فوٹوگرافی یا گفتگو
تحریر فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ
میرے کام کی مجبوری ھے فوٹوگرافرز سے ملنا انکا کام دیکھنا ان سے گفتگو کرنا انکا فلسفہ برائے فوٹوگرافی کو ماننا اور اختلاف سے پرھیز کرنا.
دنیا میں دو طرح کے فوٹوگرافرز ھیں ایک جو فوٹوگرافی کرتے ھیں اور انکی تصویریں گفتگو کرتی ھیں اور دوسرے وہ ھیں جو فوٹوگرافی پر مبنی گفتگو کرتے ھیں اور انکے پاس اپنی تصاویر بھی نہیں ھیں وہ دوسروں کا کام دکھاتے ھیں اور لوگوں کو بتاتے ھیں یہ کیسے کیا جا سکتا ھے یا کیا گیا ھے میرے رائے میں تصویر کے بارے میں بہتر وھی بتا سکتا ھے جس نے بنائی ھو دیکھنے والے سب کی حثیت برابر ھو تی ھے بے شک وہ بہت سے انگریز فوٹوگرافرز کے نام جانتا ھو یا پاکستانی فوٹوگرافرز کا دوست ھو.
فوٹوگرافر ھونا اور اسکا دوست ھونے میں بہت فرق ھے, میں قدردان ھوں انکا جو فوٹوگرافی کرتے ھیں عوام سے شیئر کرتے ھیں انکے سوالوں کے جواب دیتے ھیں نہ کہ وہ جو صرف سوالوں کے غلط جواب دیتے ھیں,
فوٹوگرافی کے شروع کے دو سے تین سال بہت مشکل ھوتے ھیں انسان اپنے علاوہ کسی کوفوٹوگرافر نہیں مانتا ھر ایک سے ضد لگاتا ھے سب کی تصویروں میں غلطیاں نکالتا ھے اور اپنی تصاویر کو غلطیوں سے مبرا سمجھتا ھے,
میں خود اس بیماری کا شکار رہ چکا ھوں,دس سال گزار کر دن رات کام کرکے پتہ چلتا ھے کہ آپ تو فوٹوگرافی کے منظر نامے پر کہیں بھی نہیں ھو جو کام کرنے والے ھیں وہ لوگ مختلف ھیں,
جن بھی استادوں کو کام کرتے دیکھا بس یہی دیکھا وہ اپنے کام سے کام رکھتے ھیں,اور یہی انکی کامیابی کا راز ھے
جب کسی کو کوئی بات نہیں ملتی وہ کچھ کیمرہ کمپنیوں کا تقابلی جائزہ آپ سے چاھتا ھے, آپ کے خیال میں کون سی کمپنی بہتر ھے میرا سادہ سا جواب ھوتا ھے کیمرے سب برابر ھیں فوٹوگرافرز کا فرق ھے
اچھا یہ بتائیں آپ کیمرہ مینوئل پر استعمال کرتے ھیں یا آٹو پر.
پھر وھی سادہ سا جواب جس پر تصویر اچھی بن جائے,
نیگیٹو والے کیمرے کا کوئی مقابلہ نہیں کیا آپ نے استعمال کیا,
جی اب فلمز دستیاب نہیں
اچھا جی میں تو جب بھی فوٹوگرافی کروں گا ٹرانسپیرنسی ھی شوٹ کروں گا
جی ضرور کریئے.
یہ ڈیجیٹل فوٹوگرافی آسان ھے یا پہلے والی.
