عقلمند لوگ

عقلمند لوگ
تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ 
جب سے ہوش سنبھالا احباب کو منفی باتیں کرتے اور زمانے کو کوستے ھی دیکھا پتہ نہیں کیوں ھر اچھا زمانہ پہلے کیوں گزر گیا ھوتا ھے یہ ھی آہ سنی پہلے والے زمانے نہیں رھے اور لوگ ھر چیز کے منفی پہلو ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ھیں یہاں تک کہ قرآن مجید پر بات نہیں کر پائیں گے تو اس کے یزدان کو ھی کہہ دیں گے یہ کوئی رنگ ھے قرآن مجید پر ڈالنے والا بس اللہ کی پناہ ھے اور کیا کہوں کچھ دوستوں نے تو اپنی عمریں ضائع کر دیں قرآن مجید میں نعوذ باللہ غلطی تلاش کرنے کی کوشش میں اور پھر یہ کہ کر جان خلاصی کرائی واقعی یہ کتاب غلطیوں سے مبرا ھے شکر الحمداللہ ۔
ھمارے ایک دوست ھیں ھر چیز میں سے کیڑے نکالتے ھیں ایک دن انکی فیملی سے ملاقات تھی میں اس بات پر حیراں تھا بھابھی کیسے برداشت کرتی ھونگی اتنے مشکل انسان کو میری بہن خود ھی گویا ھوئی بھائی ھمارے نکاح کی تصاویر کا ایک البم بنوایا لبرٹی مارکیٹ سے بہت خوبصورت البم خریدا نیلے رنگ کا اور پہلی ملاقات تھی نکاح کے بعد میں نے پیش کیا میرا خیال تھا بہت خوش ھوں گے پر بد لحاضی کی حد۔ البم کھولے بغیر ھی فرمانے لگے نیلا بھی کوئی رنگ ھے میڈیا انڈسٹری میں کروما کیلئے استعمال ھوتا ھے کسی کو نظر نہیں آتا مجھے حیرت ھوئی میری بیوی کی اتنی فارغ سوچ ھے وہ دن اور آج کا دن میں پرھیز پر ھوں اور خوش ھوں 
میرے کچھ دوست ھر وقت میری زندگی میں سے تنقیدی مواد تلاش کرتے رہتے ھیں یار یہ بھی کوئی زندگی ھے ھر روز میچنگ جوتے جراب پینٹ شرٹ کوٹ پہن لیتے ھو کبھی کنٹراسٹ بھی ٹرائی کیا کرو تم پر جچے گا جی اچھا جب کنٹراسٹ پہن لو یار یقین نہیں آتا تم کوالیفائڈ آرٹسٹ ھو نیشنل کالج آف آرٹس سے پڑھے ھوئے ھو پر رنگوں کی تمیز نہیں اب بندہ کیا سمجھائے۔آج ایک فوٹوگرافی کی نمائش کا افتتاح تھا نادیہ عباسی صاحبہ بہت شاندار کام تھا مائکرو فوٹوگرافی پر مزا آگیا میں تصویروں میں گم ھوگیا اور ان کا مزا لیتا رھا اور فوٹوگرافر تصاویر بناتے رھے نکتہ گیلری کے مالک سجاد صاحب عرف سجو بابا نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ان میں بندہ نا چیز بھی کھڑا ھے اور مجھے چند لمحے پہلے ایک واٹس ایپ پر میسج آیا بندہ دیکھ کر کھڑا ھوتا ھے میں نے تصویر کو غور سے دیکھا سب ٹھیک ھی نظر آیا تو پوچھا جی مجھے سمجھ نہیں آیا مسئلہ کیا ھے یہ ساتھ کون کھڑا ھے پتہ نہیں میرا جواب تھا یہ تو آپ کا لیول ھے جس مرضی کے ساتھ کھڑے ھو جاتے ھیں اس میں حرج کیا ھے میرا سوال تھا جواب تھا کیوں کھڑے ھیں عرض کیا میں نے نمائش کا فیتہ کاٹا مختلف لوگوں ساتھ تصاویر بنائیں اچھا اب یہ وقت آگیا آپ جیسے لوگ افتتاح کریں گے کیا اچھے لوگ ختم ھو گئے دنیا سے جی غلطی ھو گئی سوری آئندہ خیال رکھوں گا اچھا اچھا یہ وجہ ھے پاکستان میں آرٹ کے زوال پذیر ھونے کی صیح آرٹسٹوں کو حق نہیں مل رھا آج کے بعد ھم تو کسی نمائش پر نہیں جائیں گے اگر یہی لیول ھے جی آپکی مرضی کہہ کر جان خلاصی کرائی۔ 
