آجکل

آجکل

تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

آجکل کے حالات بھی عجیب وغریب ھیں کسی سے کہیں مدینے جانے کو دل کرتا ھے تو جواب اتا ھے تو رھندا نہیں تو وڈا نواز شریف بھائی مدینہ تو میرے نبی محترم حضرت محمد صلی الله عليه وسلم کا شہر ھے لیکن ھر بات کو سیاسی رنگ دینا ھمارے معاشرے کا رواج بنتا جا رھا ھے کل کسی دوست سے بات کرتے ھوئے موبائل پر بیپ محسوس ھوئی شائد کوئی ایس ایم ایس ایا تھا فون جیب سے نکالا تو بولے عمران خان کا گندا میسج تو نہیں عرض کیا محترم میں کونسی عائشہ ھوں میں محمد اظہر حفیظ ھوں مجھے میرے گھر سے دفتر سے ایس ایم ایس آسکتا ھے خان صاحب کا کیوں آئے گا اچھا پھر کس کا تھا بتاو ،جی یو فون کا تھا آج انٹرنیٹ کی سلو سروس کے لیے معذرت خواہ ھیں مین لائن میں فالٹ اگیا ھے جدہ میں ،اچھا بڑا پٹواریوں والا میسج ھے اگیا نہ پھر جدہ بیچ میں کوئی نونی وھیل مچھلی ھی ھوگی جس نے یہ کام کیا ھے تاکہ نوازشریف کے بارے میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جا سکے، میں عام طور پر کسی بھی سیاسی پوسٹ پر اظہار خیال نہیں کرتا اپنے کام سے کام رکھتا ھوں، لیکن یار آپ لوگوں نے تو حد ھی کردی ،ن لیگ کے لوگوں کو نہیں پتہ نواز شریف صاحب کدھر ھیں پر تحریک انصاف کے لوگ سوشل میڈیا پر انکی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دے رھے ھیں اور دوسری طرف عمران خان صاحب کے پاس شائد ٹارچ والا فون ھو کوئی ان سے پوچھ تو لو خان صاحب بلیک بیری فون ھے آپکے پاس ،لیکن کون زحمت کرے، انکی بیماری سے لیکر دھرنے تک ایک ایک منٹ کا حساب بس کرو یار، اپ لوگوں کے بقول میاں صاحب اپنی شہرت کھو چکے ھیں سیٹ کو سلام ھے وہ بھی چلی گئی تو اللہ کے بندو پھر جانے دو موٹروے سے جائیں یا جی ٹی روڈ سے کیا فرق پڑھتا ھے رونا کس بات کا، جب سب مانتے ھیں عزت اور ذلت صرف اللہ کے ھاتھ میں ھے تو پھر آپ کون میں کون، میاں نواز شریف، عمران خان، حمزہ شہباز، مریم نواز، بلاول بھٹو، اصف زرداری، عائشہ احد، عائشہ گلالئی، ریحام خان، فردوس عاشق اعوان، مولانافضل الرحمٰن، الطاف حسین،جرنل مشرف، سیاست دان ھوں یا قانون دان سب کا بھی وھی اللہ ھے، وھی بہتر حساب کرنے والا ھے، بہتر سزا اور جزا دینے والا ھے،آج حیران ھوا جب مولانا فضل الرحمن کی تصویر کے ساتھ امام غزالی صاحب کا قول لکھا ھوا تھا اور میاں عامر کی نواز شریف کے ساتھ تصویر پر کچھ القابات تھے شھباز شریف صاحب کی بیویوں کی تصاویر عمران خان صاحب کے معاشقوں کی تصاویر، نواز شریف صاحب کی خواتین جرنلسٹ کو دوستی کی آفر، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جوانی کی تصاویر کچھ تو شرم کرو مرے ھوؤں کو تو بخش دو جو زندہ ھیں آپس میں سو سو چھتر مارو ایک دوسرے کے، لیکن بات کرنے سے پہلے پوسٹ کرنے سے پہلے سوچو، تم جو کوئی بھی ھو جس پارٹی سے بھی اپنی ماں بہن بیٹی کو ذھن میں رکھ کر پوسٹ لگا وہ سب بھی یہ پڑھتی ھیں جب کوئی پوسٹ میری وال پر آتی ھے تو میری بیٹیاں میری بیوی میری بہن بھی اس کو دیکھ سکتی ھے ابھی تک تقریباً 500 لوگوں کو دوستوں کی فہرست سے خارج کیا جن کا مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق تھا اور ماں باپ کی تربیت میں بھی بہت فرق تھا ،ایسے میرے دوست نہیں ھوسکتے اگر اپ دوستوں کی لسٹ میں نہیں رھے تو برائے مہربانی اپنی آخری پوسٹ پر توجہ دیں سمجھ آجائے گی، الیکشن کا انتظار کریں، ووٹ کی طاقت استعمال کریں جو جیتے گا وھی ھمارا وزیراعظم ھوگا، سوشل میڈیا نے یہ فیصلے نہیں کرنے، کیوں اپنی نسلوں کو خراب کرنے پر تلے ھوئے ھیں، اپنی زبان الفاظ کو احتیاط سے استعمال کریں میرا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور جب تعلق قائم کرنا ھوگا وہ میرا ذاتی فیصلہ ھوگا اس لیے برائے مہربانی آپ یہ فیصلہ کرنے کی ھرگز کوشش مت کیجئے گا، سپریم کورٹ دسویں جلد کھول دے یا بلیک بیری کا ڈیٹا سامنے آجائے سانو کی،

نوٹ :-اپنے کمنٹس میں اپنے والدین کی اچھی تربیت کا ثبوت ضرور دیں شکریہ

Prev بدتمیز
Next آج کے فوٹوگرافر

Comments are closed.