شکریہ 

شکریہ 
تحریر محمد اظہر حفیظ

میں ایک سٹیج کا فنکار تھا کئی ڈارمےکئے سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کا آغاز راولپنڈی آرٹس کونسل کے ڈرامہ سے شاید 1987 میں کیا نوید باجوہ صاحب ڈرامہ ڈائریکٹر تھے سیریس سٹیج ڈرامہ ھوتا تھا پھر نیشنل کالج آف آرٹس لاھور چلا گیا اور باقاعدہ سٹیج کرنا شروع کردیا نیشنل کالج آف آرٹس کے سٹیج سے اور پھر ڈرامہ کرتے چلے گئے پھر کالج دور ختم ھوگیا اور ھم دوبارہ زندگی کے سٹیج پر اداکاری کرنے لگے کیونکہ اب میں ایک ڈگری یافتہ فنکار تھا۔ اور میرے پاس ایک گولڈ میڈل بھی تھا اداکاری کا۔ میں نے بہت سے کردار ادا کئے۔کبھی زندگی میں فوٹوگرافر کا کردار، کبھی زندگی میں مسافر کا کردار، کبھی زندگی میں استاد کا کردار، کبھی زندگی میں پڑھنے والے کا کردار، کبھی زندگی میں لکھنے والے کا کردار، کبھی زندگی میں شوھر کا کردار، کبھی زندگی میں بیٹے کا کردار، کبھی زندگی میں بھائی کا کردار، کبھی زندگی میں سالے کا کردار، کبھی زندگی میں بہنوئی کا کردار، کبھی زندگی میں باپ کا کردار، کبھی چچا کا کردار،کبھی ماموں کا کردار،کبھی پھوپھا کا کردار،کبھی یتیم کا کردار ،کبھی مسکین کا کردار، کبھی افسر کا کردار،کبھی ماتحت کا کردار،کبھی ڈاریکٹر کا کردار، کبھی کیمرہ مین کا کردار،کبھی ڈرائیور کا کردار،کبھی ادھار مانگنے والے کا کردار، کبھی ھنسنے والے کا کردار، کبھی رونے والے کا کردار،کبھی امام مسجد کا کردار،کبھی نمازی کا کردار،کبھی دوکاندار کا کردار ، کبھی خریدار کا کردار، کبھی وفادار کا کردار،کبھی بے وفا کا کردار،کبھی شکاری کا کردار،کبھی شکار کا کردار،کبھی بیمار کا کردار، کبھی حکیم کا کردار،کبھی دوست کا کردار، کبھی عاشق کا کردار اور کبھی بدکردار۔ میں جہاں بھی گیا اداکاری کرتا رھا اور اس کے مزے لیتا رھا۔ اور اس میں حقیقت کے رنگ بھرتا رھا۔ سب کو یقین دلاتا رھا ، یہ جو میرا کردار ھے اصل والا یہی ھے اسی طرح زندگی کے سٹیج پر زندگی گزرتی رھی کبھی تعریف ھوئی کبھی تنقید ھوئی، کبھی کبھی تالیاں بھی بجیں، لیکن میں نے سب انجوائے کیا۔ 
کل ایک دوست آئے مجھے آپ سے ایک کام ھے نام بھولنے کی عادت ھمیشہ سے میرے ساتھ ایسے ھے جیسے سایہ۔ آفتاب عالم نام یاد آگیا بہت اچھے پی ٹی وی کے ساتھی ھیں جی بھائی بہت سی باتیں کرنی ھیں تو پھر دو گھنٹے تک آجائیں اور وہ آگئے۔ انکی ساری باتیں محبت سے سنی تو کہنے لگے کل ایک سٹینڈنگ کامیڈی ھے، میرے لیئے نیا لفظ تھا۔ شاید ھلکی جگت کو کہتے ھیں۔ سوچا چل کر دیکھتے ھیں۔ شام چھ بجے میں نے الارم لگا لیا۔ اسکا ٹکٹ بھی ھے پانچ سو اچھا میں بیوی سے پانچ سو لیتا آوں گا ٹکٹ کیلئے اور آج خاور اظہر صاحب کا فون آگیا پانچ بجے میٹنگ ھے جی بہتر پانچ بجے انکے آفس پہنچا وہ آفس میں نہیں تھے کافی دیر انتظار کے بعد فون کیا خاور بھائی پانچ بجے میٹنگ تھی اوھو میں بھول گیا تھا ساتھ والے آفس میں ھوں میں وھاں گیا کہ مجھے ڈرامہ دیکھنے جانا ھے میری ٹیم آپ سے مل لے گی اجازت مل گئی۔ جب وھاں پہنچا گیٹ بند ۔ پندرہ منٹ کھٹکھٹانے کے بعد رامیل نامی جوان نے گیٹ کھولا جو خود بہت اچھا پرفارمر ھے۔ آفتاب عالم صاحب کو فون کیا وہ بھی پہنچ گئے ابھی تیاری ھوری تھی اور ھم باھر صحن میں آگئے، عدنان عزیز سے ملاقات ھوگئی اور بہت سارے دوست ملے ۔ ھوریرا انصاری بھی ملے اچھے پرفارمر ھیں ۔مجھے شک پڑا فضہ حسن باجی گزری ھیں میں نے آفتاب سے پوچھا بھائی یہ رضا بھائی مرحوم کی بیگم ھیں کہنے لگا جی انکا نام فضہ ھے خاوند کا نام نہیں پتہ میں نے کہا ایک منٹ ٹھہرو یہ میری بہن ھے فضہ حسن ۔ اور میں نے بہن رابعہ آصف کو لاھور فون کیا باجی رابعہ یہ جو اپنی باجی فضہ حسن ھیں انکا سٹیج ڈرامے سے کیا تعلق بھائی وہ اسی کا فارم ھاوس ھے بہت خوشی ھوئی باجی سے بہت دنوں بعد ملاقات ھوئی سلام کیا باجی میں محمد اظہر حفیظ چھوٹو کا دوست جی مجھے اچھی طرح یاد بتانے کی ضرورت نہیں۔ آفتاب عالم کا شکریہ جو مجھے وھاں لیکر گیا میری باجی فضہ حسن سے ملاقات ھوگئی سات بج چکے تھے شو شروع ھوا اور میں 25 سال بعد پھر اپنے آپ کو سٹیج پر محسوس کر رھا تھا مختلف عمر کے فنکار تھے،اور بہت اچھا پرفارم کر رھے تھے بہت سالوں بعد تالیاں بجائیں قہقہے لگائے اور میں پھر زندہ ھو گیا شکریہ سب فنکاروں کا شکریہ فہیم صاحب کا شکریہ آفتاب عالم کا جس نے میرا ٹکٹ بھی خریدا اور تاکید بھی کی اپنے پانچ سو اپنی بیوی کو واپس کر دیجئے گا۔سادہ انسان ھے اسے کیا پتہ میری فنکاریاں۔ پانچ سو کی آئس کریم لا کر سب کو کھلائی اور شکریہ کا موقعہ دیا۔ باجی فضہ حسن آپ کا یہ بہت اچھا اقدام ھے ڈرامہ اور نوجوان نسل کیلئے، شکریہ۔
جہاں بھی آپکو میری خدمات کی ضرورت پڑے آپکا بھائی آپکے شانہ بشانہ کھڑا ھے۔ انشاء اللہ بہتری ھوگی۔ اس بات کی بھی خوشی ھے نومیڈ آرٹ گیلری کو اچھے ھمسائے ملے ھیں ۔
بہت عرصے بعد ایک ایسی جگہ اسلام آباد میں ملی جو واقعی کوئی جگہ ھے جی لگانے کی ۔آپ سب کا دل سے شکریہ ۔ بہت سی محبتیں اور دعائیں آپ سب کیلئے اور رضا بھائی آپ کو آج بہت مس کیا اللہ آپ کیلئے اگلا جہاں آسان کریں امین اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں امین۔ باجی کو ھمیشہ رضا بھائی ساتھ ھی دیکھا آج انکو اکیلے دیکھ کر دل اداس ھوگیا۔

Prev پاگل دے بچے
Next نیا پاکستان

Comments are closed.