اکثر تصویر بنانے کیلئے کھڑے ھوتے ھیں اور موٹر سائیکل سوار پاس آکر رکتے ھیں جناب یہ کوئی وقت ھے تصویر بنانے کا ۔23 مارچ پر ایک دفتر کی لائٹنگ کی تصویر بنانے پہنچا گارڈ جی آپ فوٹوگرافر ھیں ھاں جی میں بھی جی فوٹوگرافر ھوں موبائل سے تصاویر بناتا ھوں آپکی طرح پیسے ضائع نہیں کئے کیمرے پر جی سچ کہا آپ نے ۔ اس بلڈنگ کی تصاویر دن میں بنائیں کسی دن بہت خوبصورت پھول اور پودے ھیں جی انشاءاللہ ویسے آپکو فوٹوگرافر بنایا کس نے رات کو تصویر بنانے آگئے ھیں جی حالات نے بنا دیا رات کی تصویر تو رات کو ھی بنے گی جی ٹھیک نہیں بنتی بہت کوشش کی ھے آپ بھی وقت ضائع نہ کریں جو حکم آب آیا ھوں تو کوشش کرتا ھوں اور کچھ تصاویر بنائیں تو کہنے لگے میرا نمبر نوٹ کریں ویب سائٹ کر دینا تصاویر جی واٹس ایپ شاید آپ کہنا چاہ رھے ھیں جی جی یہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ دس ھزار تک مل جاتا ھے جی تھوڑا سا مہنگا ھوتا ھے اچھا میں سوچ رھا ھوں رات کی تصویروں کے لیے ایک لے لوں موبائل کیمرہ سٹینڈ پر نہیں لگتا جی اچھا ۔چلیں تصویریں ویب سائٹ کر دیں جی گھر جا کر انشاءاللہ کیوں انٹر نیٹ نہیں ھے کیمرے میں جی نہیں۔ لو فر کی فائدہ اس تو موبائل اچھا فوٹو بناو تے بھیج دیو۔بس جی کچھ مجبوریاں نے اس وچ 
اس کے بعد وہ گویا ھوئے چائے پی کر جانا میں اتنی دیر میں آپ کا کارڈ کاپی کر لوں گا بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔
تسی کدی ٹیوٹا کرولا ٹرائی کیتی جناب یہ ھونڈا اللہ نے دے دی خوش ھوں سر انسان کو اتنا بھی عاجز نہیں ھونا چاھیئے کہ اچھی چیز ٹرائی ھی نہ کرے جی میں خوش ھوں اس گاڑی پر اچھا جب بدلیں تو کرولا ھی لینا جی اچھا آپ کرولا استعمال کرتے ھیں نہیں میرے پاس چائنیز بائیک ھے ماشاء اللہ آپ تو بہت کوالٹی کے بارے میں حساس ھیں اور چائنیز بائیک اصل میں موٹرسائیکل سب ایک ھیں بس مارکہ مختلف ھوتا ھے اب مار کے کے کون چالیس ھزار فالتو بھرے جی سچ ھے بہترین سوچ ھے ویسے سر تسی اگلی گڈی کرولا ھی لینی ھے جی انشاءاللہ
کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی اب آپ کو مجبور ا” پوری ڈبی خریدنا پڑے گی اور یوں بہت سے دانشور مالی مسائل کا شکار ھو جائیں گے اور اس حکومتی ایکٹ کو بھی ادب دشمنی تصور کیا جائے گا کیونکہ اکیلا سگریٹ پی کر ببل کھانے سے سگریٹ کی بدبو ختم ھو جاتی ھے پر سگریٹ کی ڈبی کے ساتھ ببل رکھنے سے ڈبی نہیں چھپتی اس لیئے حکومت کو اس فیصلے پر غور کرنا چاھیے شکریہ

Prev پتنگ
Next مجھے سب پتہ ھے

Comments are closed.