جی ڈیجیٹل بہت ٹیکنیکل ھے پہلی والی بہت آسان تھی ایک آئی ایس او تے اپرچر سیٹنگ بس فلم ختم
مطلب آپ نے اس پر کام نہیں کیا جی زیادہ نہیں تقریبا دس ھزار کے لگ بھگ فلمیں کھینچیں ڈیولپمنٹ خود کرتے تھے یا بازار سے جی بلیک اینڈ وائٹ خود کلر بازار سے,ڈارک روم اپنا تھا جی ابھی بھی ھے اپنا آج کل کام کرتے ھیں جی بتایا فلمیں نہیں ملتیں اچھا,فضول پڑا ھے مجھے دے دیں مجھے بہت شوق ھے کیمرہ کونسا استمعال کرتے تھے جی پینٹکس کدھر کیا جی پاس ھی ھے وہ بھی مجھے دے دیں فلمیں میں منگوا لوں گا باھر سے کیمیکل تو پڑے ھوں گے جی اتنا لمبا عرصہ نہیں رھتے بنانے پڑتے ھیں اچھا میں یو ٹیوب پر دیکھ لوں گا کب آوں آپ سے یہ سب لینے جی کیا مطلب آپ بازار سے خرید لیں سر ایک بات کہوں جی فرمائے کیا رہ گیا ھے کہنا, یہ جو آپ سینئرز ھیں بلکل بھی مددگار نہیں ھیں ڈرتے ھیں کوئی نیا فوٹوگرافر سامنے نہ آجائے آپکو اندازہ ھے کہ آپ نے میرا دل توڑ دیا ایک فضول ڈارک روم اور فارغ کیمرہ دے دیتے تو آپکا کیا جانا تھا ,
اکثر کچھ نا سمجھ دوستوں کے فون آتے رھتے ھیں یار تہاڈی ھمت اے جو فوٹوگرافی کردے او بڑا مہنگا شوق اے کچھ دن پہلے تہاڈا بھتیجا ضد کرن لگ پیا جی مجھے ڈی ایس ایل آر لیکر دیں لینے گئے بہت مہنگے تھے بس خیال آیا آپ کے پاس تو بہت سے ھیں کوئی پرانا اس کو دے دیں اس کام چل جائے گا جی میرے پاس میری ضرورت کے ھی ھوتے ھیں اظہر بھائی آپ سے یہ امید نہ تھی آپ نے میرا مان توڑ دیا بیٹے کو کیا جواب دوں کیا سوچے گا آپ کے بارے میں .
بھائی سوچنا کیا یہی کہے گا نہ باپ نے لیکر دیا نہ اس کے دوست نے اچھا تو اب آپ میری غریبی کا مذاق آڑائیں گے,جی بھائی معذرت چاھتا ھوں آپ سے اور آپکی آل اولاد سے اچھا ھن تعلق ختم کرن والیاں گلاں پتر جس دن گھر آوں گا ایک اٹھا کر لے جاوں گا بہتر ھے آپ نہ آئیں یہ میں افورڈ نہیں کرتا فر تعلق ختم سمجھیں جی بسم اللہ
یوں روزانہ ھی کوئی نہ کوئی ناراض ھو جاتا ھے کسی کی تصویر پر کمنٹ کرو یا نہ کرو دونوں صورتوں میں ناراض .
بس خاموش رھنے کو ھی ترجیح دیتے ھیں ویسے میری ایک رائے ھے اپنی اولاد کی ذمہ داریاں آپ ھی پوری کریں تو بہتر ھے.
ھمارے ایک دوست ایک دن یار میرے بیٹے کو فیس بک پر ایڈ کر لو جی اچھا اسے کہیں ریکوسٹ بھیج دے نہیں نہ یار وہ بہت انا والا ھے ریکوسٹ تو بھیج وہ آخر میرا پتر ھے ریکوسٹ کرنے کو,بے عزتی سمجھتا ھے جی اچھا بھیج دوں گا,
جب بھی کوئی فوٹوگرافی واک ھو اس کو ساتھ لے جایا کرو بہت اچھا فوٹوگرافر ھے جی ضرور بس اس کے پاس کیمرہ نہیں ھے موبائل سے بناتا ھے تیرے سے اچھا موبائل ھے جی اچھا واک پر ایک کیمرہ اسکو دے دینا کچھ دیر کیلئے پھر دیکھنا اسکا کام,جی میں اپنے کیمرے شیئر نہیں کرتا,اننی لمبی لان دی کی ضرورت سی پہلے ھی منع کردیتے جی کردیا,ویکھ اظہر حفیظ اولاد سانجھی ھوندی اے جی درست فرمایا پر کیمرے اپنے اپنے ھوتے ھیں
بس روزانہ ایسے عصاب شکن لوگوں سے واسطہ پڑتا ھے آھستہ آھستہ اکیلا ھوتا جا رھا ھوں شاید فوٹوگرافر ھوتا جا رھا ھوں,
کیمرہ خریدے فوٹوگرافر بنئے تصاویر بنائے ھم سب آپ کو خوش آمدید کہیں گے آپکی مدد کریں گے اچھی تصویر بنانے میں انشاء اللہ
azhar
February 8, 2018
Blogs
Comments are closed.
Copyright 2020