں نے وزیرستان بھی سارا دیکھا ھے اور وھاں پر فوج کا کنٹرول بھی دیکھا ھے۔
مجھے اپنے سب میزائل سسٹمز کا بھی اندازہ ھے اور پر امن ایٹمی قوت ھونے کا بھی احساس ھے ۔ سیاچن پر چلتے ھوئے میں نے مارٹر گولے بلکل ایسے بکھرے ھوئےدیکھے جیسے مری میں ھم چیڑھ کے بیج کےخالی خول گرے ھوئے دیکھتے ھیں ۔
جہاں بھی گیا اپنے فوجی جوانوں کو بلند حوصلہ ھی پایا۔
جب ھمارے فوجی جوان جام شہادت نوش فرماتے ھیں تو انکی فیملی کی خوشی دیدنی ھوتی ھے اور وہ اپنی باقی اولاد کو بھی فوج میں بھیجنے کیلئے تیار بیٹھے ھوتے ھیں۔
ھماری فوج اگر ایک دفعہ آواز دے تو ھماری ساری عوام انکے اگے فرنٹ لائن بن کر کھڑی ھوجائے گی۔ دفاع پاکستان میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گی ۔انشاءاللہ
جب بھی دشمن تھوڑی سی بھی ہل جل کرتاھے ھماری عوام کا جذبہ دیکھنے والا ھوتا ھے یہ کیسے متحد ھوتی ھے اور کیسے سیسہ پلائی ھوئی دیوار بن جاتی ھے۔ میں نے سپاھی مقبول حسین،میجر راجہ عزیز بھٹی شہید،لالک جان شہید، راجہ محمد سرور شہید پر فوٹومینٹری بنائیں اس سلسلے میں انکی فیملی سے بھی ملا انکے محاذ والی جگہوں پر بھی گیا قابل رشک لوگ ھیں۔ مائیں ایسے بیٹے پاک فوج کیلئے ھی پیدا کرتی ھیں جن کی ضمانت دشمن بھی دیتا ھے کہ اس کو نشان حیدر دیا جائے۔ وہ پاکستانی فوجی ھی ھے جو دشمن کو مورچے میں گھس گھس کر مارتا ھے۔ مجھے کشمیر آزاد ھوتا نظر آرھا ھے اور انشاءاللہ جلد آزاد ھوجائے گا ۔ یہ سب تیاریاں اسی سلسلے کی کڑی ھیں۔ 14 اگست کو پاکستان معرض وجود میں آیا تھا لگتا ھے کشمیر بھی اگست میں ھی آزاد ھوگا انشاءاللہ۔
عوام اور فوج ایک پیج پر ھیں الحمدللہ۔
اور دنیا کے نقشے میں آپ جلد تبدیلی دیکھیں گے۔ انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد،افواج پاکستان پائندہ آباد

Prev پیمانہ
Next میں اپنے آپ میں رھتا ھوں 

Comments are closed.