موسمیات برائے فوٹوگرافیِ پاکستان 

تحریر
فوٹوگرافر محمد اظہر حفیظ

میرے ایک محترم دوست رئیس خٹک مرحوم کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا ایک دن کہنے لگے محمد اظہر حفیظ بھائی اللہ آپ سے راضی ھوں ایک بات کہوں جی خٹک صاحب اپنے کام نمازوں کے مطابق ترتیب دیا کریں اس سے نماز قضا نہیں ھوتی اور سب کام بھی ھو جاتے ھیں، بہت خوبصورت بات تھی
اسی بات، کو ذھن میں رکھتے ھوئے خیال آیا فوٹوگرافی کو بھی موسم کے مطابق ترتیب دیا، جائے تو فوٹو بھی قضا نہیں ھوتی کتنی آسانی ھو جائے اور نئے آنے والے دوستوں کی راہنمائی بھی ھو جائے گی، عموماً ھم لوگ طلوع آفتاب کے بعد صبح کی روشنی کو اچھا سمجھتے ھیں اور غروب آفتاب سے پہلے کے کچھ وقت کو بھی تصویر کشی کے لیے موزوں سمجھتے ھیں،
جنوری ،فروری بہت اچھا موسم ھے اگر آپ سندھ اور چولستان کی منظر کشی کرناچاھتے ھوں اور زیارت کوئٹہ جانا، چاھیں، پنجاب کے گاوں دھند کی لپیٹ میں رھتے ھوئے بہت سے شاندار،مناظر،دکھا رھے ھوتے ھیں، اور لاھور، ملتان کا اسلامک آرکیٹیکچر کے کیا کہنے ھلکی اور گہری دھند میں ایسا نظر آتا ھے جیسے آپ محو خواب ھوں ان خوابوں کی عکس بندی کیجئیے اور ھمیں بھی دکھائے اپنے خواب۔
ساحل سمندر کراچی کا ھو یا گوادر کا کیا کہنےغروب آفتاب تو سمندر کا کیا کہنے تصویروں کے سمندر میں سب سے زیادہ تصاویر غروب آفتاب کی ھی ھوتی ھیں
مارچ ،اپریل چولستان گرم ھونا شروع ھوجاتا ھے اور آپ ھنزہ ،سکردو میں بہار کی آمد کا مزہ لے سکتے ھیں، اسلام آباد بھی سر سبز ھوچکا ھوتا ھے
مئی جون، جولائی اگست، میں نیلم ویلی، شاردہ، کیل، اڑنگ کیل ،رتی گلی،تاو بٹ، سکردو، گلگت، چترال کارخ کر سکتے ھیں اور شندور، کا پولو میلہ بھی اپکا انتظار کر رھا ھوتا، ھے اور کیلاش کی پریاں بھی فوٹوگرافرز کو خوش آمدید کہتی نظر آتی ھیں عطا آباد جھیل، بھی بہترین منظر، پیش کرتی نظر آتی ھے، فیری میڈوز، نانگا پربت آپکو، اپنا حسن اور حسین نظارے دیکھانے کے لیے بیتاب رھتا ھے جائیے جیسے ھی وقت ملے اچھی نسل کے جاگرز اور پہاڑوں پر چڑھنے والے ھلکے اور مضبوط، جوتے خرید لیجئے ایک فولڈنگ چھڑی جو، آپکو چلنے میں مدد، دے ساتھ ضرور رکھیں اکسیجن کی کمی میں اکثر پاوں وھاں نہیں رکھا جاتا جہاں رکھا تھا چھڑی آپ کو سنبھلنے میں مدد، دیتی ھے اور گرنے سے بچاتی ھے، پانی کی بوتل اور کچھ سنیکس، ببل اچھے ساتھی ھیں ساتھی سے یاد آیا ان کے لفافے اور ریپرز ساتھ ھی واپس لے آئیں تو کتنا اچھا ھو، تربیلا ڈیم، خانپور