ھنر

ھنر
تحریر محمد اظہر حفیظ

دنیا میں بہت سے ھنر ھیں جو کہ بہت سے لوگ سیکھتے ھیں، کوئی سیاستدان ھے، کوئی معلم ھے، کوئی طالب علم ھے، کوئی سپہ سالار ھے، کوئی ڈرائیور ھے، کوئی کنڈیکٹر ھے ، کوئی ڈاکٹر ھے، کوئی انجینیئر ھے، کوئی لوھار ھے، کوئی ترکھان ھے، کوئی آرٹسٹ ھے، کوئی رشوت دینے والا ھے، کوئی رشوت لینے والا ھے، کوئی حاکم ھے، کوئی محکوم ھے، کوئی پرنٹر ھے، کوئی بک بائنڈر ھے، کوئی شیطان ھے، کوئی فرشتہ ھے، کوئی امام ھے، کوئی مقتدی ھے، کوئی کافر ھے، کوئی مسلمان ھے، کوئی دیندار ھے، کوئی لادین ھے، کوئی خاوند ھے، کوئی بیوی ھے، کوئی بیٹا ھے، کوئی بیٹی ھے، کوئی داماد ھے، کوئی بہو ھے، کوئی پوتا ھے، کوئی پوتی ھے، کوئی دادا ھے ،کوئی دادی ھے، کوئی نانا ھے، کوئی نانی ھے،
سب دیکھنے میں ھنر ھی ھیں پر جو ھنر سب کو سیکھنا چاھیئے وہ شاید ھی کوئی سیکھتا ھو، وہ ھے اپنے کام سے کام رکھنا، یہ ایک ایسا ھنر ھے جو آپکے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی سہل بنا دیتا ھے، لیکن مجال ھے کوئی اس ھنر کو سیکھنے کی کوشش کرے،
ھر چیز پر اعتراض اور ھر چیز میں مداخلت ھمارا قومی و مذھبی فریضہ ھے۔
اسلام علیکم کیسے ھیں کیا ھورھا ھے آج کل جی فوٹوگرافی۔
کونسا کیمرہ استعمال کرتے ھیں جی نائیکون، کینن کیوں استعمال نہیں کرتے، بس یہی خرید لیا اور استعمال کر رھے ھیں، ٹرائی کرکے تو دیکھیں میں بات ختم کرنے کیلئے جی بہتر، پر کہاں جو جان چھوڑ دیں، لینز کون کون سے ھیں جی بھائی تقریبا مکمل رینج ھے، اچھا پر کام اس کے مطابق نہیں ھے، جی بس کوشش کرتا ھوں۔ کوئی اور کام کیوں نہیں کر لیتے، اگر ایک درخواست کروں آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے،
اسلام علیکم کیا حال چال ھیں شادی وغیرہ کرلی جی بھائی دونوں ھی کر لی ھیں شادی بھی اور وغیرہ بھی، یار فضول باتیں نہ کیا کر ۔ جی بہتر، کتنے بچے ھیں الحمدللہ چار بیٹیاں ھیں اوھو بیٹا کوئی نہیں جی کوئی خواھش ھی نہیں تھی رب سے بیٹیاں مانگیں اس نے عطا کر دیں شکرالحمدللہ، یار پھر بھی خواھش تو ھوتی ھوگی، نہیں کبھی نہیں اچھا ایسا کیسے ھوسکتا ھے۔ پتہ نہیں کوئی تو وجہ ھوگی، جب معلوم ھوگی تو بتا دوں گا، اگر مانو تو ایک کام کرو ایک بابا جی سے مل لو بہت سے لوگوں کے ھاں نرینہ اولاد ھوئی ھے۔ جی مجھے تو ضرورت نہیں ھے پر آپ ان سے دم ضرور کروا لیں، کونسا یار اپنے کام سے کام رکھنے کا،
مجھے عادت ھے اچھا شعر لگے یا گانا سوشل میڈیا پر شیئر کردیتا ھوں، مختلف طرح کے سوالات کا سامنا کرنا پڑھتا ھے کہ اس عمرے عشق کر بیٹھے ھو، خیال کرو جی، کون ھے جناب، ھوگی تو پیاری، آرٹسٹ تو ھوتے ھی عاشق مزاج ھیں۔ کچھ تو بتائیں، شاھد مسعود بھائی میرے پی ٹی وی کے سینئر اور بہت اچھے شاعر ھیں اور بہترین ادب لکھتے ھیں، ایک دن ان سے بات ھوئی اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی تو بہت خوبصورت بات کی کہنے لگے کہ یار لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ “لو افیئر” جو ھے یہ “کرنٹ افیئر” نہیں ھوتا، کوئی پرانا دکھ بھی تو ھوسکتا ھے۔ پر کس کس کو بتائیں۔
