یو ایس بی 

یو ایس بی 
تحریر محمد اظہر حفیظ

مجھے کچھ چیزیں کبھی سمجھ ھی نہیں آئیں۔ اور میں حیرت زدہ رہ جاتا ھوں۔ 
یونیورسل سیریل بس 
یو ایس بی بس اسی کو سمجھنے کی کوشش کریں تو عقل دھنگ رہ جاتی ھے ۔ پہلے ھم کی بورڈ کیلئے ایک الگ تار لگاتے تھے ماوس کیلئے الگ پھر یہ بھی یوایس بی آنا شروع ھوگئے اس کے بعد بلو ٹوتھ ماوس اور کی بورڈ آگئے جو ایک ھی یو ایس بی پورٹ سے چلنے لگے۔
میں تو پہلے ھی بڑا پریشان تھا ایک تار کو کیسے پتہ چلتا ھے کہ کونسا بٹن دبایا ھے اور کونسا لکھنا ھے اب اسی تار سے وہ ماوس کا حکم بھی مان رھا ھے اور کی بورڈ کا بھی نا سمجھ آنے والی حرکت ھے پھر یو ایس بھی فلیش آگئی اب اسی یو ایس بی پورٹ پر یو ایس بی فلیش لگاتے ھیں تو وہ ڈیٹا کاپی کرنے کے کام آتی ھے۔ یوایس بی نکالی اور وھاں پرنٹر لگا دیا اب وھی پورٹ پرنٹ کرنے کے کام آتی ھے کیا پرنٹ دیا کلر ھے یا بلیک اینڈ وائٹ اس کو سب پتہ ھے ۔ پرنٹ لیا اس یو ایس بی پورٹ سے موبائل لگا دیا وہ چارج بھی ھورھا ھے اور ڈیٹا بھی کاپی کر رھا ھے۔ کیمرہ لگایا کمیپیوٹر سے تو وہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیتا ھے ڈیٹا کاپی کر دیتا ھے ۔ وائی فائی یو ایس بی سے لگایا تو وہ وہ بغیر کیبل کے سب سے رابطے میں آجاتا ھے ۔ ڈرائنگ ٹیبلٹ لگائی تو وھی یوایس بی ڈرائنگ کرنے میں مدد شروع کر دیتی ھے اسی یو ایس بی میں ویب کیم لگایا تو آپ کی شکل سامنے آنا شروع ھوجاتی ھے چاھے ویڈیو بنائیں یا فوٹو کوئی مسئلہ ھی نہیں ھے لائیٹ نہیں آرھی اپنے لیپ ٹاپ سے یو ایس بی کے ذریعے لائٹ لگا لیں، پنکھا لگا لیں، چھوٹے سائز کا فریج لگالیں یا پھر کافی چائے گرم کرنے کی سہولت حاصل کر لیں ۔ اگر کہیں صفائی کرنی ھے تو یو ایس بی سے ویکیوم کلینر لگا لیں۔ اب اگر آپ بور ھورھے ھیں تو یوایس بی کار کے آڈیو ویڈیو سسٹم میں لگائیں اور موسیقی سے لطف اندوز ھوں۔ کیا چیز ھے یہ یو ایس بی۔
یو ایس بی فنگر سکینر ،یو ایس بی پیپر سکینر، اس کو فرق کیسے پتہ چلتا ھے کہ لگایا کیا ھے یو ایس بی سپیکرز کیا کیا آلے آگئے ھیں کیسے پتہ چلتا ھے سپیکر کو کہ میوزک بج رھا ھے یا پھر کوئی گا رھا ھے آواز مرد کی ھے یا عورت کی، زبان کونسی ھے۔ یوایس بی جس نے بھی ایجاد کی کمال کردیا۔ 
ایریل فوٹوگرافی اور ویڈیو کیلئے ڈرون لیا تو یہاں بھی سب رابطے یو ایس بھی سے موبائل لگائیں اور نظارہ کریں جہاز ھوا میں کیا دیکھ رھا ھے۔اس کو مکمل موبائل سے کنٹرول کریں اس کا کیمرہ ، گیمبل،ڈائریکشن، اونچائی،گہرائی،دوری سب کچھ۔