ڈیم راول ڈیم اور ساری جھیلیں ھمارا انتظار کر تی ھیں انکی ریفلیکشنز، کی کیابات ھے اور اگر آپ ساتھ کیمرہ سٹینڈ ھمراہ رکھ لیں تو، کیا، ھی بات ھے اب رات کا مزہ لیجئے اور تیار ھو جائے کہکشاں کی تصاویر، بنانے کے لیے جن بلندیوں پر آپ ھیں آپ با آسانی ان کہکشاؤں کو دیکھ سکتےھیں اور عکس بند، کر سکتے ھیں، اور ھمیں بھی دکھا سکتے ھیں آپنے کارنامےاور اللہ کے کرشمے،
دیوسائی کا ذکر نہیں کریں گے تو ناشکری ھوگی،
ملتان میں آم پکنا شروع ھوجاتے ھیں ھر طرف آم عام ھو جاتے ھیں اور فروٹ منڈیاں بھی آپکو دعوت فوٹوگرافی دیتی ھیں، کوئٹہ کا سیب، کوھاٹ کا امرود کیا کہنے بلوچستان کا انگور سندھ کا کیلا سبحان اللہ، سورۃ الرحمن سنائی دینے لگ جاتی ھے اور تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
ستمبر اکتوبر نومبر
اسلام آباد میں بھی موسم ٹھنڈا ھونے لگ جاتا، ھے اور شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں بھی موسم سرد ھوجاتا ھے کچھ جگہ لینڈ سلائیڈنگ بھی شروع ھوجاتی ھے احتیاط کیجئے سردی شروع ھوتی ھے اور خزاں عروج پر پتے زرد اور لال ھو رھے ھوتے ھیں اور پک کر گر رھے ھوتے ھیں کیانظارہ ھے رب کی شان ھے درختوں کے رنگ اور موسم ایسا کہ جیسے پہلا عشق ھو ھو بھی جائے تو یقین نہ آئے دوستوں سے تصدیق کرواتے پھرو، یار، یہی عشق ھوتا ھے نا،
بس تصویریں بناتے جاؤ اور دوستوں کو بتاتے جاؤ سب
اصل ھیں کوئی ٹریٹمنٹ نہیں کیا، اصل لگ رھی ھیں نا، آپکے خواب ھیں تعبیر، بھی آپکوھی پتہ ھے کوئی کیسے بتائے کیسے سمجھائے دیوانے کو یہ سب سچ ھے
دسمبر
عشق کیجئے اور مزا کیجئے فوٹوگرافی کا، گرم کپڑے برف باری پہاڑ مری گلیات،سوات ،مینگورہ،مالم جبہ،ٹیکسلا، حسن ابدال اور بہت سے علاقے، لیکن یہ وقت گرم علاقے دیکھنے کے لیے بھی بہترین ھے،ٹھٹہ کی مسجد، ملتان ھنو کا شجہ، لاھور اندرون شہر، راولپنڈی راجہ بازار، سرد علاقوں سے پرندے بھی گرم علاقوں کا رخ کرتے ھیں نکل جائیں جھیلوں پر اور تصویر کشی کیجئے شکار نہیں، اور دیکھے میرے اللہ کی شان، نکلیے اور چل پڑھیے، کنو،مالٹے ،اچھے اچھے سنگترے اچھے سنگترے سے یاد آیا سفر میں اچھے سنگ والے ھی ترتے ھیں باقی ڈوب جاتے ھیں، ھمیشہ اچھی سنگ ساتھ رکھیئے اور سفر کا مزا لیجئے، سامان کم رکھیئے، موسم کے مطابق لباس اور منزل کے مطابق کیمرہ اور لینز رکھیے، اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے

Prev خزاں کے رنگ ھنزہ کے سنگ
Next فوٹوگرافرز کے جذبات

Comments are closed.