لاھور سے آتے ھوئے ، تلاش کر رھا تھا کہ کوئی روایتی تھریشر نظر آجائے تو فوٹو بنا لوں، موٹر وے پر چکری کے نزدیک آخر کار نظر آھی گئی۔ گاڑی دستور کے مطابق مکمل طور سے سائیڈ پر لگائی ڈبل اشارے لگائے اور باھر نکل کر تھریشر کی تصاویر بنانے لگ گیا۔ تھریشر فاصلے پر تھی ڈرون کے ذریعے تصاویر بنارھا تھا ساتھ ھی موٹر وے پولیس آگئی، جی شناختی کارڈ دے دیں جی ضرور ابھی مصروف ھوں انتظار کیجئے، ڈرون اتارا جی خیریت موٹروے پر فوٹوگرافی منع ھے۔ بھائی کہاں لکھا ھے جب سے موٹروے بنی ھے فوٹوگرافی کر رھے ھیں۔ اب کیا ھوگیا، اور کیا یہاں کوئی ممنوعہ جگہ ھے یہ تھریشر کی تصاویر بنا رھا تھا، اس میں حرج ھی کیا ھے، سر موٹروے جب سے فوج کے پاس گئی ھے اس پر فوٹوگرافی ممنوع کردی گئی ھے، کوئی نوٹیفیکشن جاری ھوا، یا کوئی بورڈ لگا ھے کہیں ۔ نہیں سر اچھا پھر اس جرم میں مجھے گرفتار کرلیں۔ اپنا تعارف کروادیں جب کروادیا تو گھر آنے کی اجازت ملی، یہ ھر کام میں مداخلت ھمارے ھاں فرض سمجھا جانے لگا ھے اس پر دھیان دیا جانا چاھیئے،
ایک بچی کالج یونیورسٹی جانے کیلئے بہت سی مشکلات سے گزرتی ھے ان میں سے سب سے مشکل لوگوں کے جملے ھیں، اگر وہ بیچاری عبایا پہن کر کھڑی ھے تو ھمیں پتہ ھے اندر کیا کردار ھے اسکا، اگر عبایا کے بغیر کھڑی ھے یہ کوئی لباس ھے جوان لڑکیوں کے پہننے والا، بھائی آپ کا مسئلہ کیا ھے آپنے کام سے کام رکھیں، جیو اور جینے دو،
سوشل میڈیا مداخلت کا سب سے بڑا مفت مرکز بنتا جارھا ھے،
ھمارے ایک دوست ھیں انکو ھر چیز پر اعتراض ھوتا ھے، اور ھر چیز پر لعنت بھیجنا بھی اپنا پیدائشی حق سمجھتے ھیں۔ اور بھیجی جارھے ھیں، لعنت ھے موبائل سروس پر، لعنت ھے گورنمنٹ پر ، لعنت ھے محکمہ گیس پر، لعنت ھے دوسرے دوکانداروں پر، لعنت ھے عوام پر، لعنت ھے ادھار لینے والوں پر، لعنت ھے سکول والوں پر، لعنت ھے پولیس پر، ھر چیز پر لعنت بھیجنا ان پر فرض ھوگیا ھے، لعنت ھے کیا یہ بھیجنے والا میسج ھے، لعنت ھے یہ کوئی سوال ھے،
مجھے لگتا ھے بھائی پہلے جنم میں کوئی بیوہ یا طلاق یافتہ دکھی روح رھے ھیں۔ سوشل میڈیا سے وزیراعظم تو بنا جاسکتا ھے پر ھمارے معاشرے کو سمجھانا شاید ایک مشکل کام ھو۔
مجھے اکیلے رھنا، اکیلے سفر کرنا اب اچھا لگتا ھے کم از کم کوئی سوال کرنے والا کوئی شک کرنے والا تو ساتھ نہیں ھوتا۔ یہاں گاڑی کیوں روکی ھے، اتنی چائے کیوں پیتے ھیں، جب فون کوئی نہیں آتا تو ھیڈفون کس لئے، میوزک ایسا کیوں سنتےھیں، اتنا اچھا میوزک سسٹم کس کیلئے لگوایا ھے، جی کیا مجھے خود اچھا میوزک سننا منع ھے۔ آپ تو غصہ ھی کرگئے، سوری جناب، کچھ دوست ھمارے پاوں پر پاوں رکھ کر کہتے ھیں دھیان سے پاوں رکھو دیکھو نہ میرے پاوں کے نیچے اگیا میں بلکل گرتے گرتے بچا،
میری چھوٹی بیٹی اس کام کی چیمپیئن ھے بابا جی غلطی سے صرف پانچ جوتے اس کو لگ گئے ھیں مجھے بچا لیں۔ بیٹا غلطی سے ایک تو سمجھ آتا ھے پانچ کیسے، بس میری بات کا تو کسی کو یقین ھی نہیں ھے اور رونے لگ جائے گی سچا ثابت ھونے کیلئے،
اگر ھم سب ایک ھنر سیکھ لیں تو دنیا اور آخرت دونوں آسان ھو جائیں گی، وہ ھے اپنے کام سے کام رکھنے کا ھنر۔ کوشش تو کیجئے، سیکھ لیجیئے۔ اللہ کا واسطہ ھے

Prev بلا تحقیق
Next سکول فیس

Comments are closed.