اوسمو پاکٹ ایک چھوٹا ویڈیو اور سٹل کیمرہ ھے اس کی یو ایس بی پورٹ میں اگر موبائل لگائیں تو اس کامکمل کنٹرول موبائل میں آجاتا ھے اسی پورٹ میں مائیک لگائیں تو آواز ریکارڈ کرنے لگ جاتا ھے۔ کچھ لوگوں کا خیال ھے کہ وہ سب جانتے ھیں پر میرا خیال ھے کہ صرف یو ایس بی کو ھی سب پتہ ھے۔ 
آپ خفیہ کیمرہ لگائیں یا سامنے کیمرہ لگائیں آواز اور ویڈیو دونوں ریکارڈ ھوں گی اور اگر آپ یوایس بی آڈیو سوئچر لگالیں تو عقل دنگ رہ جاتی ھے چار یا آٹھ مائیک لگالیں اور ایک یو ایس بی سے سب کی آوازیں الگ الگ چینل پر ریکارڈ کرلیں۔
سنا تھا کہ پہیہ سائنس کی بہت بڑی ایجاد ھے اس وقت یوایس بی نہیں آئی تھی ورنہ کہنے والا ضرور سوچتا۔
اب آپ کو پانچ سو بارہ جی بھی کی یوایس بھی مل جاتی ھے اور سولہ ٹی بی تک کی یوایس بی ھارڈ ڈسک مل جاتی ھے یہ سارے کا سارا ڈیٹا آپ کو الگ الگ دکھاتی ھے پہلے یوایس بی ون آئی پھر ٹو آئی پھر تھری آئی اور آب تھری پوائنٹ ون آگئی سپیڈ بھی بے تحاشہ اور محفوظ بھی۔ 
اگر آپ ایک یو ایس بی کارڈ ریڈ کو سمجھنے بیٹھ جائیں تو طبعیت ٹھیک ھوجاتی ھے۔ مائیکرو ایس ڈی،ایس ڈی،سی ایف،کیو ایس ڈی ھر طرح کا کارڈ پڑھنے کیلئے ایک ھی ریڈر اور وہ خود ھی ڈھونڈتا ھے کونسا کارڈ لگا ھے اور کیا کام کرنا ھے۔ شاید اس پر میں کئی برس لکھتا رھوں تو بات ختم نہ ھو۔ پر یو ایس بی کے کام گننا ایک میرے جیسے پینڈو کیلئے تو ممکن نہیں۔
آگر آپ پڑھے لکھے ھیں تو پلیز سوچ کر دیکھ لیں چکر آنا شروع ھو جائیں گے پر یہ سمجھ نہیں آئے گی۔ کیا ھم یو ایس بی کی طرح نہیں بن سکتے کہ سب کے کام آجائیں بغیر کوئی حکم کیئے۔ یو ایس بی شاید ایک فرشتہ صفت پورٹ ھے جو سب کے کام آتی ھے اور کسی کو انکار نہیں کرتی۔ سب کا بھلا ھی چاھتی ھے۔آپ غمگین ھوں تو یہ غم زدہ گانے سناتی ھے آپ خوش ھوں تو یہ خوشی کے گیت گاتی ھے ۔ آپ پریشان ھوں تو یہ تلاوت سنواتی ھے آپ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں ھیں تو لاتعداد نعتیں آپ کو سناتی ھے باربار آپ اس کو فارمیٹ کر سکتے ھیں یہ پھر نئی ھوجاتی ھے احتجاج نہیں کرتی نہ اس کو تھکاوٹ ھوتی ھے اور ھر وقت حاضر جناب کہ کر کسی غلام یا خادم کی طرح ھر گھڑی تیار رھتی ھے۔ جس نے یہ بنائی اللہ اس کا بھلا کرے۔ امین ۔ اور ھر جس کے پاس یہ ھو اسی کے مذھب اور ملک کے مطابق چلتی ھے اور یہ جینڈر فری بھی ھے سب کیلئے ایک جیسی ھی آتی ھے۔

Prev اللہ تعالی جی
Next فوٹوگرافی کا عالمی دن

Comments are closed.