مزے زندگی کے

مزے زندگی کے
تحریر محمد اظہر حفیظ
زندگی تو ایک دفعہ ھی ملنی ھے مزے سے گزار لے۔ 
رو رو کر کیا کرے گا۔ ھنس لے پیار کر محبت بانٹ قہقہے لگا۔ مزا لے زندگی گا۔ 
پیدا تو ھوگیا کان میں اذان بھی دے دی گئی اب تو مسلمان ھے۔ اور کیا چاھتا ھے۔ رب کی عبادت کر وہ بھی مزے لے لے کر قرآن پڑ ٹھہر ٹھہر کر سمجھ سمجھ کر۔ نماز پڑھ مزا لے قیام کا رکوع کا سجدے کا تلاوت کا دعا کا۔ زندگی کے سب مزے لے۔ نہ ھی فضول خرچ بن اور نہ ھی کنجوس۔ رب کی سب نعمتوں کا مزا لے۔ جو تیرا حق ھے۔ بلاوجہ اداس نہ ھونا۔ دیکھنے کی صلاحیت ھے تو مزے مزے کی چیزیں دیکھ مثبت دیکھ۔ منفی کے پاس سے گزر جا۔ سننے کی سہولت ھے تو بہتر سے بہتر سن، چلنے کی سہولت ھے تو دنیا کے بہترین مقامات پر چل کر دیکھ،کھانے کی سہولت ھے تو دنیا بھر کے مزے چکھ، سونے کی سہولت ھے تو مزے لے کے سو۔سواری کی سہولت ھے تو بہترین سواری رکھ۔پینے کی سہولت ھے تو دنیا کے بہترین مشروبات پی۔ سب سکھ ھی سکھ ھیں دکھ پر دھیان نہ دے۔ روتے سے جھپی لگا چپ کرا اور زندگی میں اسکو واپس لا۔ لوگوں میں آسانیاں تقسیم کرو۔ لوگوں سے مشکلیں لے لو اور ان کو آسانیاں دے دو، پھول اگاو پھلدار درخت لگاوسب کو پھل کھانے دو سایہ دار درخت لگاو اور سب کو سایہ میں بیٹھنے دو۔ گھر جیسا بھی بناو دل کھلا رکھو سب آنے والوں کوخوش آمدید کہو۔ کھلا خرچو اللہ کھلا دے گا انشاءاللہ۔ پیسہ وھی ھے جو خرچ لیا۔ صلہ رحمی کرو اپنے والدین کے ساتھ اولاد کے ساتھ بہن بھائیوں کے ساتھ۔ رشتہ داروں کے ساتھ۔دوست احباب کے ساتھ مزا نہ آئے تو میں حاضر۔ سب سے اچھا پیش آو ۔ کسی برے کو دیکھ کر اچھائی کا راستہ چھوڑنے کی کوشش مت کرو اچھائی کے راستے پر قائم رھو اور دعوت دو لوگوں کو آجاو بھلائی کے راستے پر بے شک یہی بہتر راستہ ھے اللہ کے انعام یافتہ بندوں کا۔
جب بھی کسی کی راھنمائی کرو تو سہی کرو امانت سمجھ کر کرو، غلط مشورہ ھرگز مت دو۔ چوری ڈکیتی مت کرو تم بھی بچے رھو گے کسی کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھو اور اس کا مداوا کرو۔ اللہ کبھی آپ کو دکھ نہیں دے گا۔ سب کا پردہ رکھو اللہ تمھارا پردہ رکھے گا انشاءاللہ۔ سب کی ماوں بہنوں کا احترام کرو عزت کرو اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو عزت دے گا انشاءاللہ۔ شکوہ کرنا مت سیکھو شکر کرنا سیکھو۔ انشاءاللہ شکر گزار بن جاو گے ۔ صبر کرنا سیکھو صابر بن جاو گے۔
امانت سنبھالنا سیکھو امین بن جاو گے ھمیشہ سچ بولو صادق بن جاو گے۔سچائی کا راستہ آسان اور مزے کا ھے جھوٹ کا کوئی راستہ ھی نہیں ھے دھیان کرو ورنہ راستہ بھول جاو گے بھٹک جاو گے ۔ اللہ صراط مستقیم پر چلنےکی توفیق دے اور کیا چاھیئے۔ رزق حلال کماو جو اس کا مزا ھے وہ حرام میں نہیں ھے۔ قران ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سیرت طیبہ تو پھر مشکل کیا ھے۔ آجاو آسانی کی طرف زندگی آسان ھے اور مزے کی ھے ایک دفعہ جینے کی کوشش کرکے تو دیکھو۔
حسد سے بچو یہ جینے نہیں دیتااور نہ ھی مرنے۔
کسی کا حق نہ مارو سکون سے سوو گے ۔ ورنہ نیند کس ظالم کو آتی ھے۔
عبادت کیلئے جاگنا نعمت ھے پر بے سکونی میں جاگنا کسی عذاب سے کم نہیں۔
بس اللہ اللہ کردے رھو اے ویں نہ ویلے رھو ۔
آسان ھوجاو سب آسان ھوجائے گا۔ رب راکھا۔

Prev فرشتہ
Next رب دی مہربانی

Comments are closed.